مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان جمخانہ کلب میں ہارس رائیڈنگ کی سہولت فراہم کر د ی گئی ہے کمشنر وصدر کلب لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او محمد وقاص نذیر اور دیگر افسران کے ہمراہ ہارس رائیڈنگ کلب کا باقاعدہ افتتاح کیا.

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک، سید موسی رضا، شہباز حسین، عدنان محمود، پولیٹیکل اسسٹنٹس محمد اکرام ملک، محمد عمران، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اوردیگر افسران موجود تھے

کمشنر نے کہاکہ ہارس رائیڈنگ کلب کا سیکنڈ فیز فورٹ منرو میں بھی بنایا جائے گا. ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے طلباؤطالبات کوبھی گھوڑ سواری کی تربیت دی جائے گی. کمشنر نے کہاکہ ڈی جی خان جمخانہ کلب میں بہترین سہولیات کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا.

ڈی جی خان جمخانہ کلب اور فورٹ منرو میں گیسٹ روم کی تعمیر سے ملک کے گیارہ بڑے کلبز کے ساتھ الحاق کیا جائے گا

جس کیلئے پراسیس شروع کر دیاگیا ہے.ا فسران نے اس موقع پر کرکٹ ایرینا میں باولنگ، چوکوں، چھکوں اور فیلڈنگ کی مہارت بھی دکھائی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی میدان میں بہتری لانے بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کے افسران کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی،ڈی ایم او آبگینے خان،سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈی ای اوز مہر سراج الدین،نصراللہ خان ودیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی سکول معائنے کی پولیٹیکل اسسٹنٹ،اسسٹنٹ کمشنرز کی رپورٹس کا اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی رپورٹس سے موازنہ کیا جائے،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورغیر حاضر ی پران کی انکریمنٹ روکنے کی بجائے

انہیں ملازمتوں سے فارغ کیاجائے،ڈیجیٹل اور نان ڈیجیٹل ٹیچرز کی لسٹ ضرور شئیر کی جائے،

اساتذہ کی چھٹیوں پر جانے سے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سلسلہ متاثر نہیں ہونا چاہیئے،آن لائن چھٹیوں

کی اطلاع تمام افسران کو شئیر کی جائے،غیر حاضر سٹاف نے عادات تبدیل نہ کیں تو انہیں ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے،

ڈپٹی کمشنر نے سرکاری کتابوں کی باضابطہ تقسیم کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے مزید کہا کہ

تعلیمی سلسلہ میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،قبائلی علاقوں میں تعلیمی مانیٹرنگ کا سسٹم موثر ترین بنایا جائے،

ہم اجتماعی کاوشوں سے تعلیمی نظام بہتر بنائیں گے اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ انکی اچھی تربیت بھی کی جائیگی جب کہ

اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ و سٹاف کی حوصلہ افزائی بھی جاری رہے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے،

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں صفائی و ستھرائی بہتر کرنے اور ادویات کی مریضوں تک رسائی ممکن بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک ہیں،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے سستا رمضان ماڈل بازار کا دورہ کیا،انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کے ساتھ کوالٹی بھی چیک کی

،انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کسی بھی چیز کی سپلائی میں کمی نہیں آنی چاہیے،شہریوں کی خریداری کے پیش نظر ڈیمانڈ کے مطابق

ایڈوانس اشیاء موجود ہونی چاہیئے،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا،

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے ساتھ مشینری کی ورکنگ،ادویات کی دستیابی،صفائی و ستھرائی کا جائزہ بھی لیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فریحہ جعفر نے الغازی ٹریکٹر کمپنی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے آلات اور قدامات کا بھی جائزہ لیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی

اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرینڈآپریشن جاری

7سو48لٹرایکسپائرڈجوس،5سو30لٹرسوڈا واٹر،3سو45کلوجعلی لیبلنگ،125لٹرملاوٹی دودھ تلف۔۔۔۔۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت194فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ43ہزارروپے کے جرمانے عائد،140شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 19اپریل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی خان میں مختلف بیکریز،کریانہ سٹور اورپکوان سنٹر کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے

جانے پر34ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بیکری شاپ،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اورتکہ شاپ کو

غیرمعیاری اشیاء اورناقص انتطامات پر 18ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ہوٹل،کریانہ سٹورز اور بیکریز پر کارروائی کرتے

ہوئے16ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااوراس کے ساتھ2کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی

لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےسوڈا واٹر،مختلف کریانہ سٹور اورفوڈپوائنٹ پر کارروائی کرتےہوئے30ہزارروپے کےجرمانےغیرمعیاری

اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر کیئےگئےاوراس کےساتھ ہی150لٹرغیرمعیاریسوڈاواٹر،8کلوایکسپائرڈچائےکی پتی،20کلوحشرات زدہ سوجی،20کلوممنوعہ اشیاء اور10کلوناقابل استعمال گھی کوتلف کردیا۔

اسی طرح سے بہاولپور میں ماہ رمضان میں پنجاب فوڈاتھارٹی نےجعلسازوں کی ایک اور کوشش ناکام بنادی۔حمزہ ٹاون احمدپورایسٹ اور اسلامیہ کالونی بہاولپور میں

بیوریجز بنانے والےجعلی پروڈکشن یونٹس پکڑےگئے۔7سو48لٹرجوس،3سو80لٹرسوڈا واٹرتلف، 37ہزارروپےکےجرمانہ عائدکردیئےگئے۔اس بارےمیں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کا مزیدکہناتھاکہ

ڈائریکٹرآپریشنزساوتھ پنجاب کی زیرنگرانی جعلی لیبلنگ کرنیوالے خفیہ یونٹ پر کارروائی کی گئی۔ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورزسے تیار کردہ محلول کو برانڈز کی لیبلنگ کی گئی تھی۔

پروڈکشن یونٹ میں صفائی کےانتہائی ناقص انتظامات تھے۔غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول بھی پایا گیا۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔رمضان میں جعلی مشروبات بنانیوالے صحت دشمن عناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں آئس فیکٹریز اورفوڈپوائنٹس پرکارروائی کرتے ہوئے43ہزارروپےکاجرمانہ غیرمعیاری اشیاء اور صفائی کےناقص انتطامات

پر عائدکردیاگیااوراس کے ساتھ ہی 45لٹرحشرات زدہ دودھ اور25کلوجعلی لیبلنگ کوتلف کردیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ملک شاپ،

کریانہ سٹور اوربیکری شاپ پر کارروائی کرتےہوئے 51ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیااوراس کےساتھ ہی 80لٹرملاوٹی دودھ،10کلوایکسپائرڈساگودانہ،20کلوایکسپائرڈ اورملاوٹی

مصالحہ جات اور20کلوایکسپائرڈجوس کو موقع پر تلف کردیا۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔رمضان میں جعلی مشروبات بنانیوالے صحت دشمن عناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر خراب گاڑیوں کی منٹیننس، ڈنٹنگ و پنٹنگ اور ڈیکوریشن کرانے کے بعد ان روڈ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر خراب گاڑیوں کو ٹھیک کرا کر آن روڈ کیا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے MT برانچ ڈی جی خان کو ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے ہدایت ہوئی کہ خراب گاڑیوں کی منٹیننس، ڈیکوریشن، پوشش اور دیگر خرابیاں دور کرای جایں اور ان گاڑیوں کو آن روڈ کریں تاکہ ملازمان کو سفر کی بہتر سہولتیں میسر ہوسکیں۔۔

جس پر MTO ڈیرہ غازیخان کی طرف سے خراب گاڑیوں کی منٹیننس، پینٹنگ اور دیگر جو بھی خرابیاں تھی وہ ٹھیک کرا کر آن روڈ کر دہا گیا ۔اور ان گاڑیوں کی ڈی پی او محمد علی وسیم نے خود انسپکشن کی ۔

اس حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ جرائم ہونے سے پہلے روکنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

اس حوالے سے پہلے بھی تھانوں کے زیر استعمال گاڑیوں میں نئے ٹائرز، بیٹریاں بھی دیں گئیں ہیں

اور سرکاری گاڑیوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے والے ڈرائیوران میں ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی

طرف سے آج سرٹفکیٹ اور انعام بھی تقسم کئے گئے۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔
ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان

%d bloggers like this: