دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلقیس ایدھی کی آخری رسومات صوبائی سطح پر ہوں ،وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلقیس ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

معرو ف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کہتے ہیں والدہ کی وصیت تھی کہ مرنے کے بعد میری ماں کےپہلومیں دفن کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ بلقیس ایدھی کی آخری رسومات صوبائی سطح پر ہوں ۔
معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ بلقیس ایدھی کی میت میٹھادر میں واقع ایدھی ہوم منتقل کر دی گئی۔

فیصل ایدھی کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ والدہ کی وصیت تھی کہ ساری زندگی عبدالستار ایدھی کو دی لیکن تدفین والدہ کے پہلو میں میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے

فیصل ایدھی۔۔۔صاحبزادے بلقیس ایدھی
(مجھے بھی انہوں نے کئی دفعہ کہا کہ وییج میں سنسان جگہ مت دفنانا)

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کےہمراہ پہنچے۔ وزیراعلی سندھ نےفیصل ایدھی اور اہل خانہ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ان کی خدمات کا مشن کے کر چلنا آسان نہیں۔ بلقیس ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

مراد علی شاہ۔۔۔ وزیر اعلی سندھ
(بلقیس ایدھی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ،خاص کر یتیم بچیوں کو گود لینا اور شادیاں کرانا ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کو کیسے پالا جاتا ہے یہ بلقیس ایدھی سے سیکھا جاسکتا ہے ۔ یہ نقصان فیصل کا نہیں پورے پاکستان کا ہے

نہال ہاشمی۔۔۔رہنما مسلم لیگ ن
(کسی کو انسانیت سیکھنی تھی تو بلقیس صاحبہ سے سیکھ سکتے تھے،وہ خواتین کے لیے مثال تھیں،انہوں نے انسانیت کا درس دیا)

بلقین ایدھی کی نماز جنازہ میمن مسجد میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی جائیگی

جبکہ ان کی وصیت کے مطابق تدفین والدہ کے پہلو میں میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے۔

About The Author