دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں بینک ملازمین ہفتےکی چھٹی بند ہونےپرسیخ پاہوگئے

اسٹیٹ بینک کےسامنےعلامتی احتجاج کیا جس سےاطراف کی سڑکوں پرٹریفک جام ہوگیا۔

کراچی میں بینک ملازمین ہفتےکی چھٹی بند ہونےپرسیخ پاہوگئے۔

کہتےہیں چھ روزکسی طورپرکام کرنےکوتیارنہیں۔

اسٹیٹ بینک کےسامنےعلامتی احتجاج کیا جس سےاطراف کی سڑکوں پرٹریفک جام ہوگیا۔

تخلیقی کام کیلئےآرام ضروری۔۔ انسان ہیں مشین نہیں۔۔ بیماری نہیں صحت چاہئیے۔ ہفتے کو چھٹی کا خاتمہ نامنظور۔

یہ بینرزلیےبینک ملازمین احتجاج کرنےآئی آئی چندریگرروڈ پہنچ گئے۔۔

نعرےبازی بینکرز۔۔

ہفتےمیں صرف 5 دن کام کریں گے،، ہفتےکےروزکام کرنےکوکسی طورپرتیارنہیں۔۔۔۔ نعرےبازی بینکرز۔۔

بینکوں کےملازمین نےآئی آئی چندریگرروڈ بند کرکےاحتجاج کیا،، کہتےہیں حکومتی فیصلےکونہیں مانتے۔۔

احمد۔۔ شریف۔۔ سارہ۔۔ بینک ملازم
(ہم عام دنوں میں بھی دیرتک کام کرتےہیں اب ہماری ہفتےکی چھٹی بند کردی ہےیہ کیسا ظلم ہے)(

ہم ہفتےکےروزکسی کورس کیلئےپڑھائی کرتےہیں لیکن اب آفس جائیں گےتوکیسےسلسلہ جاری رکھیں گے)
(ہفتےکوفیملی کےساتھ ٹائم گزارتےہیں لیکن ہمیں بینک میں بلایا جارہا ہےآخرکیوں؟)

مظاہرین نےآئی آئی چندریگرروڈکےدونوں ٹریک احتجاجا بند کردئیے،، جس سےٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نےگاڑیوں کومتبادل راستوں کی جانب موڑدیا۔۔

علامتی احتجاج کرنیوالےملازمین نے ایک گھنٹےسےزائد احتجاج کیا

اورپھرپرامن طورپرمنتشرہوگئے۔۔

About The Author