دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ممنوعہ اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری۔۔۔

200لٹرآرسینک ملاپانی،55کلوجعلی پیکنگ میٹریل،10لٹرجوس،10لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک،8کلوناقابل استعمال گھی تلف۔۔۔

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،

بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت191فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ10ہزارروپے کے جرمانے

عائد،147شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولپور 12اپریل:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنےپر

بیکری،ملک شاپ،پاپڑفیکٹری کو53ہزارروپے کاجرمانہ عائد کردیاگیااورساتھ ہی 55کلوجعلی پیکنگ میٹریل اور200لٹرآرسینک ملاپانی تلف کردیاگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں بیکریز اور سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ پر کارروائی کرتےہوئے20ہزارروپےکاجرمانہ غیرمعیاری اورملاوٹی اشیاء پائے جانےپر کردیاگیا۔

اسی طرح سے بہاولنگر میں واٹرفلٹرپلانٹ اوربرگرپوائنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورملاوٹی کھویا پائے جانےپر18ہزار500روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیااورساتھ ہی 8کلوناقابل استعمال گھی تلف کردیاگیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےسپر سٹور،واٹرفلٹرپلانٹ میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر15ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ماہ مقدس میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے

والوں کے گردپنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ کرتےہوئےبیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کی چیکنگ،10،10ہزارروپےکےیکساں جرمانےعائدکردیئےگئے۔کارروائیاں جی ٹی روڈ،کوٹ ادو،جتوئی،سناواں اور مظفرگڑھ میں کی گئی۔گزشتہ دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنےپربیکری شاپ کو10ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔حشرات زدہ مٹھائی پائے جانے پربیکری یونٹ کو10ہزارروپےجرمانہ عائدکردیاگیا۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے

وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےجوس شاپ،نان شاپس اور فوڈپوائنٹس کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر16ہزارروپے کے جرمانے عائ

د کردیاگیااورساتھ ہی 10لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک کو تلف کردیاگیا۔اسی طرح راجن پور میں کریانہ سٹورز،بیکری اورٹی سٹال پر کارروائی کرتے ہوئے7ہزار500روپے کا

جرمانہ صفائی کےانتہائی ناقص اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکردیاگیااورساتھ ہی 10لٹرایکسپائرڈجوس تلف کردیاگیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کے احکامات جاری کردیئے.

وقار کنٹین دو رویہ روڈ پر تجاوزات ہٹانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں. سول مائنر کی لائننگ کر کے جوگنگ ٹریکس بنائے جائیں گے.

کمشنر نے پل ڈاٹ چوک کا دورہ کرتے ہوئے بڑے اور خوبصورت پودے اور لائٹس لگانے کی ہدایات جاری کیں.

انہوں نے کہاکہ مانومنٹ کے پلیٹ فارم پر ماربل اور جنگلہ کی فوری تنصیب کر کے خوبصورت بنایاجائے.

وقار کنٹین دو رویہ روڈ کی بریفنگ کے موقع پر کمشنر نے کہاکہ پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کو ایک ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے

لائن اور تنصیبات کی منتقلی جلد مکمل کی جائے. ایک ہفتے کے بعد دوبارہ وزٹ کیاجائیگا کمشنر کو بتایاگیا کہ پبلک ہیلتھ اور میپکو تنصیبات منتقلی کے پندرہ روز بعد دو رویہ روڈ ہر لحاظ سے مکمل کر لیا جائے گا.

دو کلو میٹر روڈ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اوردیگر کام پر 26کروڑ 20لاکھ روپے خر چ کیے جا رہے ہیں

پبلک ہیلتھ کو ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے اور میپکو کو دو کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے تنصیبات کی منتقلی کیلئے فراہم کر دیئے گئے ہیں.

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز احمد، ایکسیئن شاہد ریاض،

ایس ڈی او طاہر عزیز، ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری اوردیگر افسران ہمراہ تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر

کارروائیاں جاری ہیں

اس دوران 2ہوٹلوں اور مہنگی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلر کی شاپ کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ ہوٹلوں سے برآمد کیا گیا

کھانا دارالاطفال کے رہائشی بچوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن نے چورہٹہ رمضان بازار میں سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال اور کوالٹی چیک کی

،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز کا کھانا دارالاطفال میں مقیم بچوں میں تقسیم کردیا گیا ہے

اسسٹنٹ کمشنر نے مہنگی کھاد بیچنے پر چورہٹہ چوک پر واقع کھاد ڈیلر کی شاپ کو بھی سیل کردیا۔دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ نے

بھی احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر دو ہوٹلوں کو بھی سیل کیاہے،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے

دکان دار سرکاری نرخوں سے زائد پر چیزیں فروخت نہیں کرسکتے، ایسے منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی

.

About The Author