مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

  ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

بورڈ کے زیراہتمام دس مئی سے شروع ہونے والے میٹرک او ر18جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 کے انعقاد کے دوران سوالیہ پرچہ جات بالخصوص معروضی پرچہ جات  پر متعلقہ امتحانی مراکز کے مطابق

شناخت ظاہر کی جائے گی جو کہ بذریعہ ”واٹر مارک جلی حروف” پر مشتمل ہو گی اورخفیہ کوڈ لگایا جائے گا۔  اس اقدام سے ناجائز ذرائع کے استعمال اور بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی.  انہوں نے کہا کہ بورڈافسران ہمہ وقت  بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے پورے عزم اور جدوجہد کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔

سوالیہ پرچہ واٹس ایپ کرنے کی صورت میں فوری طور پر جرم کے ارتکاب کرنے والوں کو گرفت میں لایا جائے گا اور قانونی کارروائی ہو گی. ڈپٹی کنٹرولر نے کہا کہ امتحانات کے دوران امیدواران کو دستیاب وسائل میں مکمل سہولیات،

پنجاب پولیس، واپڈا حکام، محکمہ تعلیم کے افسران کے خصوصی تعاون اور رہنمائی  کے ساتھ امتحانات کا بہتر اور منظم و مربوط انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔ ناجائز ذرائع استعمال کرنے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین مانیٹرنگ اور چیکنگ کی جائے گی اور  پاکستان پینل کوڈ اور پنجاب یونیورسٹیز و بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میل پریکٹس آرڈیننس کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیخ امجد حسین نے کہاکہ امیدواروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اور ناجائز ذرائع  کے استعمال سے پرہیز اور اجتناب کریں خصوصا دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے سے گریز کریں

کیونکہ یہ پاکستان پینل کوڈ کی رو سے نہ صرف ایک جرم ہے بلکہ اس کی سزا، قید اور منسوخی اسنادو رزلٹ بھی ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ امتحانات سے متعلقہ امیدواران کا مکمل ریکارڈ،ڈیٹا،کلر فوٹو گرافس پر مبنی ”کٹ لسٹس” متعلقہ ناظم/ نگران عملہ سنٹرز  اور چیکنگ کرنے والی ٹیموں کے پاس بھی موجود ہو گا اور باقاعدگی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر امیدواروں کی مکمل

جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس لئے امیدواران  بورڈ کی طرف سے جاری کردہ  رولنمبر سلپس پر اپنی طرف سے کوئی بھی خود ساختہ  ردوبدل اورترمیم نہ کریں۔ ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ مذکورہ امتحانات کا انعقاد مروجہ طریقہ کارکے مطابق تھیوری،

معروضی،انشائیہ و عملی یعنی پریکٹیکل امتحانات مکمل سلیبس و پالیسی/سکیم آف سٹدیز کے مطابق ہوں گے۔ اُمیدواران اپنے رائج الوقت  سلیبس کے مطابق مکمل طور پر تیاری کے ساتھ اپنے امتحانات میں شریک ہوں۔ ان امتحانات کے نتائج کی تیاری بھی حسبِ ضابطہ پہلے ہی سے رائج شُدہ پالیسی/قوانین کے مطابق ہو گی جو کہ

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(پی بی سی سی) کے احکامات کی روشنی میں نافذالعمل اور منظورشدہ ہیں۔

اس سلسلے میں بورڈ ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر مکمل رہنمائی و تفصیلات پر مبنی سلیبس، ماڈل پیپرز، سکیم آف سٹیڈیز، پیٹرن و ہدایات دستیاب ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

 ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشی اور احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں.

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے تونسہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی پڑتال کیلئے دکانوں پر چھاپے مارے.

اس دوران انہوں نے زیادہ منافع وصول کرنے والے آڑھتیوں کو جرمانے بھی کیے. جبکہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر انہوں نے دو ہوٹل سیل کر دیئے.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن نے شہر کے دورہ کے دوران ہسپتال چوک پر احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر دو ہوٹلوں کو سیل کر دیا.

انہوں نے گولائی کمیٹی چوک پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال بھی کی اور گرانفروشی پر تین قصاب کی دکانوں،

دو کریانہ سٹور مالکان اور ایک ملک شاپ کو سیل کر دیا. انہوں نے دیگر علاقوں میں پڑتال کے دوران نو دکانوں کو سیل کر کے ان کے

مالکان کو مجموعی طو رپر 65ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ماہ مقدس میں سحروافطارمیں اشیاء خرونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں جاری

65کلو مضرصحت مصالحہ جات،40لٹرایکسپائرڈجوس اور10لٹرکوکنگ آئل تلف۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،

کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت130فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ28ہزارروپے کے جرمانے عائد،105شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈی جی خان 11اپریل

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے

مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر

کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں کریانہ سٹوراوربیکری کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر10ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ہوٹل،بیکری شاپ،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اورکریانہ سٹور کو غیرمعیاری اشیاء اورناقص انتطامات پر 36ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا

اوراس کےساتھ ہی4کلوپیک شدہ ایکسپائرڈ مصالحہ جات کوتلف کردیاگیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور،جنرل سٹور،سپرسٹور اوربیکری پر کارروائی کرتے ہوئے8ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا

اوراس کے ساتھ ہی10کلوناقابل استعمال کوہنگ آئل کوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور،

جنرل سٹور،سپر سٹور اور برگرپوائنٹ،جلیبی شاپ پر کارروائی کرتےہوئے10ہزارروپے کےجرمانےغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر کیئےگئے

اوراس کےساتھ ہی50کلوملاوٹی مصالحہ جات کوتلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوس کارنر،کریانہ سٹورز،بیکری سوئیٹس ایندکنفکشنری شاپ اورہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے29ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری

اشیاء کے استعمال پر کیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں کریانہ سٹور اورٹی سٹال پرکارروائی کرتے ہوئے15ہزارروپےکاجرمانہ غیرمعیاری

اشیاء اور صفائی کےناقص انتطامات پر عائدکردیاگیااورساتھ ہی 40لٹرایکسپائرڈجوس کوتلف کردیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے

کریانہ سٹور 0ر کارروائی کرتےہوئے 20ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیا اور ساتھ ہی 14کلو ملاوٹی مصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔

صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔

عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

%d bloggers like this: