نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسٹا ک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں سترہ سو پوائنٹس کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے پچھتر پیسے سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا نو سو روپے سستا ہوگیا

اسٹا ک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں ایک ہی دن میں ریکارڈ سترہ سو پوائنٹس کا اضافہ۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے پچھتر پیسے سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا نو سو روپے سستا ہوگیا۔

ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کے ساتھ ہی معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے ہینڈریڈ انڈیکس میں

ایک ہی دن میں سترہ سو پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام چھیالیس ہزار

ایک سو چوالیس پوائنٹس پر ہوا۔ مارکیٹ میں تین اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

پانچ جون دوہزار سترہ کو مارکیٹ میں ایک ہی دن میں پندرہ سو چھیاسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

ڈالر میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے پچھتر پیسے کمی کے بعد ایک سو بیاسی روپے ترانوے پیسے پر بند ہوا۔

سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ فی تولہ سونا نوسو روپے کمی کے بعد ایک لاکھ، اکتیس ہزار، چارسو روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت سات سو باہتر روپے کم ہوکر ایک لاکھ بارہ ہزار ، چھ سو چون روپے ہوگئی۔

About The Author