دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بابر اعظم کیلئے ایک اور اعزاز،پلیئر آف دی منتھ قرار

بابراعظم نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کے انباز لگائے

بابر اعظم کیلئے ایک اور اعزاز، کپتان قومی کرکٹ ٹیم دوسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں

بابراعظم نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کے انباز لگائے،

کراچی ٹیسٹ میں ایک سو چھیانوے رنز کی میچ سیونگ اننگز کھیلنے پر وہ مارچ کے بہترین کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں

کلاس ،،، اسٹائل ،،، اور تسلسل ،،، بابر اعظم کی پہچان، کرکٹ کا کنگ ،،، ایک بار پھر دنیائے کرکٹ پر بھاری

رنز کے انبار لگانے پر بابر اعظم مارچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں میچ سیونگ ایک سو چھیانوے رنز کی اننگز کھیلی،،، مجموعی طور پر تین ٹیسٹ میچوں میں اٹھہتر کی اوسط سے تین سے نوے رنز بنائے

بابر اعظم نے پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا دو سنچریوں سمیت دو سو چھہتر رنز اسکور کیے

بابر اعظم کو اس سے پہلے اپریل دو ہزار اکیس میں جنوبی افریقہ کیخلاف دو طرفہ سیریز میں متاثرکن کارکردگی دکھانے پر بھی پلئیر آف دی منتھ کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے

About The Author