دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ہاکی ٹیم نےٹورنامنٹ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا

نوجوان کھلاڑیوں نے سخت گرمی میں ہیڈکوچ ریحان بٹ کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کردی ہے

لاہور میں پاکستان ہاکی ٹیم نے انڈر ٹوئنٹی تھری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔۔

نوجوان کھلاڑیوں نے سخت گرمی میں ہیڈکوچ ریحان بٹ کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کردی ہے ۔۔

ہاکی کی سب سے مختصر اور جدید فارم فائیو اے سائیڈ ہاکی میں چمپئن بننے کے لئے قومی پچیس رکنی اسکواڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا

نان اسٹاپ گیم میں کھلاڑیوں کو کاوئنٹر اٹیک۔۔ ون ٹو ون پلے ۔۔ ڈربلنگ اور ڈوجنگ کے ساتھ ساتھ گول کیپنگ کی جدید تکنیک بھی سیکھائی جارہی ہے

ہیڈ کوچ ریحان بٹ کے مطابق فاسٹ پلے گیم میں غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے ۔۔ کھلاڑیوں کو دو مختلف سیشن میں ٹریننگ کروا رہے ہیں

ریحان بٹ۔۔ ہیڈکوچ قومی فائیو اے سائیڈ ٹیم ۔۔ ” یہ گیم کاوئنٹر اٹیک پر زیادہ انحصار کرتی ہے ۔۔ ہم دو سیشن کررہی ہیں ۔۔ کھلاڑیوں کو فزیکل فٹ ہونا ہوگا”

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ موسم چاہے گرم ہو یا سرد ۔۔ سخت ٹریننگ اور اچھی کارکردگی سے

قومی پرچم سربلند کرنا چاہتے ہیں

کھلاڑی ۔۔ "فائیو اے سائیڈ ہاکی لانگ ہاکی سے بلکل مختلف ہے ۔ کوچ اچھی ٹریننگ کرارہے ہیں ۔۔۔ موسم سے فرق نہیں پڑتا ۔۔ اڈجسٹ کرنا پڑتا ہے”

فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی تربیتی کیمپ اٹھائیس اپریل تک جاری رہے گا ۔۔۔قومی رواں سال جون میں سوئیٹرزلینڈ میں فائیو سائیڈ ایونٹ میں حصہ لے گی۔۔۔

About The Author