دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بے سہارا بچوں کا دن منایا جا رہا ہے

اس دن منانے کا مقصد بے آسرا بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے تحفظ کے اقدامات کرنا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بے سہارا بچوں کا دن منایا جا رہا ہے۔

اس دن منانے کا مقصد بے آسرا بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے تحفظ کے اقدامات کرنا ہے۔

سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ گلی کوچوں اور فٹ پاتھوں پہ زندگی کے شب و روز گزارنے

والے پھولوں کو باوقار تشخص دینا ناگزیر ہے ۔

سٹریٹ چلڈرن کا دن منانے کا مقصد ان بے گھر بچوں کو تعلیم، صحت، تفریح ، تربیت سمیت

زندگی کی آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرکے انکو معاشرے کا اہم حصہ بنایا جائے تاکہ یہ بچے

مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں فٹ پاتھ پر زندگی کے شب و روز گزارتے معصوم بچے معاشرے اور سرکاری اداروں کی توجہ کے منتظر ہیں

سارہ احمد،، چیئرپرسن چائلڈ پروڈکشن بیورو ۔ ہم بے گھر بچوں کو تعلیم ، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں

معروف ماہر قانوں رابعہ باجوہ کہتی ہیں کہ اسٹریٹ چلڈرن کے تحفظ کے لئے قانوں سازی ناگزیر ہے،

تمام اداروں کے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
ربیعہ باجوہ ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،، بے گھر بچوں کا تحفظ ممکن بنانا ضروری ہے

انکو معاشرے کا اہم حصہ بنانے کے لئے قانونی طور پر اقدامات کئے جانے چاہیں

زندگی کی سختیاں جھیلتے معصوم بچوں کو تحفظ اور آسانیاں فراہم کرنا ریاست کے

ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ ان پھولوں کو مرجھانے سے بچایا جائے

About The Author