دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا

قومی ویٹ لفٹ کو کم از کم چار سال پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا

قومی ویٹ لفٹ کو کم از کم چار سال پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اولمپین پر ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے کی اطلاعات ہیں

جس کے باعث واڈا قوانین کے تحت طلحہ طالب کو چار سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

معاملے پر سپورٹس بورڈ اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے چپ سادھ لی،،،ادھر طلحہ طالب لاہور میں جاری کیمپ میں بھی شریک بھی نہیں ہیں

کیمپ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لئے لگایا گیا ہے

ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور ابوبکر غنی کا تاشقند میں ورلڈ چیمپئین شپ اور کامن ویلتھ چیمپئین شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ ہوئے تھے

،،قومی ویٹ لفٹرز پر اپنے وئیر اباؤٹس نہ بتانے کا بھی الزام ہے

سال میں چار بار وئیر اباوٹس کا بتانے کی شرط پوری نہ کرنے پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے پاکستان میں ویٹ لفٹرز کے ٹیسٹ لئے گئے

فیڈریشن کے آگاہی پروگرام نہ ہونے اور کھلاڑیوں کی لاعلمی کی وجہ سے پاکستانی ویٹ لفٹرز مشکلات میں گھر گئے

کیسز سامنے آنے پر ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

About The Author