ساری عمر کی جمع پونجی اور بیٹیوں کا جہیز ایک ہی رات میں لٹ گیا
جامعہ ہنجاب سے ریٹائر ہونے والے آفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات
ڈاکو تیس لاکھ سے زائد نقدی اور بیٹیوں کے لیئے جمع کیا جانے والا زیور لے اڑے
لاہورمیں تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں لیاقت چوک کے قریب ڈاکووں کی گھر میں واردات
جامعہ پنجاب سے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے محمد طارق کو اہلخانہ سمیت یرغمال بنا کر
تین ڈاکو دو بیٹیوں کا جہیز کا سارا سامان لے اڑے
جب واردات رونما ہوئی تو محمد طارق اور انکی اہلیہ گھر پر اکیلے تھے،،،کہتے ہیں ساری
عمر آہستہ آہستہ بچیوں کے لیئے زیور اکٹھا کیا، سب ایک ہی رات میں لٹ گیا
محمد طارق، اہلیہ: آہستہ آہستہ سب اکٹھا کیا تھا
ملیحہ اور نبیحہ کے جہیز کا سامان تو لٹ گیا، اب دونوں بہنیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں
سے انصاف کی منتظر ہیں
کوئی ایک دو لاکھ کی تو بات نہیں ہے پچاس ساٹھ لاکھ کا سامان تھا جو گیا ئے پولیس ریکور کروا کر دے
پولیس حکام کہتے ہیں کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے
ڈاکووں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مقدمہ درج ہوچکا
ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائیگا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،