بزرگ شہریوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، لاہور میں معمر شہریوں کو اشیائے
خور و نوش گھر کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے فری ہوم ڈیلیوری سروس شروع کر دی گئی
حکام کہتے ہیں شہری رجسٹریشن کروائیں اور بازار جانے کے جھنجٹ سے چھٹکارا پائیں
ساٹھ سال سے زائد عمر شہری ماڈل بازاروں میں قائم کاونٹرز پر رجسٹریشن کرائیں اور اشیائے ضروریہ گھر میں منگوائیں،، ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے فری ہوم ڈلیوی سروس کا آغاز کر دیا
صرف گھر تک اشیاء کی فراہمی ہی یقینی نہیں بنائی جائے گی، بلکہ ماڈل بازاروں میں آنیوالے
بزرگ شہریوں کو انتظامیہ کی جانب سے تعینات سٹاف خود سٹالز سے سامان لا کر انتظار گاہ میں فراہم کریں گے
معمر شہریوں نے اس سہولت کا خیر مقدم کیا ہے
روزے کے ساتھ یہاں آنا پڑتا تھا اب سہولت ہو گی گھر بیٹھے منگوا سکیں گے
انتظامیہ کے مطابق ہر ماڈل بازار میں الگ رائیڈرز کو گھروں تک سامان پہنچانے کی ذمہ
داریاں سونپی گئی ہیں
فیصل ابراہیم، ترجمان ماڈل بازار، چار رائیڈرز ہمارے پاس صرف اس رمضان بازار میں ہیں
جو وقفہ وقفہ سے تمام رجسٹرڈ شہریوں کے ہاں سامان پہنچائیں گے
شہری کہتے ہیں کہ حکام ایسی سہولتوں کے دائرہ کار میں توسیع کرے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،