دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ہائیکورٹ،محسن بیگ منی لانڈرنگ معاملہ درخواست سماعت ملتوی

محسن بیگ کےاکاؤنٹ سیل کردئیےہیں عدالت نےہدایت کردی ہےکہ علیحدہ درخواست جمع کرائی جائے

سندھ ہائیکورٹ نےمحسن بیگ منی لانڈرنگ معاملہ پرایف آئی اےکی درخواست پرسماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔۔

محسن بیگ کےوکیل لطیف کھوسہ کےاس اعتراض پرکہ محسن بیگ کےاکاؤنٹ سیل کردئیےہیں

عدالت نےہدایت کردی ہےکہ علیحدہ درخواست جمع کرائی جائے

گفتگوکرتےہوئےلطیف کھوسہ نےدعوی کردیا کہ عمران خان آج وزرات عظمیٰ سےاستعفیٰ دےدیں گے۔۔

سندھ ہائیکورٹ میں محسن بیگ کےخلاف ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ سےمتعلق درخواست پرسماعت،، ڈویژن بنچ کےروبروپیش ہونیوالےمحسن بیگ کےوکیل لطیف کھوسہ نےدلائل دئیےکہ

ایف آئی اےنےایک ہی دن میں 3 علیحدہ شہروں میں مقدمات کا اندراج کردیا،، ساتھ ہی محسن بیگ کےذاتی اکاؤنٹس کےعلاوہ نیوزایجنسی کےبھی

اکاؤنٹس سیل کردئیےجسکی وجہ سےمشکلات کا سامنا ہے۔۔

عدالت نے ایف آئی اے سے محسن بیگ سے جڑے اکاونٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔۔22 اپریل

تک ضمانت میں توسیع سمیت ایف آئی اےکودستایزات کےہمراہ پیش ہونےکا حکم دےدیا۔

لطیف کھوسہ سےاستفسارکیا کہ اکاؤنٹ سیل کرنےکےمعاملہ پرعلیحدہ درخواست جمع کرائی جائے۔۔

لطیف کھوسہ نےدعویٰ کیا کہ عمران خان آج مستعفی ہوجائیں گے،، سپریم کورٹ نےآئین کی بالادستی قائم کردی ہے۔۔

لطیف کھوسہ۔۔ سابق گورنرپنجاب و وکیل رہنما

سماعت کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےمحسن بیگ کا کہنا تھا کہ
وزیر اعظم عمران خان جب ناراض ہوں کسی سے ہم نے تو صرف سٹوری رپورٹ کی ہے، ہمیں ایف آئی آر میں ڈال دیا اورکمپلیننٹ کو بھی ڈال دیا،

یہ جھوٹا مقدمہ ہے، ایک ہفتہ بعد عمران خان وزیراعظم نہیں ہوں گے، پھر میں دیکھتا ہوں کہ یہ کیسے جھوٹے مقدمات بناتے ہیں لوگوں پر

محسن بیگ ۔۔ صحافی

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو کوشش کی تھی وہ ناکام ہوگئی،،یہ تاریخ میں پہلی دفع ہوا کہ پنجاب اسمبلی کو تالےلگائےگئے۔۔

About The Author