نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روزہ عبادت کے ساتھ ساتھ بہترین صحت کا بھی ضامن ہے،، طبی ماہرین

روزہ رکھنے سے جتنے غیر ضروری فیٹس ہیں وہ ختم ہو جاتے ہیں یہ ڈیٹوکس کا کردار ادا کرتا ہے

رمضان المبارک،، جہاں رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے،، وہیں،، طبی ماہرین کے مطابق روزے رکھنے سے انسانی صحت پر ایسے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

جو سارا سال ورزش کرنے سے بھی حاصل نہیں کئے جا سکتے

روزہ عبادت کے ساتھ ساتھ بہترین صحت کا بھی ضامن ہے،، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مسلسل تیس روز تک روزے رکھنا مکمل "ڈیٹوکس” ہے

ڈاکٹر عدینہ، روزہ رکھنے سے جتنے غیر ضروری فیٹس ہیں وہ ختم ہو جاتے ہیں یہ ڈیٹوکس

کا کردار ادا کرتا ہے تمام زہریلے مادے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں، دماغ کیلئے پاور چارجنگ کا کام کرتا ہے

ڈاکٹرز کے مطابق ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کو ماہرین سے مشاورت کے بعد روزے رکھنے چاہئیں

 ڈاکٹر منیب الطاف، ایسے لوگ جو ڈائیبیٹک ہیں وہ اپنے ڈاکٹر سے کنسلٹ لریں کہ انکی ڈائیٹ کیسے مینیج ہو گی

طبی ماہرین کے مطابق روزہ بلند فشار خون، نظام انہضام کی بہتری اور دماغی افعال کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے میں اہمیت کا حامل ہے۔

About The Author