دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز نے عمران خان کو ملنے والے غیر ملکی خط کو جعلی قرار دے دیا

کسی ملک نےکوئی خط نہیں بھیجا بلکہ یہ خط وزارت خارجہ میں بیٹھ کو ڈرافٹ کیاگیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے عمران خان کو ملنے والے غیر ملکی خط کو جعلی قرار دے دیا

کہا کہ کسی ملک نےکوئی خط نہیں بھیجا بلکہ یہ خط وزارت خارجہ میں بیٹھ کو ڈرافٹ کیاگیا

اگر اصلی خط ہوتا تو اب تک یہ قوم کے سامنے آچکا ہوتا

ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئےمریم نوازکا کہنا تھا کہ

خط کا انکشاف کرنے سے ایک دن قبل ہی متعلقہ سفیر کو راتوں رات واشنگٹن سے برسلز بھیج دیا گیا

اب کہاں ہے وہ سفیر،،،اسے سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے

مریم نواز کا مزید کہنا تھا نیشنل سکیورٹی کونسل کے اعلامیہ کا غلط استعمال کیا گیا

پاکستان کو سکیورٹی تھریٹ والے ادارے کو عمران بچاو کمیٹی بنانے کی کوشش کی گئی

میڈیا کوعمران کی سفیروں سے ملنے کی تصایر دکھا رہی ہیں

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں سپیکر نے خود آنے کی بجائے ڈپٹی سپیکر کو آگے کردیا،،،سب سے بڑا مجرم عمران خان ہے

جس نے پرچی ڈپٹی سپیکر کو پڑھنے کے لئیے دے دی

About The Author