دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائدگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجنپور عدنان محمود اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر راجنپور آصف اقبال کے ہمراہ رمضان بازار راجن پور کا دورہ۔اس دوران انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور سٹالز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوران سستی اور معیاری اشیاء صارفین تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

تمام دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پو

ڈپٹی کمشنر راجنپور عدنان محمود اعوان نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں دوسرے دن بھی لوگوں کے مسائل سنے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہمارا مقصد لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے محکموں کے افسران کو چاہیے کہ وہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں۔

اس موقع پر ریونیو افسران سمیت دیگر موجود تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

فاضل پور

وزیراعظم عمران سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر عمران خان کے حق میں نعرے درج تھے

مقررین عزیز الرحمن قریشی غلام مصطفیٰ گورچانی چوہدری اشرف سانول گوپانگ عمران عاشر بشیر احمد ببر ودیگر نے کہا کہ

اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہونگے عمران خان سرخرو ہونگے انشاء اللہ عمران خان ہی مخلص لیڈر ہیں

آج عمران خان دنیا میں مقبول ترین مسلم لیڈر بن چکے ہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہا ہے

اس موقع پر عطاء اللہ اعوان سجاول خان گوپانگ عمران حسیب کٹ نعمان بکھر سمیت سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے

About The Author