وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں صوبے میں تین سو ساٹھ ارب کی لاگت سے
سینتالیس میگا پراجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔
وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزراء اور اراکین ا سمبلی نے ملاقات کی،، اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے پارلیمنٹیرینز کو مختلف سیکٹرز میں نئے پراجیکٹس کے بارے میں بریف کیا،، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت وہاڑی ملتان دو رویہ اور فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا سڑک کی بحالی و تعمیر پر پینتیس ارب لاگت آئے گی،
یونیورسٹی آف تونسہ ڈی جی خان کی تعمیر پر دو ارب، ایریگیشن کے پانچ پراجیکٹس پر اسی ارب انتیس کروڑ، تریموں بیراج پنجند ہیڈورکس کی اپ گریڈیشن سولہ ارب اسی
کروڑ، گریٹر تھل کینال چوبارہ برانچ کینال پراجیکٹ انیس ارب انتیس کروڑ سے مکمل ہو گا۔ سردار عثمان بزدار کے مطابق سروسز ہسپتال میں ایمرجنسی او رٹراماسنٹر کی
تعمیر پر چار ارب بانوے کروڑ، ایل ڈی اے کے تین پراجیکٹس نو ارب سات کروڑ
داتا گنج بخش فلائی اوور کی تعمیر پر چار ارب نوے کروڑ،
سمن آباد موڑ انڈر پاس ایک ارب انسٹھ کروڑ روپے سے بنے گا۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،