نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

سیکرٹری فارسٹ ساؤتھ پنجاب سرفراز مگسی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں رمضان بازاروں کے قیام اور گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر عباس چٹھہ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر ،اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اورمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. سیکریٹری ساؤتھ پنجاب نے ضلع بہاولنگر میں قائم رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونش کی دستیابی، آٹا،

چینی، ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس کے سٹالز کے قیام اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے حوالہ سے آگہی حاصل کی. اس موقع پر انہوں نے بہاولنگر ضلع میں گندم خریداری کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر انتظامی افسران نے ضلع بھر میں رمضان بازاروں کے قیام اور اشیائے خوردو نوش کی مقررہ نرخ پر فروخت اور گندم خریداری کے حوالہ سے آگاہ کیا.اس موقع پر گندم خریداری کے انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ

ضلع بھر میں امسال گندم خریداری کا ہدف 3،40،000 میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے. اورضلع میں 22 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں نیز حکومت نے گندم کا نرخ 2200 روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کیا ہے.

بعد ازاں سیکرٹری فارسٹ ساؤتھ پنجاب سرفراز مگسی نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر عباس چٹھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے

سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فارسٹ نے رمضان بازاروں میں اشیاء خورد نوش کے سٹالز، آٹا، چینی، چکن اور ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کے لیے اشیائے خورد و نوش عام مارکیٹس سے

کم نرخ پر فروخت کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال انداز میں کام کریں۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دس کلو گرام آٹا کا تھیلا 450 روپے میں فروخت کیا جائے گا اس پر حکومت کی جانب سے فی دس گرام آٹا کا تھیلا پر ایک سو پچیس روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان بازار میں چکن پر 12 روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی اور انڈے کی فی درجن فروخت پر 6 روپے کے حساب سے سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ میں 13آئٹمز جن میں سیب، کیلا، کھجور، امرود، لیموں،بھنڈی، کدو،ٹماٹر، آلو، پیاز،

لہسن، دال چنا، بیسن کی کی فروخت پر سبسڈی دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خورد و نوش کے نرخ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں نیز رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازار کے انچارج اور دیگر متعلقہ سٹاف ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

‏‎پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگرکے جنرل

سیکریٹری طالب ندیم لاشاری نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگر کی تمام شہری،تحصیل تنظیموں و الائیڈ ونگز کو ھدائیت کی ھے کہ

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود صاحب کی ھدائیت کیمطابق بانی پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام “ شھید ذوالفقار علی بھٹو” کی 43 ویں برسی مورخہ 4 اپریل بروز سوموار کو اپنی اپنی تنظیمی سطع پر منعقد کریں ،

تقریبات میں قرآن خوانی کیساتھ شہید بھٹو کی ملک پاکستان ،غریب عوام کیلئے خدمات اور ترقی پسند معاشرے کے قیام و اسلامی اُمّہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے

کوششوں کے ساتھ ساتھ ایک جمھوری و سیکولر معاشرے کے قیام کیلئے کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی

اور تقریبات کی رپورٹ بمعہ تصاویر ضلعی صدر و جنرل سیکریٹری کو ارسال کریں تاکہ ایک تفصیلی رپورٹ صدر جنوبی پنجاب آفس کو ارسال کی جا سکے انہوں نے بتایا کہ

اس دفعہ رمضان المبارک کے پیش نظر مرکزی تقریب گڑھی میں منعقد نہیں ھو گی جبکہ ضلع ، تحصیل و شہر وں کی سطع پر عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‏‎: بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ورلڈ اینٹی ٹی بی ڈے کے موقع پر گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہال میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری سی ای او نے کہا

ٹی بی قابل علاج مرض ہے ادویات کے مسلسل استعمال سے ٹی بی قابو پایا جا سکتا ہے اس موقع پر ڈی ایچ اور ڈاکٹر عبدالرحمان ڈسٹرکٹ انچارج گرین سٹار عبدالشکور کے

علاوہ سماجی کارکنوں میڈیا اور محکمہ صحت کے عملہ نے شرکت کی۔عبدالرحمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا

حکومت ٹی بی خاتمے کے لئے اپنی بھرپور توانائی صرف کررہی ہے اسکا مکمل علاج بلکل مفت ہے عبدالشکور نے کہا

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ضلع بھر ٹی بی کا علاج ٹسٹ اور مفت ہو رہے ہیں

گرین سٹار ہر شہر میں سنٹر بنائے ہوئے ہیں جہاں پر ٹی بی کے مریضوں کے لئے سہولتیں موجود ہیں

About The Author