پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری کے مبینہ قتل کیس میں گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دوران سماعت ،، استغاثہ کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیا جاسکا۔ مدعی کے وکیل بھی غیر حاضر رہے ۔
عدالت نے گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ آئندہ سماعت پر گواہوں کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔
مقدمے کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
پولیس کے مطابق چار فروری دوہزار بیس کو کانتا کماری کی شادی آنند اوگا سے ہوئی تھی
پانچ جون کو کانتا کماری کے شوہر ملزم آنند نے مقتولہ کے بھائی کو کال کرکہ بتایا کہ
اس کی بہن نے خود کشی کرلی ہے۔
مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا
تو پتہ چلا کہ گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ کیس میں مقتولہ کا شوہر آنند گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،