دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

پنجاب کی جامعات کے طلباؤ طالبات کو کیریئر گائیڈنس، کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے پنجاب ہائیر ایجوکیشن سے ڈائریکٹرراہنمائی مرکز ڈاکٹر ممتاز علی کی سربراہی میں

ایک وفد نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور آگاہی سیمینار میں شرکت کی جس میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

شعبہ اسلامیات کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے اغراض و مقاصداور ویب پورٹلrehnumai.punjab.gov.pkکے بارے میں آگاہی دی.

پنجاب یونیورسٹی لاء ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر عمران عالم نے مختلف سکالر شپس اور غیر ملک میں ویزہ اور سکالرشپ حاصل کر نے کے لیے معلومات فراہم کیں۔

ڈاکٹر ممتاز علی ڈائریکٹر راہنمائی مرکز نے سٹوڈنٹس کو پورٹل کے استعمال کا طریقہ اور اس کی افادیت اور پی ایچ ای سی کی طرف سے مختلف سکالرشپس کے

بارے طلباء کو تفصیلات سے آگاہ کیا. سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں.

About The Author