دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیماری سے ٹھٹھہ میں مویشیوں کی سب سے زیادہ اموات رپورٹ

کراچی میں سامنے آئے کیسز کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہوگئی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کا کہنا ہے بھینسوں میں لمپی اسکن ڈزیز منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

بیماری سے ٹھٹھہ میں مویشیوں کی سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں۔ کراچی میں سامنے آئے کیسز کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہوگئی۔

امریکی ویٹنری ماہر نے دودھ اور گوشت کے استعمال کو محفوظ قرار دیا ہے۔

عوام افواہوں پر کان نے دھریں ۔دودھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور گوشت بھی کھایا جاسکتا ہے۔ماہرین نے حقائق سامنے رکھ دیئے۔

امریکہ سے آئے ویٹنری ماہر ڈاکٹر عنایت کاٹھیو کا کہنا ہے بھینسوں میں لمپی اسکن ڈزیز کے شواہد نہیں ملے۔ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بیماری کے نتیجے میں اب تک 279 مویشی مرچکے ہیں۔

ٹھٹھہ میں سب سے زیادہ 46 مویشیوں کی ہلاکت ہوئی۔ سندھ میں صرف پانچ اضلاع محفوظ ہیں۔

ویکسین کی درآمد جلد شروع کردی جائے گی۔۔ پہلے مرحلے میں دو ملین ویکسین ڈوزز منگوائی گئی ہیں۔

ڈاکٹر نظیر حسین کلہوڑو،ڈی جی لائیو اسٹاک

لائیو اسٹاک سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار چار سو انہتر مویشیوں میں لمپی اسکن کی بیماری سامنے آچکی ہے۔

15 ہزار سے زائد مویشی صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔۔

About The Author