دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت اور اس کے بغیر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شمولیت ناممکن ہے،

پاکستان کے نوجوان تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، اگر انہیں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے

اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔وہ گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج بہاول پور میں منعقدہ سالانہ پراجیکٹ نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

نمائش میں پنجاب کے 13 کالجز آف ٹیکنالوجی کے زیر تعلیم سال سوئم کے طلبہ کے بنائے گئے سول، الیکٹریکل، آٹو اینڈ ڈیزل اور میکنیکل ٹیکنالوجی کے 100سو سے زائد انجینئرنگ ماڈل رکھے گئے تھے۔

سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے کہا کہ اس قسم کے مقابلاجات سے طلباء میں تعمیری رحجان پیدا ہوتا ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے کالج میں قائم ایڈونس کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اور کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلے میں پودا لگایا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

پراجیکٹ نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج بہاول پور کے مکینیکل کے پراجیکٹ نے لی

جبکہ دوسری پوزیشن جی سی ٹی لیہ اور تیسری پوزیشن جی سی ٹی ملتان نے حاصل کی۔

جی سی ٹی خواتین بہاول پور نے Most Energing and Imovative پراجیکٹ کا اعزاز حاصل کیا

اس موقع پر زونل ڈائریکٹر قاضی اسد اللہ خان،کالج پرنسپل انجینئر محمد اکرم فانی،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حافظ محمد یونس و دیگر موجود تھے۔

 

About The Author