دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی:جانوروں میں جلدی بیماری کےباعث دودھ کی قیمت و فروخت میں نمایا ں کمی

شہر میں دودھ سو روپے سے ڈیڑھ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ دکانوں کے باہر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں

کراچی میں جانوروں میں جلدی بیماری کے بعد دودھ کی قیمتوں اور فروخت میں نمایا ں کمی آئی ہے۔

شہر میں دودھ سو روپے سے ڈیڑھ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔

دکانوں کے باہر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں ،،،لیکن قیمت کم ہونے کے باوجود دکاندار خریداروں کی راہ تکتے نظر آتے ہیں

دودھ فروش جو سرکاری نرخ کو خاطر میں نہ لاتے تھے،،لمپی بیماری کیاآئی،

دودھ 100 روپے لیٹر تک بکنے لگا ہے ۔

جانوروں کی جلدی بیماری کے بعد دودھ کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اب ۔۔شہر میں دودھ سو سے ڈیرھ سو روپے لیٹر تک دستیاب ہے۔

خریداروں کومتوجہ کرنے کے لئے دکانوں کے باہر بینرز آویزا ںکردیئے گئے ہیں۔قیمت میں کمی کے باوجود اکثر دکاندار خریداروں کی راہ تکتے نظر آتے ہیں۔

دکاندار نے کہا کہ

کئی دکاندار اب بھی 150 روپے لیٹر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں دودھ بالکل ٹھیک ہے، ہم گھر پر خود یہی دودھ استعمال کرتے ہیں۔

دکاندار کے مطابق

قیمت میں کمی سے کئی شہری خوش نظر آتے ہیں۔کچھ کہتے ہیں مختلف دکانوں پر مختلف قیمتیں مقرر ہیں ۔

جہاں قیمت کم کی گئی ہے وہاں دودھ کی کوالٹی بھی کم کردی گئی ہے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے بیماری سے بچاو کے لئے فارم پر اسپرے مشینیں رکھ لیں ہیں،، جس سے صبح شام اسپرے کیا جارہا ہے۔

About The Author