دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورناکےدوران انڈس اسپتال کےساتھ کام کرنےکاموقع ملا, وزیراعلیٰ سندھ

نڈس اسپتال کی جانب سے آئی کون دوہزاربائیس کی اختتامی تقریب کراچی کےمقامی ہوٹل میں منعقدہوئی۔۔۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےکہاہےکہ انڈس اسپتال عالمی معیار کے مطابق ایک قومی نیٹ ورک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔۔۔

مرادعلی شاہ نےکہاکہ کورناکےدوران انڈس اسپتال کےساتھ کام کرنےکاموقع ملا۔۔۔ انڈس اسپتال کی جانب سے آئی کون دوہزاربائیس کی اختتامی تقریب کراچی کےمقامی ہوٹل میں منعقدہوئی۔۔۔

انڈس اسپتال کے زیر اہتمام منعقدہ آئی کون ٹوزیروڈبل ٹو کی اختتامی تقریب کراچی میں

منعقدہوئی۔۔۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےبطورمہمان خصوصی خطاب میں کہاکوروناوباکےدوران

انڈس اسپتال کی خدمات کوسراہا۔۔۔

انہوں نےکہاکہ صرف کراچی نہیں،اندرون سندھ اورپاکستان بھرسے لوگ یہاں علاج کےلیےآتےہیں۔۔۔

مرادعلی شاہ ،وزیراعلیٰ سندھ۔۔۔ہم نے تیزی سے اپنی صحت کے شعبےکوبہترکرناتھا۔۔۔کہ ہم کوروناپھیلنےپرکیونکہ لاک ڈاون ہمیشہ کےلیےنہیں لگاسکتے۔۔۔

تاکہ کنٹرول کرسکیں۔۔۔اللہ کاشکرجس طرح اس نے ہماری رہنمائی کی۔۔۔جس طرح منصوبہ بندی ہوئی اسی طرح ہم اس میں کامیاب ہوئے۔۔۔

سربراہ انڈس اسپتال ڈاکٹرعبدالباری خان نےکہاکہ وباکےدوران ہرشخص نےانفرادی سطح پرکام کیا۔۔۔
انہوں نےتمام متعلقہ اداروں کےتعاون پرشکریہ اداکیا۔۔۔ساتھ ہی ملکرچلنےکاعزم دہرایا۔۔۔

ڈاکٹرعبدالباری خان،سربراہ انڈس اسپتال۔۔۔میری دعاہےکہ جس طرح کورونامیں ہم سب ،تمام اسپتال ایک واٹس اپ گروپ میں جس طرح فعال تھے۔۔۔

بیڈدستیاب ہیں یانہیں ہے۔۔۔جس طرح یہ سب ہورہاتھا۔۔۔دعا ہے کہ نارمل حالات میں بھی اس ہی طرح کاتعاون جاری رہے۔۔۔

تقریب کے اختتام پراعلیٰ خدمات انجام دینےوالوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیےگئے۔۔۔

About The Author