دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگارو ں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں احساس کفالت کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ضلع کونسل ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،رقیہ رمضان ایڈووکیٹ اور دیگر نے مستحق خواتین کو احساس کفالت کارڈ دیئے۔کارڈ کے ذریعے 22 مختلف قسم کی امداد دی جاسکے گی.

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت کارڈ کے ذریعے راشن رعایت، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت بیس اقسام کی امداد دی جاسکے گی، احساس کفالت کارڈ سے بچوں کے تعلیمی وظائف بھی حاصل ہو سکیں گے۔

ڈویژن کے ساڑھے پانچ لاکھ مستحق خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور جون تک ایک کروڑ 20 لاکھ تک لے جایا جائیگا۔

ایک سال میں 28000 مالی امداد کے ساتھ حاملہ خواتین کو مزید دو ہزار روپے اور بچوں کی پرورش کیلئے 1500 روپے دئیے جائیں گے۔شکایات کے ازالہ کیلئے سیل بھی قائم کریں گے۔

چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ 70 لاکھ خاندان مالی امداد حاصل کررہے ہیں۔

حکومت نے دو ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے اب 14000 روپے امداد ملے گی۔دال،چاول،گھی،چینی پر ایک ہزار روپے ماہانہ رعایت بھی اسی کارڈ کے ذریعہ ہوگی۔

تقریب سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو احساس کارڈ کے ذریعے عزت و تکریم کے ساتھ امداد اور وظیفہ ملے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ

ضلع کے ایک لاکھ گیارہ ہزار 765 خاندانوں کو احساس کارڈ ملیں گے،

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،رقیہ رمضان ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،سیف الرحمن،اے سی نبیل احمد،ضیاء خان کاکڑ،انیس الرحمن سمیت پی ٹی آئی رہنما،کارکن اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی 7یونین کونسلوں میں سپیشل انسداد پولیو مہم بھرپور طریقہ سے جاری ہے،کوٹ ہیبت،معموری،سخی سرور،مکول کلاں،

منگروٹھہ،ماڑی اور جلووالی میں پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت انسداد پولیو کا

جائزہ اجلاس گزشتہ شب منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او

یونیسیف کے نمائندے اورمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ

سپیشل انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز31570بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا جس میں سے30868پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ

مہم کے دوسرے روز کوریج کا ٹارگٹ98فیصد رہا،3والدین نے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان کی7یونین کونسلوں میں سپیشل مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں،

پولیو ورکرز کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہے گا۔شہری بھی پولیو ورکرز سے تعاون کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پنجاب ہیلتھ ریفارمز میں کوالٹی سروسز کی بہترین فراہمی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،

سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر عتیق الرحمن ماہ فروری میں سب سے زیادہ96فیصد سکور حاصل کرکے پنجاب بھر میں سرفہرست رہے ہیں جب کہ

سی ای او بھکر نے دوسری اور سی ای اوز قصور اور ساہیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پی ایم اے کے عہدیداران نے پنجاب ہیلتھ ریفارمز میں پہلی پوزیشن پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

چیئرمین شعبہ اسلامیات غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے بتایا ہے کہ غازی یونیورسٹی کنگ عبداللہ ورلڈ انٹر فیتھ ہارمنیز پر ائزکے لئے نامزد کرلی گئی ہے

اور اس ادارہ کے شعبہ اسلامیات نے عالمی مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جو نہ صرف ادارہ بلکہ خطہ کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے

اور اس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی کاوشیں شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ تقریب اردن میں ھوگی

جس میں شاہ عبداللہ دوئم سلور میڈل اور تین ہزار ڈالرز ڈاکٹر ارشد لغاری کو دیں گے

واضح رہے کہ ان مقابلہ جات میں امریکہ برطانیہ جرمنی کینیڈا اور بھارت سے بھی درجنوں یونیورسٹیز نے شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے. اجلاس میں وزیر اعلی سردارعثمان احمد خان بزدار کے انیشیٹوز پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا.

کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کی خوبصورتی کا پراجیکٹ جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ

تونسہ اور ڈیرہ غازی خان کے چوکوں پر الغازی ٹریکٹر کے مانومنٹ جلد نصب ہوں گے،کے ایس ڈی اے اور تحصیل کمپلیکس کیلئے جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے.

کمشنر کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سول مائنر ڈی جی خان پر ٹف ٹائلز کا ٹینڈر چھ مارچ اور لائننگ کا ٹینڈر پیر کو جاری ہوگا،

تونسہ میں پارک کا ٹینڈر 17 مارچ کو اوپن ہوگا. کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام امور میں شفافیت کو مد نظر رکھا جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے. اجلاس میں وزیر اعلی سردارعثمان احمد خان بزدار کے انیشیٹوز پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا. کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کی خوبصورتی کا پراجیکٹ جلد مکمل کیا جائے

انہوں نے کہاکہ تونسہ اور ڈیرہ غازی خان کے چوکوں پر الغازی ٹریکٹر کے مانومنٹ جلد نصب ہوں گے

،کے ایس ڈی اے اور تحصیل کمپلیکس کیلئے جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے.

کمشنر کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سول مائنر ڈی جی خان پر ٹف ٹائلز کا ٹینڈر چھ اپریل اور لائننگ کا ٹینڈر پیر کو جاری ہوگا،

تونسہ میں پارک کا ٹینڈر 17 اپریل کو اوپن ہوگا. کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام امور میں شفافیت کو مد نظر رکھا جائے.

About The Author