دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 پریس کلب جام پور میں منعقدہ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کے موقع پر مخدوم ندیم

احمد شاہ پروفیسر رفیق حسین حیدر ی پروفیسر ارشاد حسین بخاری مرزا عزیز محمد خان

ڈاکٹر واصف اقبال سکھانی امجد اسلام پتافی جمشید احمد کمتر عبدالقیوم عامل اوردیگر مقررین

خطاب کر رہے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 راجن پور (بیورو چیف )

یوم پاکستان کی مناسبت سے پریس کلب جام پور میں مقامی شعراء کرام اور فن کاروں کے اعزاز میں منفرد نوعیت کے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد

جسمیں نجی سکول کے بچوں کا پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی پر مبنی ٹیبلو علاقائی جھمر ‘ مشاعرہ ‘ موسیقی اور معروف شاعر عبدالقیوم عامل کے شعری مجموعہ ” فریاد عامل "کی تقریب رونمائی شامل ہیں موقع پر مخدوم سید ندیم احمد شاہ ‘ عبدالحمید قریشی پروفیسر رفیق حسین حیدری پروفیسر ارشاد حسین بخاری

ڈاکٹر امجد اسلام پتافی ‘ڈاکٹر واصف اقبال سکھانی ‘ آفتاب نواز مستوئی ‘مرزا عزیز محمد خان بنی اسد عبدالروف خان لنڈ ایڈوکیٹ ‘ صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف طارق اسماعیل احمدانی ‘

ملک رزاق شاہد ‘ بہاول قیوم ‘ اور صاحب کتاب عبدالقیوم عامل نے خطاب کیا مقررین نے صاحب کتاب کے فن شخصیت اور شاعری پر روشنی ڈالنے کے علاوہ جام پور کی علمی ادبی سرزمین پر اس قسم کی تقریب کے انعقاد کو بے حد سراہا

اس موقع پر ممتاز شعراء کرام جمشید احمد کمتر رسولپوری ‘ خلیل فریدی ‘ مرید حسین تیمور ‘ طالب بھٹی ‘ شیراز احمدانی اور دیگر نے اپنا کلام جبکہ سرائیکی کے معروف گلوکاروں ابراہیم غوری ‘ عرفان ملنگی ‘ رحمت اللہ احمدانی نے ملی ترانے ‘ کلام فرید اور سرائیکی گیت سنا کر محفل کو گرما دیا جبکہ ارمغان خان پتافی کی سربراہی میں

بچوں نے شاندار ٹیبلو اور ملک خلیل احمد وہوچہ کے زیرنگرانی فخر سرائیکی جھمر پارٹی نے شاندار علاقائی جھمر پیش کی سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صوبائی نائب صدر مرزا عزیز محمد خان نے صاحب کتاب عبدالقیوم عامل اور معزز مہمانان گرامی کے

علاوہ ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کی نگران خواتین ٹیچرز کو سرائیکی اجرک پہنائی آواز حقوق جام پور نیلاب کلچرل فورم انجمن صحافیان وپریس کلب جام پور کے اشتراک سے

رات گئے تک جاری رہنے والی اس تقریب کے روح رواں آفتاب نواز مستوئی جبکہ انتظامی کمیٹی حاجی ملک محمد رمضان ببر ملک محمد بلال ببر راشد ظہور ارائیں زبیر احمد خان لاشاری کامریڈ سرور قریشی جاوید اقبال قریشی اخلاق احمد خان پتافی

پتافی عبدالروف بسلم الطاف نواز مستوئی بہاول قیوم سجاول قیوم برمانی محمد شاہجہان لاشاری ملک بہاول ببر شکیل احمد ذوالقرنین سکندر تھے تقریب میں عمائدین علاقہ عوامی نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجنپور عدنان محمود اعوان کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں ایک لاکھ 28 ہزار 826 غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں احساس کفالت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ, تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز, ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید ارشاد بخاری,

سوشل ویلفیئر آفیسر نادیہ نواز, اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

اس موقع پر بتایا گیا کہ 26 مارچ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں احساس کفالت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے.

اس تقریب میں مقامی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما شرکت کریں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس راجن پور کے محمد شہزاد گل کو صدر اور محمد ذیشان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے افسران اور صحافیوں کی جانب سے مبارک بادی کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے ان کو ایک سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

صدر اور جنرل سیکرٹری نے پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان کے ڈاکٹر محمد نسیم ندیم کا شکریہ ادا کیا

اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے

بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

About The Author