نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نامورموسیقار،ماسٹرعنایت حسین کو مداحوں سے بچھڑے انتیس برس بیت گئے

ماسٹر عنایت حسین کو خدمات کے اعتراف میں نگار سمیت متعدد ایوارڈز سے نواز گیا

پاکستان کے نامورموسیقار، ماسٹرعنایت حسین کو مداحوں سے بچھڑے انتیس برس بیت گئے،، چار دہائیوں تک فلم انڈسٹری کو بے مثال موسیقی دینے والے عظیم موسیقار کی فنی خدمات پر
دلوں کو چھو لینے والی دھنوں کے خالق،، ماسٹر عنایت حسین انیس سو سولہ کو لاہور میں پیدا ہوئے،

موسیقی کی تربیت استاد بڑے غلام علی خان سے حاصل کی، فلم کملی سے فنی سفر کا آغاز کیا اور پھر یکے بعد دیگرے کامیاب موسیقی کا سلسلہ جاری رہا

ماسٹر عنایت حسین کی ترتیب کی گئی دھنوں پر نور جہاں، استاد برکت علی خان،، آشا بھوسلے اور زینت بیگم سمیت متعدد نامور گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا

فلم ہچکولے کی موسیقی نے ماسٹر عنایت حسین کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، انہوں نے فلم محبوبہ، گمنام، انتقام، عذرا، دل بیتاب، دل میرا دھڑکن تیری اور

مولا جٹ سمیت مختلف فلموں کے نغمات کی موسیقی مرتب کی
الفت کی نئی منزل کو چلا

ماسٹر عنایت کے نواسے اور نامور موسییقار ایم ارشد کہتے ہیں کہ ماسٹر عنایت حسین کی دھنیں آج بھی دلوں کے تار چھیڑتی ہیں
ایم ارشد ، موسیقار، ماسٹر عنایت حسین نے فلمی صنعت کو خوب عروج بخشا، ان کے گیتوں

میں زندگی کے رنگ جھلکتے تھے

ماسٹر عنایت حسین کو خدمات کے اعتراف میں نگار سمیت متعدد ایوارڈز سے نواز گیا

پچیس مارچ انیس سو ترانوے کو میٹھی دھنِں بنانے والا یہ فن کار خالق حقیقی سے جا ملا۔

About The Author