دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی :مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق

موٹرسائیکل سواردوکمسن بچیوں کوباپ سمیت سیمنٹ مکسر ٹرک نےروندڈالا

کراچی میں شاہراہ فیصل پرچند گھنٹوں کےدوران دوٹریفک حادثات میں دوبچیاں اوردوافراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔

موٹرسائیکل سواردوکمسن بچیوں کوباپ سمیت سیمنٹ مکسر ٹرک نےروندڈالا۔۔۔جبکہ فوڈڈلیوری رائیڈرکوگاڑی میں سوارشخص نے نشانہ بنایا۔۔۔

شاہراہ فیصل پر عوامی مرکزکےقریب سیمنٹ میکسرٹرک نےباپ کےہمراہ موٹرسائیکل پرسواردونوں بچیوں کوکچل ڈالا۔۔۔
علاقہ پولیس کےمطابق حادثہ موٹرسائیکل کےسلپ ہونےکےباعث رونماہوا۔۔۔
جاں بحق ہونےوالوں میں پینتس سالہ ظہیرالدین

،بارہ سالہ شجاع اورنوسالہ بتول شامل ہیں۔۔۔

ٹریفک پولیس نے سیمنٹ میکسرٹرک کے ڈرائیورکوپولیس کےحوالےکردیا۔۔۔حادثے کےوقت گلستان جوہرکارہائشی ظہیربچوں کواسکول چھوڑنےجارہاتھا۔۔۔
پینتس سالہ ظہیرالدین چاول پرآرٹ ورک کاماہرتھا۔۔۔

عثمان ،بھائی ظہرالدین۔۔۔شاہراہ فیصل پر ڈمپرز چلنے کی اجازت کیوں ہے؟حادثے میں میری دو بھتیجیاں بھی جاں بحق ہوئیں۔۔۔

ہیوی ٹریفک کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔۔۔ہم ٹرک ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔۔۔

About The Author