دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے پندرہ برس بیت گئے

موسیقی کیلئے خدمات پر انہیں نگار ایوارڈ اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا

مدھر دھنوں سے پاکستانی فلموں کو دنیا بھر میں پہچان دینے والے، موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے پندرہ برس بیت گئے

خداداد صلاحیتوں کے مالک، عظیم موسییقار کی زندگی پر دیکھتے ہیں

بہت سی لازوال دھنوں کے خالق، نثاربزمی نے کیرئر کا آغاز بھارتی فلم جمنا پار سے کیا،، جو انیس سو چھیالیس میں ریلیز ہوئی

انہوں نے ہمسایہ ملک میں چالیس سے زیادہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی
بھارتی فلم کا گانا ۔۔۔۔

انیس سو باسٹھ میں یہ نامور موسیقار پاکستان آ گیا اور پہلا گانا فلم، ایسا بھی ہوتا ہے، کیلئے کمپوز کیا

ان کی سحر انگیز دھنوں پر ملکہ ترنم نورجہاں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا
گانا نورجہاں ۔محبت تیرے سر کی قسم

معروف موسیقار نے اے بہارو گواہ رہنا، اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا، رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کیلئے آ

دل دھڑکے، میں تم سے یہ کیسے کہوں، کہتی ہے میری نظر شکریہ، جیسے لازوال گیتوں کی دھنیں ترتیب دیں

نثار بزمی نے چھیاسٹھ پاکستانی فلموں کی موسیقی ترتیب دی،، موسیقی کیلئے خدمات پر انہیں نگار ایوارڈ اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا

بائیس مارچ دو ہزار سات کو نثار بزنی تو دنیا سے وچ کر گئے، لیکن ان کی دھنیں آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں

About The Author