دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے تحت سی ٹی ڈی کی متعدد کارروائیاں

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تحت پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا

لاہور:

پنجاب میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے تحت سی ٹی ڈی کی متعدد کارروائیاں

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تحت پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

راولپنڈی سے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے

وقاص نامی دہشتگرد کو گرفتار کیاگیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

دہشتگرد کے قبضہ سے بم بنانے سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کیاگیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

سرگودھا کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سپہ صحابہ پاکستان غازی فورس

کے امیراللہ نامی دہشتگرد کو گرفتار کیاگیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

گرفتار دہشتگرد کے قبضہ سے باوری مواد سمیت بم بنانے کا دیگر سامان برآمد کیاگیا،

ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

ملتان میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے

عابدالرحمان نامی دہشتگرد کو گرفتار کیاگیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

خانیوال کے اندر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے

جہانگیر نامی دہشتگرد کو گرفتار کیاگیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

گرفتار دہشتگرد کے قبضہ سے باوری مواد سمیت بم بنانے کا دیگر سامان برآمد کیاگیا،

ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

ناروال میں کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ

نامی دہشتگرد کو گرفتار کیاگیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس کی مدد سے 535 کومبنگ آپریشن کیے گئے ، ترجمان

سی ٹی ڈی کا دعوی

آپریشن کے دوران 71 مقدمات درج،85 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

About The Author