دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

الیکشن کمیشن ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر الیکشن کمشن قرآت العین فاطمہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے آگاہی دی۔چیئرمین شعبہ پلانٹ ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد ابرہیم ،پروفیسر محمد علی تارڑ،پروفسیر شعیب رضا اور دیگر اساتذہ،طلباء و طالبات

موجود تھے۔ڈاکٹر راشدہ قریشی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔ڈائریکٹر الیکشن کمیشن قرآت العین فاطمہ نے کہا کہ نوجوانوں کی انتخابی عمل میں مکمل شرکت سے ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔

قومی شناختی کارڈ کا اجراء ووٹ کی پہلی سیڑھی ہے۔سٹوڈنٹس اور شہری اپنے ووٹ کا اندراج کرکے انتخابی عمل میں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔قرآت العین فاطمہ نے کہا کہ 121199970ووٹ کا اندراج ہے جن میں 54693399 خواتین شامل ہیں اور یہ ملک کی ابادی کا 50 فیصد کم ہے۔

خواتین کے ووٹ کی اندراج کی شرح مرد کی نسبت مزید دس تک فیصد کم ہے۔مئی سے ووٹوں کی فہرستیں ڈسپلے کی جائیں گی۔

شہری ووٹر لسٹوں کا معائنہ کرکے ووٹ کے پتہ کی منتقلی اور دیگر تبدیلی کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے کہا کہ ووٹ کا اندراج اور حق رائے دہی کا شفاف استعمال کیا جائے۔

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات اور غلطیوں سے پاک نتائج کو یقینی بناتا ہے۔ووٹ کے بارے میں معلومات کےلئے 8300 پر ایس ایم ایس کیا جائے۔اس موقع پر شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

الیکشن کمیشن ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر الیکشن کمشن قراۃ العین فاطمہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے آگاہی دی۔چیئرمین شعبہ پلانٹ ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد ابرہیم،پروفیسر محمد علی تارڑ،پروفیسر شعیب رضا اور دیگر

اساتذہ،طلباء و طالبات موجود تھے۔ڈاکٹر راشدہ قریشی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔ڈائریکٹر الیکشن کمیشن قراۃ العین فاطمہ نے کہا کہ نوجوانوں کی انتخابی عمل میں مکمل شرکت سے ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔

قومی شناختی کارڈ کا اجراء ووٹ کی پہلی سیڑھی ہے۔سٹوڈنٹس اور شہری اپنے ووٹ کا اندراج کراکے انتخابی عمل میں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ 121199970ووٹ کا اندراج ہے

جن میں 54693399 خواتین شامل ہیں اور یہ ملک کی آبادی کا 50 فیصد سے کم ہے۔خواتین کے ووٹ اندراج کی شرح مرد وں کی نسبت مزید دس تک فیصد کم ہے۔مئی سے ووٹوں کی فہرستیں ڈسپلے کی جائیں گی۔

شہری ووٹر لسٹوں کا معائنہ کرکے ووٹ کے پتہ کی منتقلی اور دیگر تبدیلی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے کہا کہ ووٹ کا اندراج اور حق رائے دہی کا شفاف استعمال کیا جائے۔

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات اور غلطیوں سے پاک نتائج کو یقینی بناتا ہے۔ووٹ کے بارے میں معلومات کیلئے 8300 پر ایس ایم ایس کیا جائے۔

اس موقع پر شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد حمزہ سالک نے علی الصبح ڈیرہ غازی خان کے سٹی ایریا کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میں بہتری اور عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ حمزہ سالک نے ای،ایف،کے بلاکس،گھنٹہ گھر اور جناح پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پرچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن جوادالحسن گوندل،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری اور متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف بلاکس میں صفائی و ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل سروسز کا براہ راست تعلق عوام سے ہوتا ہے

جس میں بہتری لانا بہت ضروری ہے،ضلعی انتظامیہ،میونسپل افسران اچھی کارکردگی سے عوامی اعتماد حاصل کریں،بنیادی سہولیات شہریوں کا حق ہے

جس میں
کوتاہی نہ برتی جائے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پاکیزہ ماحول،صاف پانی اور بنیادی ضروریات دینا ہمارا مقصد ہوناچاہیئے

بلاکس سے ملحقہ گلیوں میں صفائی کے عمل میں مزید بہتری لائی جائے،ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے گلیوں،سڑکوں میں تجاوزات اور تعمیراتی ملبہ کی موجودگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ

گلیوں،سٹرکوں پر تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،ملبہ پھینکنے والوں کو پہلے نوٹس دیں پھر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،

انہوں نے شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر گلیوں،سٹرکوں کو بلاک کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے،

تجاوزات قائم کرنا کسی طور بھی قبول نہیں،بلاکس میں غیر قانونی تعمیرات منہدم کردی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے جناح پارک کا بھی دورہ کیا اور پارک میں مزید خوبصورتی کیلئے سدا بہار اور جاذب نظر پودے لگانے کی ہدایت کی،انہوں نے کہاپودے،درخت آلودگی ختم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں

لہذا انکی دیکھ بھال ضرور کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے جناح پارک کے واش رومز چیک کئے،پانی دستیابی کیلئے فوری ٹوٹیاں،موٹریں لگانے کی بھی ہدایت کی۔

پبلک مقام جناح پارک میں صفائی و ستھرائی،بنیادی سہولیات کی فراہمی کی انہیں باقاعدہ رپورٹ کی جائے،حمزہ سالک نے کہا کہ بہترین میونسپل سروسزکیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں،

عوامی ریلیف ممکن بنانے سے محکموں،افسران کا اچھا تاثر ابھرے گا،میں عوامی مفادات کیلئے مختلف علاقوں اور بلاکس کا دورہ کرتا رہوں گا،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو میونسپل افسران نے عوامی ریلیف بارے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم 24تا28مارچ جاری رہے گی
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و پولیو کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنر قراۃ العین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور پولیوکے خاتمے کیلئے باہمی روابط کو فروغ دے کر ہم اپنا ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو افسران انسداد ڈینگی کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں

ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ڈارمنٹ یوزرز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈارمنٹ یوزرز کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کرنے سمیت ان کے خلاف

پیڈایکٹ کے تحت کارروائیاں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جن اداروں سے ڈینگی لاروا ملا یا ناقص اقدامات پائے گئے تو ذمہ داروں کے خلاف براہ راست ایف آئی آر درج کرائی جائیں گی

،انہوں نے فشریز ڈیپارٹمنٹ کو پانی ذخیرہ کرنے والے تالابوں میں ڈینگی مچھر کا لاروا کھانے والی مچھلیاں چھورنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے مائیکرپلان پر بھرپور طریقہ سے عمل کیا جائے

،الائیڈ محکمے تعلیم،انفارمیشن،پاپولیشن ویلفیئر،ریونیو،اوقاف،ایگری کلچر،
پولیس اور بی ایم پی کا کردار قابل تعریف ہے،پولیو ورکرز کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

اب پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے،ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے،مہم کی سوشل موبلائزیشن کے ذریعے تشہیر کی جائے گی

۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ ایل کیو اے ایس میں ڈیرہ غازی خان کی پہلی پوزیشن ہمارے لئے اعزاز ہے

، انسداد ڈینگی و پولیو کیلئے سٹاف کی تربیت کا عمل جاری ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک نے اپنے آفس کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے ہیں جب کہ شہری بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے

ڈپٹی کمشنر آفس امڈ آئے،شہریوں کی درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات بھی دئیے۔

حمزہ سالک کا کہنا ہے کہ عوام کی مدد کرنا کار ثواب ہے،انہیں ہر ممکن ریلیف دیتا رہوں گا۔

ضلع کا ہر افسر لوگوں کے مسائل حل کرنے کا پابند ہے،شہری بغیر کسی رکاوٹ کے ان کے آفس آسکتے ہیں،

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ جائز عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے اپنے سٹاف کو شہریوں کے مسائل حل کے فالو اپ سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے سنٹر آف ایکسی لینس بوائز سکول ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا،

سنٹر آف ایکسی لینس پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کا شاندار استقبال کیا گیا اور کلچر ڈے کی مناسبت سے مقامی لباس پہنے طلباء نے انہیں پھول پیش کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے ادارہ میں کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور طلباء سے نصابی و غیر نصابی سمیت

مختلف سرگرمیوں بارے سوالات بھی کئے۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹرمیں گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور شجرکاری مہم کے

دوران ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن میں چیئرمین بورڈ ایس پی پٹرولنگ بہاولپور ریجن ساجد حسن کی زیر نگرانی پروموشن امتحان لسٹ اے کا انعقاد کیاگیا

جس میں ریجن کے 116جوانوں نے شرکت کی. چیئرمین ساجد حسن نے کہاکہ امتحان لسٹ اے کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی کے لیے پہلا سٹیپ ہے جس میں ایس او پیز کے مطابق میرٹ پر پیپر،

ڈرل ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد کوالیفائی کرنے والے جوان آئندہ امتحان بی ون دینے کے اہل ہوں گے انہوں نے کہاکہ

پیپر میرٹ کے مطابق ہوگا سفارشی اور غیرقانونی عناصر کی سخت حوصلہ شکنی اور اس قسم کے ہتھکنڈے اپنانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ پروموشن امتحان جوانوں کی حوصلہ افزائی کے

تحت مورال بلند رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور پولیس رولز کا حصہ ہیں. پی آر او عامر محمود نے بتایا کہ امتحانی بورڈ میں ممبران ڈی ایس پی پٹرولنگ ڈی جی خان

ریجن عمران عارف سیال ڈی ایس پی پٹرولنگ ملتان عبد الرحیم لغاری بھی شامل ہیں جبکہ ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف ملتان میں چیئرمین بورڈ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے چوکوں اور پارکس کو بہتر کیا جائیگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹائم لائن دے دیں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور دیگر افسران موجود تھے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت سی ایم انیشیٹوز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک بزدار پارک کیلئے چار دیواری کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

تونسہ میں سوکڑ اور ڈونہ چوک پر الغازی ٹریکٹر کے مانومنٹ نصب ہوں گے

جس کیلئے 24 مارچ کو عملی کام شروع کردیا جائیگا۔تونسہ اور ڈیرہ غازی خان میں میورل وال بھی بنیں گی۔اجلاس میں کوہ سلیمان کمپلیکس

اور کے ایس ڈی اے آفس کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنرنے سول مائنر کی بھل صفائی کے بعد ٹف ٹائلز اور بیوٹیفکیشن جلد شروع کرنے کی ہدایت کی

انہوں نے پل ڈاٹ چوک پر ماربل کی تنصیب ایک ہفتہ کے اندر مکمل کرنے کا وقت دیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،

اے سی آر محمد صفات اللہ،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد ملک،ایکسئین بلڈنگز محمد وقاص اور دیگر موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے تونسہ شریف کے دورہ کے دوران ڈرائیونگ سکول کا وزٹ کیا

اس موقع پر سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے مہارت یافتہ ٹیچر ڈرائیونگ سکول میں عوام کو نہ

صرف ڈرائیونگ بلکہ جدید تقاضوں کے ساتھ موٹر ورکشاپ کا ہنر بھی سکھائیں انہوں نے کہاکہ

یہ تونسہ کے لوگوں کیلئے بہترین سہولت ہے جہاں ڈرائیونگ لائسنس کا بھی اجرا ہو گا اس سلسلے میں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو

تو موبائل نمبر 03338561985 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیراو کرتےہوئےکریک ڈاون

600لٹرملاوٹی دودھ،700ساشے ممنوعہ گٹکاتلف۔۔۔

ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت216فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ92ہزار500روپے کے جرمانے عائد،183شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 16مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، بہاولپور میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی۔

فوڈسیفٹی ٹیم کا اڈا مدینہ چوک بہاولپور میں ناکہ لگاکر600لٹرکیمیکلز اور پانی ملا دودھ اور700ساشےممنوعہ گٹکا پکڑلیا۔لیکٹوسکین مشین سےلیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کردیاگیا۔

ناقص دودھ خیرپور ٹامےوالی اور گردونواح سے بہاولپور میں سپلائی کیاجارہاتھا۔تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔عوام سے گزارش ہے کہ

دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔

دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔مزید تفصیلات کے مطابق

رحیم یار خان میں غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

رحیم یارخان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئےبیکری شاپ،ملک شاپ اور بریانی شاپس پر چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانےپر40ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئےگئے۔

اسی طرح سے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے کریانہ سٹور اور فوڈٹریڈرزپر20کلو غیرمعیاری بسکٹ پائے جانے پر23ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیااور بسکٹ موقع پر ہی تلف کردیاگیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں سپرسٹوراورہوٹل میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر31ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران ڈرنک کارنر،ہوٹل اور ملک شاپ میں انتہائی ناقص اور

غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر32ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئےاور6کلو باسی بریڈزکو موقع پرتلف کردیاگیا۔اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےڈرنک کارنر،ہوٹل،کریانہ سٹور،بیکری

اور سموسہ شاپ کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر24ہزار500روپے کے جرمانے عائد کردیئےاور18لٹر بیوریجز،20کلوچائے کی پتی اور15کلو غیرمعیاری فوڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔

اسی طرح راجن پور میں کریانہ سٹور،ہوٹل،ڈرنک کارنر پر کارروائی کرتے ہوئے8ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیااور6لٹرایکسپائرڈبیوریجز کو تلف کردیاگیا۔
جامعہ غازی ڈیرہ غازیخان تشنگان علم ،

ادب ، تقافت اور آگہی کا مرکز ھے۔ آج جامعہ کےمرکزی ہال میں پاکستان الیکشن کمشن کے اشتراک سے ایک بھرپور سیمنار منعقد کیا گیا ، جو کہ دو حصوں پر مشتمل تھا ۔ پہلے حصہ میں جمہوریت اور جمہوری روپے پر گفتگو کی گئی۔

انتخابات کے حوالے سے بھرپور آگاہی دی گئی۔ اور الیکشن کمشن کے دائرہ اختیار کی وضاحت کی گئی۔

امتحانات کے باوجود طالب علموں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی ۔اور تقریب کو بامعنی بنا دیا۔ دوسرے مرحلے پر طالب علموں نے سوال کئے،

اور مندوبین نے جوابات دیئے۔ طالب علموں کی دلچسبی کے پیش نظر وعدہ کیا گیا کہ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے جلد ہی ایک اور نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان:

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایت کے مطابق اور ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ اعجاز بخاری کی زیرنگرانی پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی

کاروائی،اندھے قتل کا معاملہ حل،مقتول کا بیٹا ہی قاتل نکلا،ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ گندم کے فصل میں ایک آدمی کی لاش ملی ہے

جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ بروقت جاعےوقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے۔

تمام شواہد،جدید طریقہ تفتیش اور دن رات کی محنت کے بعد آخر کار تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے پسٹل کے فائر سے قتل کرنے والا ملزم صدام ولد خالد قوم مہروآنی سکنہ ماچھی

والا موضع کوٹ چھٹہ نمبر 2 جو کہ مقتول کا اپنا ہی بیٹا ہے کو گرفتار کرکے حوالات بند کر دیا۔ ملزم صدام سے مزید تفتیش کے بعد

معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنے والد کا قتل رقبہ فروخت کرنے اور گھریلو ناچاقی کی وجہ سے کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ اعجاز بخاری کا پریس کانفرنس کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ اندھا قتل ٹریس آوٹ کر کے ملزم کو گرفتار کرنا کوٹ چھٹہ پولیس کے لیے

کسی چیلنج سے کم نہ تھا لیکن ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ افتخار احمد قریشی اور ان کی ٹیم نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لا کر ملزم کو گرفتار کیا۔

اور یہ کاروائی کوٹ چھٹہ پولیس کی بہت بڑی کاروائی ہے اور آئندہ بھی کوٹ چھٹہ پولیس اسی طرح بہترین کاروائیاں عمل میں لاتی رہے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان

About The Author