مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے شعبہ زراعت میں انقلابی اقدامات

تحریر:

محمد جنید جتوئی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی جی خان

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اللہ تعالی نے ارض پاکستان کو تمام موسموں سے نوازا ہے. پاکستان کی زمین زرخیز ہونے کے ساتھ محنتی اور اپنے کام میں دلچسپی رکھنے والے کاشتکار ہیں قیام پاکستان کے وقت دستی ہل، بیلوں، کلہاڑی اور درانتی کے ذریعے کاشتکاری کی جاتی تھی

تاہم وقت کے ساتھ جدید کاری اور مشینری نے زرعی انقلاب برپا کیا. پاکستان کی 60سے 70فیصد آبادی بلواسطہ یا بلاواسطہ شعبہ زراعت سے منسلک ہے.

پاکستان میں بہترین نہری نظام ہونے کے ساتھ مختلف موسموں میں معیاری پھل، سبزیاں اور فصلیں کاشت ہوتی ہیں.

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 2018میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد دیگر شعبوں کی طرح زراعت پر بھی فوکس کیا.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت کاشتکاروں کو مراعات دیں.

کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی آلات، کھاد، بیج فراہم کیے کاشتکارں کیلئے کسان کارڈکا اجراء کیاگیا. حال ہی میں یوریا کھاد کے بحران پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ کو

ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئیں. چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور دیگر اعلی حکام نے

جنوبی پنجاب کے اضلاع بالخصوص ڈیرہ غازیخان ڈویژن اور پنجاب بلوچستان کے سرحدی مقام بواٹا تک کا دورہ کیا.

کھاد کی غیرقانونی ترسیل روکنے کیلئے ڈویژنل، ضلعی انتظامیہ، قبائلی فورس بی ایم پی بلوچ لیوی کی طرف سے سرحدی چیک پوسٹوں پر کیے گئے

انتظامات کا نہ صرف باریک بینی سے جائزہ لیابلکہ کیے گئے اقدامات کو سراہا.
ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 3054دیہات، 324یونین کونسلز، 36 مراکز اور 44 زراعت افسران موجود ہیں. ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، لیہ

او رراجن پور اضلاع کا 7803578ایکڑ رقبہ موجود ہے جس میں سے 4188692کاشت، 3614983 غیر کاشت اور 162744جنگلات کا رقبہ موجود ہے. 2021-22کے تحت 230000ایکڑ رقبہ پر گنا کی

کاشت کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا اور 153737ایکڑ پر گنا کی کاشت مکمل کی گئی اسی طرح 2392000ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 69028ایکڑ پر آم، 44657ایکڑ پر مالٹا، 421ایکڑ پر امرود، 108ایکڑ پر فالسہ سمیت 114234ایکڑ پر باغات لگائے گئے. 27882ا یکڑ پر

مختلف سبزیاں کاشت کی گئیں. 2019-20میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن

22.28ایکڑ پر دالیں کاشت کی گئیں. 2020-21کے دوران 293ایکڑ پر چاول، 898ایکڑ پر کپاس کاشت کی گئی. ڈیر غازیخان ڈویژن میں 206کاٹن فیکٹریوں، 57آئل، 35چاول اور 25کولڈ سٹوریج کے علاوہ 2734پیسٹی سائیڈڈیلراور 3036بیج ڈیلر رجسٹرڈ ہیں

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کھاد،بیج اور دیگرسبسڈی دینے کیلئے کسان کارڈکا اجراء کیاگیا

جس کے تحت محکمہ زراعت کو 143251کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ دیاگیا اور 431189کاشتکاروں کی رجسٹریشن کرتے ہوئے 126249کے اکاونٹ اوپن کیے گئے اور 47417کو کسان کارڈ جاری کیے گئے.

وزیر اعلی پنجاب نے نہ صرف میدانی علاقوں پر توجہ دی بلکہ کوہ سلیمان میں بھی زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے اقدامات کیے.

رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کر کے باغات، فصلوں اور سبزیوں کی آبپاشی کیلئے ڈیم بنانے کا نہ صرف اعلان کیا

بلکہ کوہ سلیمان کے علاقے سوڑا میں ڈیم کی تعمیر کا عملی آغاز کر دیاگیا. سوڑا کو باقاعدہ موضع کا درجہ دے دیاگیا.

محکمہ زراعت توسیع نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر زراعت کی ترقی کے مربوط منصوبہ کے تحت زرعی مداخل پر خاطر خواہ سبسڈی دی. مختلف فصلوں کے نئے اقسام کے بیجوں پر نوے فیصد سبسڈی دی گئی.

گندم کے بیج کیلئے 157 4کاشتکاروں کو 12081690روپے کی سبسڈی پر گندم کا بیج دیاگیا. اسی طرح 670کاشتکارو ں کو 361800روپے کی سبسڈی سے

باجرہ، 220کاشتکاروں کو 348480روپے کی سبسڈی سے جوار، 3967کاشتکاروں کو 600000روپے سے سبزیوں کے بیج مفت فراہم کیے گئے اسی طرح باغات لگانے کیلئے بھی نوے فیصد سبسڈی پر پودے دیئے گئے.

کوہ سلیمان کے 78کاشتکاروں کو 3486510روپے کی سبسڈی سے زیتون، بارہ کاشتکاروں کو 750834روپے سے مالٹا، تین کاشتکاروں کو 868320 روپے سے کھجور کے

بیج دیئے گئے. کاشتکاروں کو پھل، سبزیوں اور باغات کیلئے 18سیمینار، 216فارمرڈے اور 180فارمر ٹریننگ دی.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے جنوبی پنجاب کو فوکس کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان کی غازی یونیورسٹی میں دو روزہ زرعی نمائش کا انعقاد کرایا.

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی میں منعقدہ 2روزہ زرعی نمائش کا افتتاح کیا۔

ڈی جی خان میں منعقدہ اس نمائش میں ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ، سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے خصوصی شرکت کی۔

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

یہ نمائش جنوبی پنجاب میں زرعی ترویج و ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس نمائش میں تمام سٹیک ہولڈرز کی غیرمعمولی دلچسپی سامنے آئی ہے جس

سے امپورٹرز و ایکسپورٹرزکو بزنس ڈیلز میں مدد ملنے کی توقع ہے۔اس نمائش نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس سے وہ جدید زرعی مشینری اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے

علاوہ اپنے کاروبار کے فروغ کے لئے ایک دوسرے سے باآسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ زرعی ترقی کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے۔

اس لیے موجودہ حکومت نے بر سر اقتدار آتے ہی زراعت کے شعبہ کی ترقی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اقدامات کا آغاز کیا۔جنوبی پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 29 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے

جس پر مجموعی طور پر10 ارب66 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔جن میں سے جنوبی پنجاب میں افقی لینڈ ڈویلپمنٹ پر 2 ارب روپے۔کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبہ پر 39 کروڑ روپے۔

جنوبی پنجاب میں 10 زرعی منڈیوں کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے 19 کروڑ97 لاکھ روپے۔تحصیل کوہ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان میں زراعت کی ترقی کے منصوبوں پر 18 کروڑ58 لاکھ روپے اورراجن پور

میں کاٹن ریسرچ سب اسٹیشن کے قیام پر 21 کروڑ60 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کاشتکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرزنے اس نمائش میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے۔اس نمائش میں قریباً100 سٹالز لگائے گئے ہیں جس سے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے

علاوہ ایک ایسا پلیٹ فارم دیا گیا ہے جو اُن کے کاروبار کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران5 بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جس سے زرعی برآمدات میں مجموعی طور پر13.5 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر شو2022 کا انعقاد بھی کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا

اور یہ نمائش زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں جاری 2روزہ زرعی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا خطہ ملکی فوڈ سیکیورٹی میں نہایت اہم کردار کا حامل ہے۔

اس علاقے میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے خطیر رقم خرچ کرکے نئے منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں جن کے فی ایکڑ پیداوار میں مثبت اثرات سمیت خطے کے

کاشتکاروں کی معیشت مستحکم ہوگی۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کیلئے بھرپور رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایگریکلچر شو2022 کا ڈیرہ غازی خان میں انعقاد اسی کی کڑی ہے جس سے کاشتکاروں، درآمد و برآمد کنندگان کو ایک موثر پلیٹ فارم ملا ہے۔

اس نمائش کو بجا طور پر جنوبی پنجاب کااپنی نوعیت کا بزنس ٹو بزنس

ایونٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔اس سے کاشتکاروں، پروسیسرز اور برآمد کنندگان کیلئے قومی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع کی فراہمی کے علاوہ پاکستانی زرعی مصنوعات کی ترقی اور فروغ کے امکانات وسیع طور پر موجود تھے۔

اس نمائش میں زرعی شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے100سٹالز لگائے گئے جن سے اُن کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق مدد ملی ہے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے اس میگا ایونٹ کی بھرپور کوریج پر پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کا بھی خصوصی

شکریہ ادا کیا۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے ہمارے مقامی امپورٹرزاور ایکسپورٹرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آیا ہے

جس سے وہ بھرپورکاروبار ی فوائد حاصل کر سکیں گے۔اس نمائش کے انعقاد کے اثرات زرعی ترویج و ترقی کیلئے ایک نیا سنہرا باب ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان کی عوام اور یہاں موجود اپنے صنعتکار وکاشتکار بھائیوں کامشکور ہوں

جنہوں نے اس نمائش میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنایا۔بلاشبہ آج زرعی شعبے سے وابستہ لوگوں کی یہاں آمد اس نمائش کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے تمام سبسڈیزکو” کسان کارڈ” کے ذریعے کیش ٹرانسفرکی صورت میں براہ راست کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے

اور اب تک 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں اوراس کے ذریعے اب تک1 ارب50 کروڑ روپے کی سبسڈی کاشتکاروں کو فراہم کی جا چکی ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

لیاقت علی چٹھہ کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نے کہا کہ اس ایگرکلچر شو کے منتظمین لائق تحسین ہیں جنہوں نے اس پسماندہ علاقے میں جدید فارمنگ کے طریقے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیااور نمائش میں رکھی گئی

جدید مشینری فصلوں،سبزیوں،باغات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔میں اس کے ساتھ ڈی جی خان ڈویژن کے کاشتکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں

جنہوں نے اس نمائش میں بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ
محکمہ زراعت ڈی جی خان میں ایسے پروگرمز کا انعقاد کرتا رہے گا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں مواضعات کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ اور

آن لائن کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔پنجاب میں ڈیجیٹل گرداوری،ڈیجیٹل مساوی،ڈیجیٹل فیلڈ بک،ڈیجٹل لال بک،جھاڑ پیداوار ڈیجٹلائزیشن،تغیرات ڈیجیٹلائزیشن،روزنامچوں کی مکمل کمپیوٹرائزیشن کے ساتھ قانونگو سرکل کے بعد پٹوار سطح پر دیہی مرکز

مال قائم کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتکاروں،زمینداروں اور پراپرٹی کی آن لائن معاملات ممکن ہوسکیں صوبہ پنجاب میں آئندہ گندم خریداری مہم کو بھی آن لائن ریکارڈ،گردآوری کو سامنے رکھتے ہوئے باردانہ اور دیگر معاملات طے کئے جائیں گے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں جدید آبپاشی کا نظام متعارف کرایا گیا۔

ڈرپ اریگیشن،ٹنل سسٹم،سولر ٹیوب ویل سسٹم،کھالہ جات کی پختگی کرنے کے ساتھ نہروں کی لائننگ کرائی گئیں۔

محتاط اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا کپاس کاشت کے حوالے سے دنیا میں چوتھے اور پیداوار کے حوالے سے 53واں نمبر ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 65 فیصد،سندھ 34 اور صوبہ بلوچستان ایک فیصد حصہ کپاس کاشت کرتا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 14 مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پنجابی کے ساتھ سرائیکی اور بلوچی کلچر کو بھی فوکس کیا جائیگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں.کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت کچرل ڈے

اور جشن بہاراں کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اس موقع پر چاروں اضلاع میں کلچرل ڈے اور جشن بہاراں کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 14 مارچ کو پنجابی کلچر کے ساتھ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ثقافت کے مطابق پروگرام منعقد کرائے جائیں۔کلچرل شو کے ساتھ جشن بہاراں اور سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔14 مارچ کو افسران دفاتر میں پنجابی،بلوچی پگڑی اور سرائیکی اجرک پہنیں

کمشنر نے کہا کہ سکول،کالجز،یونیورسٹیوں کے ساتھ دیگر سرکاری و نجی اداروں میں تقریبات ہوں گی۔14 مارچ کو طلباء و طالبات کو یونیفارم کی رعائت ہوگی۔

ڈی جی خان میں کلچرل مارچ اور فورٹ منرو میں بھی کسی روز کلچرل شو کا انعقاد کرایا جائے۔

ڈی جی خان جمخانہ کلب میں بھی تین روزہ فلاور شو کا انعقاد کرایا جائے۔کمشنر نے کہا کہ آرٹس کونسل میں بھی پورا دن ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرایا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ کمپنی باغ ڈی جی خان میں پھولوں کی نمائش،فوڈ اور صنعتی اداروں کے سٹالز لگائیں گے

جہاں پتلی تماشا،ہاکی میچ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں ہوں گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان آرٹس کونسل میں 14 مارچ کو چھ پروگرام ہوں گے
دستکاری،فوک ڈانس،کلچرل فیسٹول،ثقافتی شام کا انعقاد ہوگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 14 مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پنجابی کے ساتھ سرائیکی اور بلوچی کلچر کو بھی فوکس کیا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں.کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت کلچرل ڈے اور جشن بہاراں کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اس موقع پر چاروں اضلاع میں

کلچرل ڈے اور جشن بہاراں کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 14 مارچ کو پنجابی کلچر کے ساتھ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ثقافت کے مطابق پروگرام منعقد کرائے جائیں۔

کلچرل شو کے ساتھ جشن بہاراں اور سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔14 مارچ کو افسران دفاتر میں پنجابی،بلوچی پگڑی اور سرائیکی اجرک پہنیں۔کمشنر نے کہا کہ سکول،کالجز،یونیورسٹیوں کے ساتھ دیگر سرکاری و نجی اداروں میں تقریبات ہوں گی۔14 مارچ کو طلباء و طالبات کو یونیفارم کی رعائت ہوگی۔

ڈی جی خان میں کلچرل مارچ اور فورٹ منرو میں بھی کسی روز کلچرل شو کا انعقاد کرایا جائے۔ڈی جی خان جمخانہ کلب میں بھی تین روزہ فلاور شو کا انعقاد کرایا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ آرٹس کونسل میں بھی پورا دن ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرایا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ کمپنی باغ ڈی جی خان میں پھولوں کی نمائش،فوڈ اور صنعتی اداروں کے سٹالز لگائیں گے

جہاں پتلی تماشا،ہاکی میچ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں ہوں گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان آرٹس کونسل میں 14 مارچ کو چھ پروگرام ہوں گے

اوردستکاری،فوک ڈانس،کلچرل فیسٹول،ثقافتی شام کا انعقاد ہوگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سرکاری اداروں میں شجرکاری مہم جاری ہے۔

محکمہ صحت کے ڈی ایچ او آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد احسن اعوان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رابعہ رحمن نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں

پودے لگائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد احسن اعوان نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے،

پودے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ ہمیں

آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں،ہم سب کو مل کر درخت ضرورلگانا چاہئیں۔

اس موقع ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک میونسپل سروسز میں بہتری لانے کیلئے سرگرم ہیں،

انہوں نے علی الصبح ڈیرہ غازی شہر کا دورہ کیا۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن جوادالحسن گوندل،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حمزہ سالک نے شہر کے مختلف بلاکس میں صفائی و ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور افسران کومیونسپل سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز میں بہتری لائے بغیر کوئی بھی انتظامیہ کامیاب نہیں ہو سکتی،

میونسپل افسران کو اچھی کارکردگی کی بدولت عوامی اعتماد حاصل کرنا ہوگا،حمزہ سالک نے کہا کہ بنیادی سہولیات شہریوں کا حق ہے جس کی احسن طریقہ سے ادائیگی ضروری ہے،شہریوں کو صاف ستھراماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،

بلاکس سے ملحقہ گلیوں میں بھی صفائی و ستھرائی کا عمل بہتر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کا سٹی پارک کا بھی دورہ کیا

اور سٹی پارک کو مزید خوب صورت بنانے کیلئے سدا بہار اور جاذب نظر پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے سٹی پارک میں شجرکاری مہم کے

سلسلہ میں پودا بھی لگایا اور کہا کہ پودے اور درخت آلودگی کو ختم کرنے کا بڑا قدرتی ذریعہ ہیں جن کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے مانکہ کینال کا بھی دورہ کیا اور مانکہ کینال میں پانی کے فلو کو جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مانکہ کینال کے کناروں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،

انہوں نے مانکہ کینال پر زیر تعمیر یوٹرن کا بھی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے یوٹرن تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے پل ڈاٹ مانومنٹ سائیٹ کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ مانومنٹ ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے گا،مانومنٹ پر ٹائل ورک کا کام جلد مکمل کیا جائے

اور مانومنٹ کے گراسی ایریا میں مزید دلکش،جاذب نظر پودے لگائے جائیں،حمزہ سالک نے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی دستیابی کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائیں گے،

میں عوامی ریلیف کیلئے ضلع بھر کے علاقوں کا دورہ کروں گا۔اس موقع پر میونسپل اداروں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کو عوامی ریلیف بارے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

قائمقام اسسٹنٹ کمشنر قراۃ العین نے کہا ہے کہ کسی ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،

خواتین نے اپنی قابلیتوں اور مہارتوں کو منواکر وطن عزیز کا نام دنیا میں روشن کیا ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین کو آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دانش سکول گرلز ونگ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل دانش سکول گرلز ونگ شبنم حسیب نے کہا کہ خواتین کا بیٹی،

بہن اور ماں کے روپ میں کردار ہمیشہ پیار ومحبت پر مبنی رہا ہے،آج کے دور میں بھی وہ اپنے کام سے مخلص نظر آتی ہیں،ہماری طالبات بھی ہماری شاندار روایات کی امین ہیں

،وہ ملک کو عظیم تر بنانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں،انہیں کامیابی کیلئے مواقع دینا اب ہماری ذمہ داری ہے۔

تقریب میں طالبات نے خواتین کے کردار بارے ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

اس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے اور ملک سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹ چھٹہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین ڈیرہ غازی خان محمد علی،پرنسپل شبانہ سمیت اساتذہ اور

طالبات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ

خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،طالبات ملکی تعمیر وترقی کیلئے میدان عمل میں آئیں انہیں بھرپور مواقع فراہم کریں گے،ڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد علی نے کہا کہ

حکومت خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے وسائل فراہم کررہی ہے،طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں

اور ملک و قوم کا نام دنیا میں روشن کریں۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنی والی طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں زرعی انقلاب برپا کرنے

کیلئے 44کروڑ روپے سے چھوٹے بڑے

تالابوں کے منصوبے شروع کیے جائیں گے جس کیلئے اہل درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی. کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے قبائلیوں کے ہاتھوں قرعہ اندازی کرائی.

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد نے منصوبوں کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی.

کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار قبائلیوں کی پسماندگی اور محرومیوں کے ازالہ کیلئے ہرممکن اقدامات کرر ہے ہیں

بارش کے پانی کو چھوٹے بڑے تالابوں میں ذخیرہ کر کے باغات، فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کیلئے استعمال میں لایاجائے گا.

پانچ سالہ پروگرام کیلئے چوالیس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور پہلے مرحلے میں آٹھ کروڑ روپے کی سکیمیں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کی جارہی ہیں.

کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں روڈز، پانی، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے کوہ سلیمان امپروومنٹ پراجیکٹ شروع کر دیاگیاہے

جس کے تحت منصوبوں کیلئے 80فیصد خرچ حکومت دے گی اور مقامی لوگوں کو صرف بیس فیصد دینا ہو گا. ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان اتھارٹی مقبول احمد نے بتایا کہ

پروگرام کے تحت چھوٹے بڑے تالابوں کیلئے 669درخواستیں موصول ہوئیں جانچ پڑتال کے بعد 299کو اہل قرار دیاگیا اور 120خوش نصیبوں کا قرعہ اندازی کے ذریعے ناموں کا اعلان کیاگیا.

انہوں نے کہاکہ محکمہ تحفظ اراضیات کی زیر نگرانی تالاب بنانے کے ساتھ آبپاشی کیلئے پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی. سکیم کیلئے زمینداروں کے پاس کم سے کم چار ایکڑ رقبہ ضروری ہے

اور ایک منصوبے پر دو سے بیس لاکھ روپے خرچ کیے جاسکیں گے. زمیندار اپنے حصے کا بیس فیصد خرچ کر کے حکومت سے اسی فیصد رقم حاصل کر سکے گا.

کوہ سلیمان امپروومنٹ پروگرام کے تحت بائیس روڈز پر کام جاری ہے اور چھوٹی سولہ سڑکوں کو تیس جون سے قبل مکمل کر لیاجائے گا.

دوسرے مرحلے میں مزید 23 سکیمیں لی جائیں. قرعہ اندازی کے ذریعے ربنواز،علی مراد، احمد نواز، فیض محمد، پیر بخش اور دیگر کے ناموں کا اعلان کیاگیا.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ فورٹ منرو میں انیس مارچ سے تین روزہ کلچرل شو کا انعقاد کیا جائیگا

اور 21مارچ کو اختتامی تقریب منعقد ہو گی. فورٹ منرو میں سیاحوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے.

سکیورٹی، پارکنگ اور دیگر معاملات پر سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا.

کلچرل شو میں بلوچی، سرائیکی اور پنجابی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے

انہوں نے ڈی جی کوہ سلیمان اتھارٹی مقبول احمد اور پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کو ابھی سے تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان محمد بخت نصر اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شاہد حسین نے ٹرانسپورٹ مالکان و منیجروں کے ساتھ میٹنگ کی

جس میں شیخ ظہیر،حاجی افضل مغل،طارق اعظم،اطہر میرانی،نذر حسین،عرفان انجم،عرفان چنگوانی،محمد امین نے شرکت کی۔میٹنگ میں ٹرانسپوٹرز کے ساتھ ڈیرہ غازیخان کی ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا

اور متفقہ طور پر مسافروں کا ریکارڈ رکھنے،مقررہ حد سے زیادہ سواریوں کو نہ بٹھانے،اوور لوڈنگ اور موبائل کے استعمال سے اجتناب کرنے،

پل ڈاٹ،پل پیارے والی اور سمینہ چوک پر گاڑی کھڑی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

۔تمام ڈرائیور اپنا لائسنس بنوائیں گے، بغیر لائسنس ڈرائیور کو گاڑی ہرگز نہ چلانے دی جائے گی۔

گاڑیوں کے روٹ پرمٹ وکاغذات مکمل ہوں گے،میٹنگ کے اختتام پر شرکاء نے اطمینان دلایا کہ

ٹریفک ریگولیٹ کرنے میں انتظامیہ کا ہر ممکن ساتھ دیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیراو کرتےہوئےکریک ڈاون

واٹر فلٹریشن پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند۔۔۔۔

ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت240فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ8ہزارروپے کے جرمانے

عائد،193شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 9مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے24ہزارروپے کے جرمانے

بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکسنری یونٹ،کریانہ سٹور کو کئے گئے۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک شاپ،کریانہ سٹور سٹورکو42ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اسی طرح سے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے ملک کولیکشن سنٹر پر غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر20ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں سپرسٹوراورکریانہ سٹورمیں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر35ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران کریانہ سٹور،سپر سٹور،ملک کولیکشن سنٹر،سپر سٹور میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر56ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےہوٹل کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر15ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے۔

اسی طرح راجن پور میں کریانہ سٹور،ہوٹل،ملک شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے16ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 14 مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پنجابی کے ساتھ سرائیکی اور بلوچی کلچر کو بھی فوکس کیا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے

ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں.کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت کلچرل ڈے اور جشن بہاراں کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اس موقع پر چاروں اضلاع میں کلچرل ڈے اور جشن بہاراں کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 14 مارچ کو

پنجابی کلچر کے ساتھ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ثقافت کے مطابق پروگرام منعقد کرائے جائیں۔کلچرل شو کے ساتھ جشن بہاراں اور سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔14 مارچ کو افسران دفاتر میں پنجابی،

بلوچی پگڑی اور سرائیکی اجرک پہنیں۔کمشنر نے کہا کہ سکول،کالجز،یونیورسٹیوں کے ساتھ دیگر سرکاری و نجی اداروں میں تقریبات ہوں گی۔14 مارچ کو طلباء و طالبات کو یونیفارم کی رعائت ہوگی۔ڈی جی خان میں کلچرل مارچ اور فورٹ منرو میں بھی کسی

روز کلچرل شو کا انعقاد کرایا جائے۔ڈی جی خان جمخانہ کلب میں بھی تین روزہ فلاور شو کا انعقاد کرایا جائے۔کمشنر نے کہا کہ

آرٹس کونسل میں بھی پورا دن ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرایا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ کمپنی باغ ڈی جی خان میں پھولوں کی نمائش،فوڈ اور صنعتی اداروں کے سٹالز لگائیں گے

جہاں پتلی تماشا،ہاکی میچ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں ہوں گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان آرٹس کونسل میں 14 مارچ کو چھ پروگرام ہوں گے

اوردستکاری،فوک ڈانس،کلچرل فیسٹول،ثقافتی شام کا انعقاد ہوگا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سرکاری اداروں میں شجرکاری مہم جاری ہے۔محکمہ صحت کے ڈی ایچ او آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ڈاکٹر محمد احسن اعوان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رابعہ رحمن نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد احسن اعوان نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے،پودے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ ہمیں

آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں،ہم سب کو مل کر درخت ضرورلگانا چاہئیں۔

اس موقع ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک میونسپل سروسز میں بہتری لانے کیلئے سرگرم ہیں

،انہوں نے علی الصبح ڈیرہ غازی شہر کا دورہ کیا۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن جوادالحسن گوندل،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حمزہ سالک نے شہر کے مختلف بلاکس میں صفائی و ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور افسران کومیونسپل سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی

،انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز میں بہتری لائے بغیر کوئی بھی انتظامیہ کامیاب نہیں ہو سکتی،میونسپل افسران کو اچھی کارکردگی کی بدولت عوامی اعتماد حاصل کرنا ہوگا،حمزہ سالک نے کہا کہ

بنیادی سہولیات شہریوں کا حق ہے جس کی احسن طریقہ سے ادائیگی ضروری ہے،شہریوں کو صاف ستھراماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،

بلاکس سے ملحقہ گلیوں میں بھی صفائی و ستھرائی کا عمل بہتر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کا سٹی پارک کا بھی دورہ کیا

اور سٹی پارک کو مزید خوب صورت بنانے کیلئے سدا بہار اور جاذب نظر پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے سٹی پارک میں شجرکاری مہم کے
سلسلہ میں پودا بھی لگایا

اور کہا کہ پودے اور درخت آلودگی کو ختم کرنے کا بڑا قدرتی ذریعہ ہیں جن کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے مانکہ کینال کا بھی دورہ کیا اور مانکہ کینال میں پانی کے فلو کو جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مانکہ کینال کے کناروں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے مانکہ کینال پر زیر تعمیر یوٹرن کا بھی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے یوٹرن تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے پل ڈاٹ مانومنٹ سائیٹ کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پل ڈاٹ مانومنٹ ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے گا،مانومنٹ پر ٹائل ورک کا کام جلد مکمل کیا جائے اور مانومنٹ کے گراسی ایریا میں مزید دلکش،جاذب نظر پودے لگائے جائیں،

حمزہ سالک نے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی دستیابی کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائیں گے،

میں عوامی ریلیف کیلئے ضلع بھر کے علاقوں کا دورہ کروں گا۔

اس موقع پر میونسپل اداروں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کو عوامی ریلیف بارے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

قائمقام اسسٹنٹ کمشنر قراۃ العین نے کہا ہے کہ کسی ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،خواتین نے اپنی قابلیتوں اور مہارتوں کو منواکر

وطن عزیز کا نام دنیا میں روشن کیا ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین کو آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دانش سکول گرلز ونگ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پرنسپل دانش سکول گرلز ونگ شبنم حسیب نے کہا کہ خواتین کا بیٹی،بہن اور ماں کے روپ میں کردار ہمیشہ پیار ومحبت پر مبنی رہا ہے،

آج کے دور میں بھی وہ اپنے کام سے مخلص نظر آتی ہیں،ہماری طالبات بھی ہماری شاندار روایات کی امین ہیں،

وہ ملک کو عظیم تر بنانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں،انہیں کامیابی کیلئے مواقع دینا اب ہماری ذمہ داری ہے۔

تقریب میں طالبات نے خواتین کے کردار بارے ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

اس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے اور ملک سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹ چھٹہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب کمیشن برائے

حقوق خواتین ڈیرہ غازی خان محمد علی،پرنسپل شبانہ سمیت اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،

طالبات ملکی تعمیر وترقی کیلئے میدان عمل میں آئیں انہیں بھرپور مواقع فراہم کریں گے،ڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد علی نے کہا کہ حکومت خواتین کا معیار زندگی

بلند کرنے کیلئے وسائل فراہم کررہی ہے،طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور ملک و قوم کا نام دنیا

میں روشن کریں۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنی والی طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں زرعی انقلاب برپا کرنے

کیلئے 44کروڑ روپے سے چھوٹے بڑے

تالابوں کے منصوبے شروع کیے جائیں گے جس کیلئے اہل درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی. کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے قبائلیوں کے ہاتھوں قرعہ اندازی کرائی.

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد نے منصوبوں کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی.

کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار قبائلیوں کی پسماندگی اور محرومیوں کے ازالہ کیلئے ہرممکن اقدامات کرر ہے ہیں بارش کے پانی کو چھوٹے بڑے تالابوں میں ذخیرہ کر کے

باغات، فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کیلئے استعمال میں لایاجائے گا. پانچ سالہ پروگرام کیلئے چوالیس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور پہلے مرحلے میں آٹھ کروڑ روپے کی سکیمیں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کی جارہی ہیں.

کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں روڈز، پانی، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے کوہ سلیمان امپروومنٹ پراجیکٹ شروع کر دیاگیاہے جس کے تحت منصوبوں کیلئے 80فیصد خرچ حکومت دے گی اور مقامی لوگوں کو صرف بیس فیصد دینا ہو گا. ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان اتھارٹی مقبول احمد نے بتایا کہ

پروگرام کے تحت چھوٹے بڑے تالابوں کیلئے 669درخواستیں موصول ہوئیں جانچ پڑتال کے بعد 299کو اہل قرار دیاگیا

اور 120خوش نصیبوں کا قرعہ اندازی کے ذریعے ناموں کا اعلان کیاگیا. انہوں نے کہاکہ محکمہ تحفظ اراضیات کی زیر نگرانی تالاب بنانے کے ساتھ آبپاشی کیلئے

پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی. سکیم کیلئے زمینداروں کے پاس کم سے کم چار ایکڑ رقبہ ضروری ہے اور ایک منصوبے پر دو سے بیس لاکھ روپے خرچ کیے جاسکیں گے.

زمیندار اپنے حصے کا بیس فیصد خرچ کر کے حکومت سے اسی فیصد رقم حاصل کر سکے گا. کوہ سلیمان امپروومنٹ پروگرام کے تحت بائیس روڈز پر کام جاری ہے

اور چھوٹی سولہ سڑکوں کو تیس جون سے قبل مکمل کر لیاجائے گا. دوسرے مرحلے میں مزید 23 سکیمیں لی جائیں.

قرعہ اندازی کے ذریعے ربنواز،علی مراد، احمد نواز، فیض محمد، پیر بخش اور دیگر کے ناموں کا اعلان کیاگیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ فورٹ منرو میں انیس مارچ سے تین روزہ کلچرل شو کا انعقاد کیا جائیگا

اور 21مارچ کو اختتامی تقریب منعقد ہو گی. فورٹ منرو میں سیاحوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے.

سکیورٹی، پارکنگ اور دیگر معاملات پر سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا.

کلچرل شو میں بلوچی، سرائیکی اور پنجابی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے

انہوں نے ڈی جی کوہ سلیمان اتھارٹی مقبول احمد اور پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کو ابھی سے تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان محمد بخت نصر اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شاہد حسین نے ٹرانسپورٹ مالکان و منیجروں

کے ساتھ میٹنگ کی جس میں شیخ ظہیر،حاجی افضل مغل،طارق اعظم،اطہر میرانی،نذر حسین،عرفان انجم،عرفان چنگوانی،محمد امین نے شرکت کی۔میٹنگ میں ٹرانسپوٹرز کے ساتھ ڈیرہ غازیخان کی ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا

اور متفقہ طور پر مسافروں کا ریکارڈ رکھنے،مقررہ حد سے زیادہ سواریوں کو نہ بٹھانے،اوور لوڈنگ اور موبائل کے استعمال سے اجتناب کرنے

، پل ڈاٹ،پل پیارے والی اور سمینہ چوک پر گاڑی کھڑی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام ڈرائیور اپنا لائسنس بنوائیں گے، بغیر لائسنس ڈرائیور کو گاڑی ہرگز نہ چلانے دی جائے گی۔گاڑیوں کے روٹ پرمٹ وکاغذات مکمل ہوں گے،

میٹنگ کے اختتام پر شرکاء نے اطمینان دلایا کہ ٹریفک ریگولیٹ کرنے میں انتظامیہ کا ہر ممکن ساتھ دیا جائے گا۔

%d bloggers like this: