دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کی حکومت ہر جگہ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے،گورنر سندھ

عبد العلیم خان اور جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب حکومت کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت جہاں جہاں بھی یے مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔

عبد العلیم خان اور جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب حکومت کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ناراض ساتھیوں کو منانے کا ٹاسک سونپ دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل لاہور پہنچے اور عبد العلیم خان سے ملاقات کر کے انہیں منانے کی کوشش کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا

عبد العلیم خان نے تحریک انصاف کے نہیں پنجاب حکومت کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس سے وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔۔۔

وہی حتمی فیصلہ کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر جگہ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے،

علیم خان اور جہانگیر خان ساتھیوں سمیت ایک پیج پر ہوں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نےمزید کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ

آج علیم خان کے پاس مذاکراتی ٹیم بن کر آنا پڑا۔ لیکن انہیں خوشی ہے کہ علیم خان آج بھی پہلے دن کی طرح عمران خان کے سپاہی ہیں

About The Author