دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ریجن پولیس نے ماہ جنوری و فروری 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔آر پی او

 ریجن بھر میں 583 ڈکیٹ و گینگسٹراور 1508 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے ۔ آر پی او

 3 کروڑ28 لاکھ52 ہزار سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ۔ محمد وقاص نذیر

 منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں10227 لیٹر شراب معہ2016 بوتلیں برآمد کی گئیں ۔ آر پی او

1328 کلو گرام چرس،2 کلوگرام ہیروئن و آئس اور499کلو گرام بھنگ بھی برآمد کی گئی ۔محمد وقاص نذیر

 اسلحہ ناجائز میں 20 کلاشنکوف ،08 رائفلیں ،27 بندوقیں ،343 پسٹل وریوالور سمیت 1089 گولیاں برآمد کی گیں ۔آر پی او

 ریجن بھر میں 4004 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے ۔محمدوقاص نذیر

قانون شکن عناصر اور معاشرتی برائیوں کے خلاف موئثر حکمت عملی کے تحت کریک ڈاون جاری رہیں گے ۔ محمد وقاص نذیر

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے صدر ڈاکٹر محمد شفیق خان پتافی،سینئر نائب صدر سردار شہباز علی خان نصوحہ، نائب صدر سردار خلیل احمد علیانی، سابق صدور خواجہ محمد یونس، خواجہ محمد جلال الدین رومی

خواجہ محمد الیاس، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، شیخ افضال احمد، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، محمد لطیف خان پتافی، خواجہ محمد محسن مسعود،شیخ محمد زاہد نظام قریشی،

مرزا محمد آصف اقبال، مرزا محمد ظفر اقبال،محمد راشد شیخ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی مرز ا محمد اقبال، مرغوب علی بٹ، ذکااللہ خان، محمد شریف خان لغاری، عبدالکریم خان کھوسہ، عبداللہ خان درانی،

عامر سلیم شیخ، زوار گدا حسین شمسی، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، محمد فردوس حمید خان، انور جان خان لغاری،

خواجہ محمد اصغر،اشفاق سرور خان دستی،غلام عباس خان، شیخ محمد آصف رزاق،سرمد سلیم خوجہ، ملک غلام مصطفی عارف کھنڈوااور محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبر،

انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،الحاج شیخ محمد علی سرپرست اعلی انجمن تاجران،سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری،جاوید اسحق خان مستوئی سٹی جنرل سیکریٹری، شیخ محمد طاہر معراج انفارمیشن سیکریٹری اور مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی بزنس کمیونٹی نے پشاور کے معروف علاقے

قصہ خوانی بازا ر کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں مسجد امام اور دو پولیس اہلکار سمیت 57 افراد کے جاں بحق ہونے اور دو سوافراد کے شدید زخمی ہونے والوں کے ساتھ

دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ اور دہشت گردی کے سفاکانہ واقعہ کی پر زور الفاظ میں شدید مذمت کی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد وں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے

اور حفاظتی اقدامات کو موثر ترین بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کے نتیجے میں ایک بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت واقع ہوئی ہے

اور بہت سے بچے زخمی ہو چکے ہیں جس سے پوری قوم دل گرفتہ ہے انہوں نے شہید بچوں کے والدین،نمازیوں،پولیس اہلکاروں اور ان کے لواحقین سے اپنے

رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہدا کے لواحقین اور پسماندگان اور عزیز و اقارب کو حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

مرکزی صدر ایپکا حاجی ارشاد کی کال پر وزیر اعلی ہاؤس اور صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کے لیے سات مارچ کو ڈیرہ غازیخان سے سرکاری ملازمین کا

ایک بڑا قافلہ لاہور روانہ ہو گا ان خیالات کااظہار ڈویژنل صدر ایپکا سرفراز اللہ والا نے مقصود احمد جلبانی، عبدالغفور دستی و دیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

مہنگائی نے غریب سرکاری ملازمین کا جینا دوبھر کر دیا دو وقت کی روٹی کا حصول نا ممکن ہوتا جا رہا ہے سرکاری ملازمین بھی مہنگائی کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے

کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی حکومت سرکاری ملازمین کے خلاف منفی پالیسیوں سے گریز کرے ایپکا جنوبی پنجاب کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے

انکی قیادت میں لاہور میں آٹھ مارچ کو حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا

اس موقع پر عبدالحمید جیالا،ملک کلیم طارق،عدیل احمد،ملک امتیاز،خالد محمود،چیئرمین ایپکا مقصود احمد جلبانی،شیخ جہانگیر،غلام مرتضیٰ و دیگر نے شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

آل پنجاب 23 مارچ قرار داد پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغازافتتاحی میچ حسین ہوم ٹیکسٹائل فٹ بال کلب ملتان اور ڈسٹرکٹ فٹ بال کلب وہاڑی کی ٹیموں کے درمیان

الہلال فٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے رہنما و امید وار سٹی میئر لطیف خان پتافی تھے لطیف خان پتافی نے فٹ بال کو کک مار کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

اس موقع پر محمد نعیم قریشی،سرفراز احمد خان،محمود خان کھتران،پپو خان،عامر خان،صداقت قریشی سیف اللہ سوری،سرفراز اللہ والا بھی ان کے ہمراہ تھے

مہمان خصوصی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کروایا گیا افتتاحی میچ میں حسین ہوم ٹیکسٹائل فٹ بال کلب نے ڈسٹرکٹ فٹ بال کلب وہاڑی کی

ٹیم کو تین گول کے مقابلے میں صفرگول سے ہرا دیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے پارکس میں پارکنگ مفت کرنے کے ساتھ ضلع میں مزید پانچ میاواکی فاریسٹ لگائے جائیں گے۔

شہر کے اہم چوکوں میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کےلئے دوبارہ سفارشات بھیجنے،خواتین پارک کا کام جلد شروع کرنے اور بیک وقت میگا شجرکاری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ایم پی ایز سردار جاوید اختر لنڈ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے علاؤہ ضیاء خان لنڈ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور پودوں کے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین روز کے اندر جگہ کا تعین کرکے بیک وقت میگا شجرکاری کی جائےپارلیمنٹیرینز،افسران،سکاؤٹس،گرلز گائیڈ،طلبہ اور سول سوسائٹی کے ذریعے میگا شجرکاری کی جائے۔

ڈیرہ غازی خان شہر میں مزید تین میاواکی جنگل لگائے جائیں۔مافیا سے تجاوزات واگزار کرکے میاواکی فاریسٹ لگائے جائیں۔وزیر اعظم کے ٹین بلین سونامی پراجیکٹ کو ملکر کامیاب کرانا ہے۔

پارلیمنٹیرینز کا شجرکاری پر فوکس ہے۔خواتین پارک کے ٹینڈر جاری،دو روز کے اندر ورک آرڈر جاری کرائے جائیں

اور پارک جون تک مکمل کرایا جائے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ خواتین پارک فلی فنڈنٹ سکیم ہے،

تکمیل میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔پاکستان چوک پر مانومنٹ کی حفاظت کےلئے فنسنگ کی جائے۔موجودہ حالات کے پیش نظر حضرت سخی سرور کے عرس پر

سیکورٹی مزید سخت کی جائے تاہم زائرین کو بہتر سہولیات اور معاشی سرگرمیوں کےلئے اقدامات کئے جائیں۔

ہوٹل،کرایہ دار،مسافر اور اجنبیوں کی مکمل تلاشی اور تحقیقات کرائی جائیں

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ان کے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز سے شہر میں بجلی کے ٹرانسفارمر اور دیگر بحالی کے کام ہوں گے

فورٹ منرو کی آئندہ بیس سالہ ضرورت دیکھتے ہوئے ماسٹر پلان شروع کرادیا ہے۔ ڈیمس جھیل اور دیگر تفریحی مقامات کو بہتر کیا جائیگا۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں ٹیم اچھا کام کررہی ہے، ڈیرہ غازی خان میں حیدر سکواڈ کے موئثر گشت کی وجہ سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے

تاہم مزید اقدامات کی گنجائش ہے۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے پارکس میں پارکنگ مفت کردی ہے۔ڈی جی خان میں 15 مارچ کو جشن بہاراں کا آغاز ہوگا۔

شہر میں رات دس بجے سے قبل بھاری گاڑیوں کے داخلہ کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے۔ اہم چوک پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب کےلئے دوبارہ سفارشات بھیجیں جائیں۔

روڈ اور کینال کے کنارے بھی شجرکاری کرائی جائیں۔منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کےلئے ٹیچنگ ہسپتال میں 40 بستر کا حامل وارڈ بنایا جائے۔

مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے زیر التوا ٹینڈر فوری جاری کرائے جائیں۔مانکا کینال پر مزید تین پل اور یوٹرن پراجیکٹ پر جلد کام کیا جائے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازی خان کےلئے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دئیے ہیں۔

عوامی مسائل کے حل اور مفاد عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے

اجلاس میں امن و امان،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اراکین صوبائی اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

اور دیگر نے ڈی سی سی کے اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹریل کے معیار کو فوکس کیا جائیگا۔

پیشرفت سے اراکین اسمبلی کو آگاہ رکھا جائیگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں اور ایس پی تحقیقات نے امن و امان کے معاملات پر بریفنگ دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،

ایم پی ایز سردار جاوید اختر لنڈ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر

محمد حمزہ سالک اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے پارکس میں پارکنگ مفت کرنے کے ساتھ ضلع میں مزید پانچ میاواکی فاریسٹ لگائے جائیں گے۔

شہر کے اہم چوکوں میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کیلئے دوبارہ سفارشات بھیجنے،خواتین پارک کا کام جلد شروع کرنے اور بیک وقت میگا شجرکاری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی میں اہم فیصلے کئے گئے

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ایم پی ایز سردار جاوید اختر لنڈ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے علاؤہ ضیاء خان لنڈ، ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور افسران موجود تھے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور پودوں کے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

تین روز کے اندر جگہ کا تعین کرکے بیک وقت میگا شجرکاری کی جائے پارلیمنٹیرینز،افسران،سکاؤٹس،گرلز گائیڈ،طلبہ اور سول سوسائٹی کے ذریعے میگا شجرکاری کی جائے۔

ڈیرہ غازی خان شہر میں مزید تین میاواکی جنگل لگائے جائیں۔مافیا سے تجاوزات واگزار کراکے میاواکی فاریسٹ لگائے جائیں۔

وزیر اعظم کے ٹین بلین سونامی پراجیکٹ کو ملکر کامیاب کرانا ہے۔پارلیمنٹیرینز کا شجرکاری پر فوکس ہے۔خواتین پارک کے ٹینڈر جاری،

دو روز کے اندر ورک آرڈر جاری کرائے جائیں اور پارک جون تک مکمل کرایا جائے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

خواتین پارک فلی فنڈڈسکیم ہے،تکمیل میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔پاکستان چوک پر مانومنٹ کی حفاظت کیلئے فنسنگ کی جائے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر حضرت سخی سرور کے عرس پر سیکورٹی مزید سخت کی جائے تاہم زائرین کو بہتر سہولیات اور معاشی سرگرمیوں کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ہوٹل،کرایہ دار،مسافر اور اجنبیوں کی مکمل تلاشی اور تحقیقات کرائی جائیں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

ان کے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز سے شہر میں بجلی کے ٹرانسفارمر اور دیگر بحالی کے کام ہوں گے فورٹ منرو کی آئندہ بیس سالہ ضرورت دیکھتے ہوئے ماسٹر پلان شروع کرادیا ہے۔

ڈیمس جھیل اور دیگر تفریحی مقامات کو بہتر کیا جائیگا۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں ٹیم اچھا کام کررہی ہے،

ڈیرہ غازی خان میں حیدر سکواڈ کے موثر گشت کی وجہ سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے تاہم

مزید اقدامات کی گنجائش ہے۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان کے پارکس میں پارکنگ مفت کردی ہے۔

ڈی جی خان میں 15 مارچ کو جشن بہاراں کا آغاز ہوگا۔شہر میں رات دس بجے سے قبل بھاری گاڑیوں کے داخلہ کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے۔

اہم چوک پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب کیلئے دوبارہ سفارشات بھیجیں جائیں۔روڈ اور کینال کے کنارے بھی شجرکاری کرائی جائیں۔

منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کیلئے ٹیچنگ ہسپتال میں 40 بستر کا حامل وارڈ بنایا جائے۔

مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے زیر التوا ٹینڈر فوری جاری کرائے جائیں۔مانکا کینال پر مزید تین پل اور یوٹرن پراجیکٹ پر جلد کام کیا جائے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دئیے ہیں۔

عوامی مسائل کے حل اور مفاد عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے

اجلاس میں امن و امان،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اراکین صوبائی اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے ڈی سی سی کے اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹریل کے معیار کو فوکس کیا جائیگا۔

پیشرفت سے اراکین اسمبلی کو آگاہ رکھا جائیگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں اور ایس پی تحقیقات نے امن و امان کے معاملات پر بریفنگ دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اکرام ملک حضرت سخی سرور کے 865 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کی آمد کے حوالے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اور حتمی شکل دینے کے لیے محترک ہیں۔

انہوں نے کوہ سلیمان سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے تمام داخلی خارجی راستوں اور مقدس مقامات کا وزٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی پیدل جائزہ لیا

انہوں نے موضع جیدی کوہ سلیمان کے تمام داخلی خارجی راستوں کا معائنہ کیا اور مزار چار یار، قدم گاہ چمبہ، مقدس مقامات یاعلی مدد،پہاڑی سمیت دیگر مقامات کا بھی وزٹ کیا

کمانڈنٹ بی ایم پی کو بارڈر ملٹری پولیس کے افسران نے عرس سخی سرور کی سکیورٹی ٹریفک کے نظام سمیت دیگر امور بارے بریف کیا گیا۔

کمانڈنٹ نے عرس سخی سرور کی آمد کے حوالے سے بارڈر ملٹری پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں انہوں نے سخی سرور کوہ

سلیمان میں صفائی ستھرائی لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی عرس حضرت سخی سرور پر بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سیکورٹی کے

سخت انتظامات ہونگے۔ بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری کوہ سلیمان موضع جیدی تعینات ہوگی اور داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کی جائے گی۔

زائرین کی جان و مال کی حفاظت کے لیے بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے۔

عرس حضرت سخی سرور پر مزار چار یار قدم گاہ مقدس مقامات پر بغیر چیکنگ کے زیارت کے لئے کسی کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک سائلین کے مسائل کے حل کیلئے متحرک ہیں،

وہ اپنے آفس کے باہر کھڑے ہوئے سائلین کے پاس پہنچ گئے۔انہوں نے سائلین کے مسائل خود سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات بھی دئیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے کھلے رہیں گے،

شہری بلاروک ٹوک مل سکتے ہیں،میں اور میرے افسران عوام کو فوری ریلیف کیلئے حاضر ہیں،
حمزہ سالک نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران شہریوں کو فوری ریلیف دینے کے پابند ہیں،

عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے،کھلی عوامی کچہریوں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت بھی عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بھی شہری ان سے رابطہ کر سکتے ہیں،لوگوں کے مسائل زیادہ تر بنیادی سہولیات سے متعلق ہوتے ہیں

جن کے حل کیلئے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،اس کے باوجود بھی اگر مسائل حل نہ ہوں تو شہری ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیرہ غازیخان نے ویمن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا.

جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی

نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے اور قوانین پر عملدرآمد کیلئے قدامات کیے جا رہے ہیں

انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازیخان میں خواتین یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے.

سیمینار میں ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر ہما مہدی لغاری اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور موضوع کی مناسبت سے خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی.

بعد ازاں خواتین کے حقوق کی آگاہی بارے واک کا بھی انعقاد کیاگیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے کہا ھے کہ بلوچی ثقافت کے رنگ اپنی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیئے جاتے ھیں۔

انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے زیر اھتمام تونسہ میں منعقدہ بلوچ کلچر ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچ ثقافت کے رنگ بہت خوبصورت ھیں۔

بلوچ قوم اپنی بہادری اور شجاعت کے باعث اپنی خاص پہچان رکھتی ھے۔اور علم’ادب اور آرٹ کے حوالے سے بھی ان کی خدمات مثالی ھیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ

بلوچی ثقافت کے رنگ منفرد بھی ھیں اور۔خوبصورت بھی۔ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بلوچ قوم کی خدمات مثالی ھیں۔اور وہ زندگی کے ھر شعبے میں ملک و قوم کی خدمت کر رھے ھیں۔ثقافتی شو میں ناڑی شاہ نواز’گھوری خدا داد’سری محمد سلیم’سری ظفراللہ’سری ھدایت اللہ’ناڑی فقیر محمد’سری احمد نواز’,ناڑی گلزار خان’سری حیات بخش’نبی بخش’رحیم بخش’دین محمد’شاہ زیب اور صدیق نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

قمرالدین’رحمت اللہ’محمد ابراھیم’اور خدا بخش نے بلوچی کلام سنایا۔محمد علی مزاری نے سر کے رنگ بکھیرے۔

اور کمال خان اور ساتھیوں نے زام دریس کا خوبصورت مظاھرہ کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔تقریب میں نوجوانوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اور بلوچی ثقافت کے فروغ اور ترقی کے لیئے وزیر اعلی پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

گورنمیٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین آباد ڈی جی خان میں سالانہ تقریب کا اہتمام ووکیشنل کی ڈگری مکمل کرنے والے اور زیر تعلیم طلبات کی طرف سے مختلف سٹائلز کا انعقاد کیا گیا۔

سٹائلز پر ہاتھوں سے بنی اشیاء کی نمائش کی گئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل وزیر تھی اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل نے طلبات کی تیار کردہ اشیاء دیکھی

جس میں کپڑے ہنڈی کرافٹ اور دیگر سٹائلز لے ساتھ بیٹوشن اور کمپیوٹر کلاسز نے طالبات نے اپنا کام دیکھایا تو وہی پر محترمہ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں ووکیشنل تعلیم کی اہمیت کافی زیادہ ہے

خصوصی خواتین کے حوالے سے کیونکہ نوجوان لڑکیاں اور خواتین علم کے ساتھ ساتھ ووکیشنل کا کام لازمی سیکھے تاکہ

گھر بیٹھ کر باعزت روزگار کمائے جبکہ اس سلسلے میں ٹیوٹا کئی پائلٹ پروجیکٹ پر کام کررہا ہے جبکہ

اس موقع پر سربراہ ادارہ شگفتہ غوری اور وائس پرنسپل میڈیم حرم جان نے وفاقی وزیر اور دیگر مہمانوں کو اپنے ادارے کے حوالے سے بریفنگ دی

وائس پرنسپل میڈیم حرم جان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک بیج میں دو سو سے زائد طلبات مختلف شعبہ جات میں ہنر سیکھ رہے ہیں

جبکہ انکی تربیت کے لیے تجربہ کار ماہر سٹاف دو شفٹوں میں کام کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبات کو فائدہ مل سکے اس موقع پر طلبات کا کہنا تھا کہ

وہ خوش ہیں کہ انہوں نے اس ادارے سے اچھا علم اور ہنر سیکھا ہے جسکا فائدہ انہیں زندگی بھر رہینگا ۔

ڈی جی خان ۔وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل گورنیمٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں سالانہ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے دوسری طرف مختلف سٹائلز کا دورہ کرتے ہوئے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی کارواٸی 16 کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ افتخار قریشی نے علاقہ کو منشیات سے پاک کرنے کے لۓ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا رہے ہیں تاکہ

نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے اسی سلسلے میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ چرس فروش ملزمان فرحان ولد کلیم او

مجاہد ولد اسماعیل کو گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار ہونے والے ملزمان سے 16 کلو چرس برآمد کرتے ہوۓ ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کا حضرت سخی سرور احمد سلطان کے عرس کے حوالے سے دربارحضرت سخی سرور کا وزٹ ،

سیکیورٹی کے انتظامات جا ئزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

تھانہ سخی سرور ڈیرہ غازی خان کا سرپرائز وزٹ کرکے تھانہ کے ریکارڈ،

فرنٹ ڈیسک ،بلڈنگ ،اسلحہ خانہ ، مال خانہ اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے حضرت سخی سرور احمد سلطان کے عرس کے حوالے سے دربار حضرت سخی سرور احمد سلطان کا وزٹ کیا

جہاں پر انہوں نے تمام سیکورٹی و حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزٹ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور کماندنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک

بھی موجودتھے ۔ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم نے عر س پر کیے گئے سیکورٹی انتظامات کے حوالےسے بریفگ دی ۔آرپی او نے دربار حضرت سخی سرور کے سیکورٹی پوائنٹس اور پکٹس ہائے کوچیک کرتے ہوئے دربار کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیے گئے

سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔دوران وزٹ آر پی او نےہدایات جاری کیں کہ عرس حضرت سخی سرور احمد سلطان پر آنے والے زائرین کی سیکیورٹی کے لیے

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر فول پروف انتظامات کیے جائیں ، دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ و خفیہ کیمرے نصب کئے جائیں ۔ دربار میں بغیر تلاشی اور چیکنگ کسی بھی شخص کو داخل نہ ہونے دیا جائے

اور اس بات کویقینی بنایا جائے کہ ہرشخص چار بار فیزیکل اور الیکٹرونک ڈیسوائسز کی مدد سے تلاشی کے مراحل سے گزرنے کے بعد احاطہ دربار میں داخل ہو ۔ CC TV کیمروں کی مدد سے پورے علاقہ کی نگرانی کی جائے ۔

پورے علاقہ میں سرچ اپریشن کے ذریعہ قانون شکن عناصرکے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں

اس سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر بارڈر ملٹری پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہم کوآرڈینیشن رکھا جاے ۔

زائرین کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تما م وسائل کو بروئے کارلائے جاکر امن وامان کی

صورتحال کو برقرار رکھا جائے ۔

اس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ سخی سرور کا سرپرائز وزٹ کیا ۔ تھانہ کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک ، بلڈنگ ، اسلحہ خانہ ، مال خانہ ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو بھی کی ۔

تھانہ کے وزٹ کے دوران آر پی او محمد وقاص نذیر نے ہدایات جاری کیں کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے

ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔ ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو یقینی بناتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات میرٹ پر یکسو کئے جائیں ۔

اسلحہ نا جائز ، منشیات ، جوا،قبحہ خانوں اور غیرنمونہ ، بلانمبری و فیک نمبر پلیٹ والی وہیکلز کے خلاف ذیادہ سے ذیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔

وزٹ کے دوران آر پی او نے تھانہ میں موجود افراد کے مسائل سماعت کرکے انہیں فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔

About The Author