دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کا آغاز

ایک طرف پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور تیاری میں مگن ہے تو دوسری جانب کینگروز سکواڈ کل سے تین روزہ ٹریننگ سیشن کا آغاز کریگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز چار مارچ سے راولپنڈی میں ہو گا۔

پاک سرزمین پر قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف عددی برتری حاصل ہے ،،، قومی ٹیم اب تک کھیلے گئے بیس میچوں میں سے سات میں کامیاب قرار پائی ہے

دونوں ٹیموں کا ایک دوسرے کیخلاف ریکارڈ کیسا ہے؟

چوبیس سال بعد تاریخی سیریز کھیلنے کے لیے آئی آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے مشکل امتحان کا سامنا ہے

ایک طرف پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور تیاری میں مگن ہے تو دوسری جانب کینگروز سکواڈ کل سے تین روزہ ٹریننگ سیشن کا آغاز کریگا

پاکستان میں اب تک صرف تین ٹیسٹ میچوں میں کامیابی سمیٹنے والی آسٹریلوی ٹیم پاک سرزمین پر اپنا اکیسواں ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلے گی

قومی کرکٹ ٹیم اب تک کھیلے گئے بیس میچوں میں سے سات میں کامیابی سمیٹ چکی ہے

جبکہ دس میچز برابر رہے ہیں
نیوٹرل مقامات پر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں دونوں ٹیمیں چار چار مرتبہ کامیاب رہی تاہم ایک میچ ڈرا ہوا
مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان چھیاسٹھ ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں

جس میں آسٹریلیا کی ٹیم تینتیس فتوحات کے ساتھ سبقت حاصل ہے جبکہ پاکستان صرف پندرہ میں ہی کامیابی حاصل کرسکا ہے جبکہ اٹھارہ میچز برابر بھی ہوئے ہیں

آخری مرتبہ دونوں ٹیمیں نومبر دو ہزار انیس میں آمنے سامنے آئی تھی جہاں آسٹریلوی ٹیم نے دو صفر سے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی

About The Author