اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنی دھاک بٹھانا شروع کر دی

دونوں وارم اپ میچز میں کامیابی سمیٹ کر حریف ٹیموں کو جھٹکا دیدیا

نیوزی لینڈ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنی دھاک بٹھانا شروع کر دی، دونوں وارم اپ میچز میں کامیابی سمیٹ کر حریف ٹیموں کو جھٹکا دیدیا، کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کہتی ہیں ماضی کی غلطیوں پر قابو پا چکے ہی

مشن ورلڈکپ کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کا شاندار آغاز کیا ہے

پہلے مہمان ٹیم نیوزی لینڈ پھر ایک اور وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو زیر کر کے ثابت کر دیا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں مخالف ٹیموں کو بڑا چیلنج دینے کیلئے تیار ہے

کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف پرعزم ہے کہ میگا ایونٹ میں وہ غلطیاں نہیں ہوں گی جو پچھلے ادوار میں ہوئیں
بسمہ معروف ،، کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم ،،، "ہم ماضی کی طرف نہیں دیکھ رہے،،،، ہم سے ماضی میں کافی غلطیاں ہوئی ہے،،، اب ہم اپنی غلطیوں پر قابو پا کر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہے”

بسمہ معروف نے باولنگ لائن اپ کی قابلیت کو سراہا اور ہیڈکوچ ڈیوڈ ہیمپ کی بھی تعریف کی
بسمہ معروف، کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم ، تمام فاسٹ باولرز بہت اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے،،،،یہاں پر کنڈیشن مختلف ہے کوشش کرینگے کہ اچھا کمبینیشن بنائے”

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم چھ مارچ کو روایتی حریف بھارت کیخلاف ورلڈکپ میں اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کرے گی

%d bloggers like this: