دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ٹرائل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے‘

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں دس مارچ تک توسیع کر دی گئی

شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ٹرائل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے، ایف آئی اے نے اسپیشل سینٹرل کورٹ میں درخواست دائر کر دی

عدالت نے ملزمان کے وکلاء سے جواب مانگ لیا،، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں دس مارچ تک توسیع کر دی گئی

اسپشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے کیس پر سماعت کی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے

دوران سماعت سیینٹر اعظم نذیر تارڑ نے حمزہ شہباز کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا اور موقف اختیار کیا کہ پہلی حاضری ہے

تیاری کیلئے مناسب موقع فراہم کیا جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان لمبے عرصے سے عبوری ضمانت پر ہیں ضمانتوں پر فیصلہ ہونا چاہیے

حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کو کیس میں جلدی کی صرف ایک ہی وجہ ہے وہ لانگ مارچ ہے، دوران سماعت ایف آئی اے نے شہباز مقدمہ کی سماعت روزنہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست دائر کی

جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے فرد جرم عائد ہو گی پھر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی
کی درخواست کو دیکھیں گے

عدالت نے دس مارچ تک کارروائی ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی

اور آئندہ سماعت پر وکلا کو شریک ملزم کی دائرہ اختیار اور ایف آئی اے کی روازنہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی

About The Author