مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نااہل حکومت کے خاتمہ کے لئے عوامی لانگ مارچ کامیاب ہوگا،سعید غنی

عوامی لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے لانگ میں شریک پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے کارکنان سے ماتلی میں گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ

نااہل حکومت کے خاتمہ کے لئے عوامی لانگ مارچ کامیاب ہوگا عوامی لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

سعید غنی نے کہاکہ حکومت کے خاتمہ کے لئے بلاول بھٹو کی قیادت میں اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے

اور عوامی لانگ مارچ ابھی سندھ میں ہے نااہل حکومت کی ٹانگیں ابھی سے کانپ رہی ہیں ۔انکا کہناتھاکہ

عوامی لانگ مارچ مہنگائی، بیروزگاری، موجودہ نالائق اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کی بدترین معاشی پالیسیوں کے خلاف 22 کروڑ عوام کا ترجمان ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہاکہ عمران نیازی اور ان کے حواریوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر اسلام آباد چھوڑیں گے

اور عوامی لانگ مارچ نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جہاد ثابت ہوگا۔

%d bloggers like this: