دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی بی سی سی کاجنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز لاہور اور فیصل آباد میں کھیلی جائیگی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا

پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت نثار علی کرینگے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز لاہور اور فیصل آباد میں کھیلی جائیگی

پندرہ رکنی اسکواڈ کے علاوہ تین ریزرو کھلاڑی بھی جنوبی افریقہ سیریز کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مارچ کو باغ جناح لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سات اور آٹھ مارچ کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول ہے۔

پی ایس ایل سیون کے ایلیمینیٹر ٹو سے پہلے قومی بلائنڈ کرکٹرز قذافی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔

ساوتھ افریقہ کی بلائنڈ ٹیم چھبیس فروری کو کراچی پہنچے گی۔

About The Author