دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالنے کا معاملہ

فارمسسٹ ، 19 نرسز اور 2 فارمیسی ٹیکنیشن کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی منظوری دے دی

لاہور

پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 37 مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالنے کا معاملہ

سات روکنی ابتدائی انکوائری کمیٹی نے 21 ڈاکٹرز ، 19نرسز اور 2 فارمسسٹس اور 2 فارمیسی ٹیکشنز کو قصور وار دے کر پیڈا ایکٹ کے

تحت کاروائی کی شفارش کردی

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر پی آئی سی کے 21 ڈاکٹرز بشمول پروفیسرز ، ، اسسٹنٹ پروفیسرز ، رجسٹرار اور میڈیکل آفیسر پر پیڈا ایکٹ کی منظوری دے دی

2 فارمسسٹ ، 19 نرسز اور 2 فارمیسی ٹیکنیشن کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی منظوری دے دی

پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی جوائنٹ انکوائری ٹیم کرے گی

پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری میں ڈاکٹرز اور ملازمین 14 روز میں جواب دیں گے

جواب نہ دینے کی صورت میں ایکس پارٹی فیصلہ کیا جائے گا

انکوائری پیڈا ایکٹ کے تحت 60 روز میں انکوائری مکمل کی جائےگی

 سابق سی ای او پروفیسر ثاقب شفیع ، پروفیسر احمد نعمان ، پروفیسر عبدالواجد خان،سمیت 15 سے زائد ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کی گئی ہے

 فارمسسٹ محمد یوسف ،فارمسسٹ ثمرانہ ،ٹیکنیشن ساجدعلی اور ٹیکنیشن اعجاز بدر کے خلاف بھی انکوائری شروع کی گئی ہے

About The Author