معروف تجزیہ نگار، کالم نگار اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے سابق چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ڈاکٹر مہدی طویل عرصے سے علیل تھے
معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کی نماز جنازہ لاہور کی سکھ چین سوسائٹی کی مسجد میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں صحافت سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر مہدی حسن کو نجی سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن انیس سو سینتیس میں پانی پت میں پیدا ہوئے
اور قیام پاکستان کے بعد لاہور منتقل ہوئے۔ ڈاکٹر مہدی حسن نصف صدی تک پنجاب یونیورسٹی سمیت متعدد یونیورسٹیز میں پڑھاتے رہے۔
ڈاکٹر مہدی حسن کی تصنیف کردہ کتابیں سیاسی تاریخ کے حوالےسے بھی نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،