پاکستان آنے والے مسافروں کے حوالے سے کویڈ پروٹوکول میں تبدیلی۔ نئے پروٹوکول 24 فروری رات ایک بجے سے نافذ العمل ہوں گے۔
مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم۔ تاہم ایسے مسافر جو مکمل ویکسینیٹڈ نہیں اور عمر 12 سال سے زائد ہو، ان کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ دکھانا ہوگا۔
ہوائی سفر کے ذریعے پاکستان آنے والوں کے لئے فل ویکسینیشن اب لازمی شرط ہے
ماسوائے ان مسافروں کے جن کو 6 جنوری کے
لیٹر نمبر 801/A/Ops III /NCOC-01
کے تحت کسی قسم کا استثنا دیا گیا ہو۔
12 سال سے کم عمر کے مسافروں کو فل ویکسینیشن کی شرط سے استثناء حاصل ہوگا۔
تاہم 12 سے 18 سال تک کے مسافر 31 مارچ 2022 تک فل ویکسینیشن کے بغیر پاکستان اسکیں گے۔
ڈیپورٹ ہونے والے مسافر اور بارڈر ٹرمینلز پر پیدل پہنچنے والے حضرات ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اپنے گھر پر 10 دن کا کرنتینا کریں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب