دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

سرائیکی وسیب میں سینئر صحافی کالم نگار سوشل ورکر آفتاب نواز مستوئی کی صحافتی ‘ ادبی اور سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھہی نہیں ہیں

جامپور کے اس حق گو ہونہار اور محنتی سپوت پر ہمیں فخر ہے جام پور ضلع کے قیام کی جدوجہد ‘ پریس کلب جام پور کی اراضی کے حصول و تعمیر اپنی مدد آپکے تحت مولانا عبیداللہ سندھی پارک کی تعمیر نو کے علاوہ گزشتہ چالیس سالوں سے قلم کی عفت و عصمت اور تقدس کو برقرار رکھنے والے اس سادہ منش انسان نے بے پناہ مصائب و آلام کے

باوجود ہمیشہ دیانت داری لگن اور خلوص نیت کے ساتھ قلمی جہاد کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھی اپنی دھرتی اور غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے اور دور حاضر میں سچی حقیقی صحافت کے صرف علمبردار ہیں انٹر نیشنل رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے صحافتی ادبی خدمات پر ایوارڈ ملنا نہ صرف آفتاب نواز مستوئی

بلکہ ہمارے وسیب کا اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار پریس کلب جام پور میں عہدیداران و اراکین انجمن صحافیان پریس کلب جام پور کی جانب سے آفتاب نواز مستوئی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے

سابق ناظمین شہر عبدالحمید قریشی ‘ ملک محمد اقبال ارائیں محقق دانشور حاجی عاشق حسین ڈراجہ سینئر صحافیوں محمد حسین فریدی ‘ زبیر احمد خان لاشاری ‘ کامریڈ سرور قریشی ‘ ملک محمد رمضان ببر ‘ ملک محمد بلال ‘الطاف نواز خان ‘ ملک محمد بہاول ‘ اخلاق احمد خان پتافی عبدالروف بالم شاہجہان لاشاری ڈاکٹر مرید حسین

ا انجمن تاحران کے راہنماوں ملک محمد یوسف ارائیں ‘ خلیل احمد وریا محمد ندیم قریشی بھائی تحریک انصاف کے راہنما سعد اللہ قریشی سوشل ایکٹیویسٹ راشد ملک ‘ جاوید کھوکھر ‘زبیر بھٹہ اور دیگر نے کیا آفتاب نواز مستوئی نے اپنے خطاب میں تمام منتظمین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ

ہر قسم کے لسانی گروہی اور فرقہ وارانہ اختلافات سے ہٹ کر اپنے وسیب کے غریب محروم لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں

کسی کی عزت نفس مجروح کر کے اسکی دل آزاری نہ کریں اس موقع پر انجمن صحافیان وپریس کلب جام پور کی جانب سے آفتاب نواز مستوئی کو اعتراف خدمات

ایوارڈ پیش کیا گیا جبکہ عبدالجبار خان لاشاری اور زبیر احمد خان لاشاری نے روایتی بلوچی پگ پہنائی نقابت کے فرائض شعلہ بیاں مقرر

سینئر صحافی محمد حسین فریدی نے سر انجام دئیے جام پور کی صحافتی تاریخ میں یہ ایک یاد گار تقریب تھی

 

 

 

About The Author