ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایت پر سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان میں بیوپاریوں اور شہریوں کو پھلوں،سبزیوں اور دیگر اجناس کی خریداری و فروخت کیلئے ڈیجیٹل الیکٹرانک بورڈ آویزاں کردیا گیا ہے،
جدید ڈیجیٹل الیکٹرانک بورڈ کی تنصیب سے خریداری کا عمل سہل ہوگا،اب بیوپاریوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی سبزیوں، پھلوں کے ریٹس کسی سے بار بار پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ایڈپشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ کے ہمراہ سبزی منڈی میں نصب جدید ڈیجیٹل الیکٹرانک بورڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ سبزی منڈی میں نصب کئے گئے الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ سے شہریوں کو سبزیوں کے ریٹس اور ان میں اتار چڑھاؤ کا بروقت پتہ چلے گا،
بیوپاریوں اور خریداروں کو اب فرداً فرداً پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس معلوم نہیں کرنا پڑیں گے،الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ سے سبزیوں،پھلوں اور مختلف اجناس کی اوور چارجنگ روکنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہاکہ
سبزی منڈی میں نصب ڈیجیٹل نظام حکومت پنجاب کا ایک بڑا انشیٹئٹیو ہے جو سود مند ثابت ہوگا،بورڈ پر قیمتوں میں کمی بیشی کو گاہے بگاہے اپ ڈیٹ بھی کیا جاتا رہے گا۔
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ غازی خان علی عباس کھوسہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایات کی روشنی میں خریداروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
دوسری طرف شہریوں نے سبزی منڈی میں نئے اور جدید ڈیجیٹل الیکٹرانک بورڈ کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدکا شکریہ ادا کیا اور اسے خوب سراہا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان شہر میں جشن بہاراں کی تیاریاں شرو ع کر دی گئی ہیں
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مارچ کے دوران جشن بہاراں کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ
جشن بہاراں کے دوران مانکا کینال کو خصوصی فوکس کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ
مانکا کینال پر خوبصورت لائٹنگ کی جائے گی اور کینال میں نہری پانی چھوڑا جائیگا.
کمشنر نے کہاکہ شہر میں گزرنے والی سول مائنر کو بھی صاف کرکے نہری پانی چھوڑا جائیگااوردونوں کینال میں نہری پانی سے زیر زمین میٹھا پانی کی سطح بھی بہتر ہوگی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان کے شہریوں کو ایک اور کینال دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندہ نالہ کو نہر میں تبدیل کرنے کے مشن کے تحت نہر کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ
شمس آباد اور بہاری کالونی کے مکینوں کو صاف سرسبز ماحول دیا جائیگا محکمہ انہار نے گندہ نالہ کی بھل صفائی شروع کردی ہے
محمد حنیف پتافی نے کہاکہ کناروں کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائیگا واکنگ ٹریکس کے علاوہ پودے لگائے جائیں گے
صحت افزا ماحول کیلئے گندہ نالہ میں نہری پانی چھوڑا جائیگا،شہریوں کو کلین اینڈ گرین انوائرمنٹ دیں گے،
مشیر وزیر اعلیٰ کا شہر کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا. انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں عارف پارک کا بھی معائنہ کی ا اور پارک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں
انہوں نے بلاک وائی میں جاری ٹف ٹائلز کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ماحول کو صاف اور صحت افزا بنانے کیلئے پلاسٹک،پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کردی گئی ہے،
عملدر آمد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحول ڈیرہ غازی خان نے آگاہی مہم شروع کردی۔مارکیٹوں اور شہریوں کو معلوماتی و آگاہی نوٹسز جاری کئے جانے لگے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول سید اشفاق حسین بخاری نے بتایا کہ
عدالت نے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری ہیں جس کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
کاروباری حضرات اور شہری پلاسٹک بیگز کی بجائے ماحول دوست کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
غازی ِونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شعبہ ریاضی کے زیر انتظام موسم بہار کی آمد پر پھول میلہ کا انعقاد ہوا۔ جس میں شعبہ کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی بڑھ چڑھ کر حصہ لیاپھولوں کے مختلف اسٹالز لگائے-
طلباء و طالبات نے پھولوں، پودوں، پتھروں، چونا، بجری و دیگر عناصر کے حسین امتزاج سے شعبہ کے سبزہ زاروں کو رنگین بنادیا
اس موقع پر پھولوں کی مدد سے سجاوٹی نمائش کا مقابلہ کروایا گیا افتتاح رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کیا اس موقع پرسینئر اساتذہ اوریونیورسٹی کے پرنسپل افسران بھی موجود تھے۔۔
مہمانوں نے کہاکہ پھولوں سے محبت ایک صحت مند معاشرے کی نشانی ہے اور پھولوں سے سجاوٹ جمالیاتی ذوق کو ظاہر کرتی ہے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی نشونما میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں
مقابلے میں شریک طلباء و طالبات میں شیلڈز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ طالبات میں اریبہ یاسمین، فائزہ بشیر، آنسہ مظہر، ماریہ مرتضی، ام حبیبہ، شہلہ کوثر،
سمیعہ طارق، روبینہ ناز، رائنہ نور، فاریہ وردہ، حفضہ اقصا، اور طلباء میں محمد اکرم، حمزہ نذیر، محمد اسد، شفقت اللہ، محمد شاہد،
محمد اصغر، محمد عدیل، محمد جاوید، ضمیر حسین سکھانی، عمر فاروق،عون رضا، دانش اور
وسیم عباس نے سٹالوں کی سجاوٹ میں بھرپور حصہ لیا۔ صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر عبدالغفار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر آفس میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کی اجلاس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،
مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجودتھے.
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کو حل کرنا ہوگاانہوں نے کہاکہ
کتے کے کاٹنے اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بچوں کی اموات پر دکھ ہے،دونوں سانحات کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.
انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کا شفاف استعمال کیا جائے
اراکین اسمبلی کی مشاورت سے نئی اے ڈی پی کیلئے
سکیموں کی سفارشات تیار کی جائیں،عوامی مسائل کے بروقت حل اور سروسز کی بہتری کیلئے متعلقہ محکمے ملکر کام کریں.مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں واسا کے قیام کیلئے دوبارہ سفارشات بھیجی جائیں،کمیٹی کے قیام سے محکموں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے،
کارکردگی میں مزید بہتری کی گنجائش ہے،شہر میں ہر روز کے کراؤن فیلئیر کی وجوہات کا تعین کرکے مستقل حل تلاش کیا جائے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پرانی مشینری فعال کی جائے، ڈیرہ غازی خان شہر میں مزید 685 سٹریٹ لائٹ لگائی جائیں گی،
تمام روڈ کی لین مارکنگ ہوگی منصوبہ کیلئے ٹینڈر جلد جاری کئے جائیں.کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ
کمیٹی کا مقصد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں امور کی بہتری ہے،اراکین اسمبلی کے تعاون سے ٹریفک منیجمنٹ اور عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا،
واٹر سپلائی کے کمرشل،گھریلو اور غیر قانونی کنکشن کی تفصیلات دی جائیں،غیر قانونی تعمیرات منہدم کرائی جائیں،غیر قانونی کام میں محکموں کی ملی بھگت پر کارروائی کی جائے. آر پی او محمد وقاص نذیر نے کہاکہ
عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس فورس ہرممکن اقدامات کرے گی، تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی اور موئثر گشت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں.
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے گا، شہر میں صفائی کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کریں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے چاروں اضلاع میں جمعبندیوں کی تکمیل کیلئے 28 فروری کی حتمی تاریخ دے دی ہے۔
شہری حدود میں موجود بھانوں اور ترپال کے بغیر عمارتی میٹریل
لانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر ڈی جی خان ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
میونسپل سروسز کی بہتری اور رمضان بازار کے معیاری انتظامات کا بھی ٹاسک دے دیاکمشنر
لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول،کورونا ویکسینیشن،احساس راشن رعایت پروگرام،لنگر خانہ،احساس دیوار،چیف سیکرٹری کے اہداف،ریونیو اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں لنگر خانے قائم کئے جائیں۔بس ویگن اڈوں پر مرد اور خواتین کے الگ واش رومز اور انتظار گاہ ہونے چاہئیں.
مارکیٹوں میں ایک ہی کلرسکیم اور سائز کے سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائی جائیں۔سبزی منڈیوں میں الیکٹرانک نرخنامے نصب کرائے جائیں۔
سرکاری و نجی اداروں میں محفوظ روڈ کراسنگ کے اقدامات کئے جائیں۔قانونگو سطح پر دیہی مرکز مال کو مرحلہ وار فعال کیا جائے۔
چاروں اضلاع میں ہسپتال،سکولوں سمیت سرکاری عمارتوں کو رنگ و روغن کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ
وہ ہر ہفتہ ایک تحصیل کا تفصیلی دورہ کریں گے۔اجلاس میں دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں.
اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،سید موسی رضا،شہباز حسین عدنان محمود اعوان،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور
،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈائریکٹرز ڈاکٹر توصیف طاہر،مہر عابد حسین،چوہدری اظہر یوسف،
ملک محمد رمضان،نیشنل بنک کے بشیر احمد چنگوانی،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران شریک تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
بیت المال ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام غریب نادار افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے خصوصی شرکت کی.
ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی محمد حسین نیازی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر اور دیگر موجود تھے.
ایک سو منتخب افراد کو ضلعی بیت المال کی جانب سے چیک دیے گئے.
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
بیت المال اور سوشل ویلفیئر غریب اور کمزور لوگوں کو اپ لفٹ کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں,
احساس کفالت پروگرام بہترین پروگرام ہے،بیت المال نے میرٹ پر سو خاندانوں کو منتخب کر کے چیک تقسیم کیے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 کے ضلعی سطح کے
مقابلوں میں ضلع مظفر گڑھ کے 16 سے 40 سال تک
کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان موسیقی’مصوری’افسانہ نگاری’دستکاری، لوک رقص اور تھیٹر کے مقابلہ جات مورخہ 21 فروری بروز سوموار صبح 9 بجے ضلع کونسل
ھال مظفر گڑھ میں منعقد ھونگے۔ لوک رقص مقابلوں میں عمر کی کوئی قید نہیں جبکہ معذور افراد کے لیئے کسی بھی کیٹگری میں شرکت کے لیئے عمر کی کوئی قید نہیں۔
مصوری کے امید وار اپنا سامان خود لائیں گے۔ججزکا فیصلہ حتمی ھوگا۔ مصوری’موسیقی’دستکاری اور افسانہ نگاری میں پہلی ‘دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے
بالترتیب 20 ہزار روپے15ہزار روپے اور 10 ہزار روپے کے چیک جبکہ لوک رقص اور تھیٹر میں پہلی ‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو
بالترتیب چالیس ہزار روپے، پینتیس ہزار روپے اور تیس ہزار روپے کے چیک اور شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو
ڈی جی خان آرٹس کونسل کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لیئے فون نمبر 03017453206 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کنوینر پرنٹ میڈیا جنوبی پنجاب رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ورکرز نے جو عزت واحترام دیا وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔
انشاء اللہ میئر منتخب ہو کر عوامی مسائل کا حل پہلی ترجیح ہوگی انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا،
انہوں نے کہا کہ ورکرز ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہوتے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اپنے ورکرز کو موقع فراہم کرے گی
انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے سٹی میئر منتخب ہو کر سٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گی۔
ایک سوال کے جواب میں رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے.
آنے والے پانچ سالوں میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔ ورکرز کنونشن میں شرکت کرنے والے رہنماؤں اور ورکرز میں ایم پی اے
ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کھلول، سینئر جرنلسٹ عابد یحییٰ خان بابر، چوہدری محمد عدنان،سردار انیس خان لنڈ، شہزاد رضا، فیض خان لکھوزئی، ڈاکٹر فاروق وڈانی، اقبال خان کھوسہ،
ملک سجاد آرائیں، اکرم خان لاشاری، حبیب خان گوپانگ، شاہد اکبر کھوسہ، فاروق پنوار، محمد عامر کھوسہ، رستم خان وڈانی، شادل خان کھکھل، محمد عمران لغاری، حمزہ خان گشکوری، فلک شیر،
احمد خان، صدام خان لنڈ، فہد افضل، محمد آصف جروار، صابر گمبھیر، جواد گمبھیر، محسن کھوسہ، شاہ زمان ہڑنگ،
نقیب بزدار، سیف اللہ بزدار، دانش لنگاہ، ابرار پنوار، مہر حنان، سید زریر، خواتین رہنماؤں میں مسز نسیم انور، مسز لغاری، مسز بشریٰ ناہید، شازیہ وسیم،
کوثر پروین، ڈاکٹر شاہین کھوسہ، سمیت درجنوں پی ٹی آئی ورکرز پروگرام میں شامل تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
(بیورو رپورٹ )
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر کے تحت ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ،غریب اور کمزرافراد کے لئے شیلٹر ہوم بنائے گئے ہیں،
ٹیچنگ ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ شیلٹر ہوم پر تیزی سے کام جاری ہے،تونسہ میں آغاز ہوچکاہے ،سوشل ویلفیئرکے زریعے لنگڑ خانے بنائے گئے
جو غریبوں کو تین ٹائم باعزت طریقے سے کھانا فراہم کررہے ہیںخدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،ڈیرہ کو پھلے دا سہرا بناکر دم لیںگے یہ بات مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے پنجاب بیت المال اینڈسوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام غریب ،نادار،ےتیم ،مستحقین اور بیوگان میں امدادی چیک تقسیم کرتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی
تقریب میں جہیزفنڈ،سکالرشپ اور امدادی چیک میرٹ پر تقسیم کئے گئے ،اس تقریب سے چیئرمین پنجاب بیت المال محمد حسین نیازی ، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ پنجاب بیت المال چوہدری اظہر یوسف،
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاءالدین بزدار ،صوبائی ممبرپنجاب بیت المال ،سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد ابراہیم ،اعجاز احمد لغاری،سلیم الیاس مسیح نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کوہنر سکھانے کے لئے انسٹیٹیوٹ بن رہاہے
،یہ ڈویژنل کا پہلا سنٹر ہے جس میں معذوروں کوہنرسے ساتھ فری رہائش اور کھانا فراہم کیا جائے گا،سوشل ویلفیئرمعاشرے کے نادار اور پسے ہوئے طبقات ہیں
ان کے مسائل حل کرنے کے لئے مختلف سروسز چلا رہا ہے جس میں ہم نے اگلے مالی سال میں معاشرے میں ایسے بے سہارا بزرگ مرد خواتین جن کو اولاد رکھنا نہیں چاہتے ، جن کے رہنے کے لئے کوئی جگہ ہیں
ان کے لئے ہم نے سینئرسیٹیزن ہوم کی محکمہ کو پرپوزل بھیج دی ہے ،اس موقع پر محمد مزمل ،محمد متین بلال ،ممبرپنجاب بیت المال نور خان زنگلانی ،عارف وڈانی بھی موجو د تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ھدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اھتمام ضلع راجن پور میں پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام 2022 کے مقابلے منعقد ھوئے۔
ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق دستکاری میں محمد عباس نے پہلی’ شگفتہ حبیب نے دوسری اور سیدہ ارم حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
افسانہ نگاری میں شانزہ ندیم نے پہلی’ایمن ریاض نے دوسری اور سید شیراز ارشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لوک رقص کے مقابلوں میں فخر سرائیکی جھمر گروپ نے پہلی’گورنمنٹ گریجویٹ کا لج راجن پور نے دوسری اور پنجاب دانش سکول فاضل پور نے
تیسری پوزیشن حاصل کی۔مصوری میں زوبیہ بی بی پہلی’زونارا نواز دوسری اور ماہ جبیں تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔فن گائیکی میں حسنین اقبال نے پہلی’نازیہ بی بی نے دوسری اور لقمان فریدی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ تھیٹر کیٹگری میں شارٹ پلے”شہادت کرنل شیر خان” نے پہلی اور "والدین کی عزت” نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
موسیقی’مصوری’دستکاری اور افسانہ نگاری کی کیٹگریز میں پہلی’دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 20 ھزار روپے’15 ھزار روپے
اور 10 ھزار روپے کے چیک جبکہ تھیٹر اور لوک رقص کی کیٹگریز میں پہلی’دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو
بالترتیب 40 ھزار روپے’35 ھزار روپے اور 30 ھزار روپے کے چیک پیش کیئے گئے جبکہ تمام کیٹیگریز میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو سرٹیفیکیٹس بھی پیش کیئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان:
ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ اعجاز احمد بخاری کی سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ کی ماہ جنوری اور فروری میں موٹرسائیکل چور و ڈکیت ملزمان کے
خلاف کاروائی،7 عدد ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 10 عدد موٹر سائیکل مالیتی 9 لاکھ روپے، 2 عدد پسٹل اور برآمدگی رقم 415000 روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ افتخار قریشی نے ماہ جنوری اور فروری میں بہترین کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 7 کس چور و ڈکیت ملزمان کو گرفتار کر کے
ملزمان کے قبضے سے 10 عدد موٹرسائیکل مالیتی 9 لاکھ روپے، 2 عدد پسٹل اور برآمدگی رقم 415000 روپے برآمد کر لیا۔
گرفتار تفصیل ملزمان:
(1) محمد شفیق ولد عبدالمجید قوم شیخ
(2) دلاور ولد محمد بشیر قوم ڈمرہ
(3) دلشاد ولد ریاض قوم ڈمرہ
(4) عاشق ولد اللّٰہ وسایا قوم موہانہ
(5) بشیر ولد عبدالمجید قوم چنٹر
(6) ڈیڈا ولد غلام رسول قوم میرانی
(7) محمد شہباز ولد محمد خالد قوم ڈمرہ
گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دیئے گئے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پھولوں سے محبت صحت مند معاشرے کی عکاسی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی
[تغہ امتیاز]
گذشتہ روز غازی ِونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شعبہ ریاضی کے زیر انتظام موسم بہار کی آمد کے پیغام کو لیئے ایک پھول میلہ کا انعقاد ہوا۔ جس میں شعبہ کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تمام طلباء و طالبات نے مل کرپھولوں کے دس مختلف اسٹال لگائے- طلباء و طالبات نے پھولوں، پودوں، پتھروں ، چونا، بجری و دیگر عناصر کے حسین امتزاج سے
شعبہ کے سبزہ زاروں کو رنگین بنادیا تھا، ان کے درمیان پھولوں کی مدد سے سجاوٹی نمائش کا مقابلہ کروایا گیا۔ اس نمائش کا افتتاح
رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے کیا اس موقع پر دیگر سینیئر اساتذہ اوریونیورسٹی کے پرنسپل آفیسران بھی موجود تھے۔ ۔ مہمان خصوصی نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا جہاں پر طلباء نے اپنے اپنے سٹال کی سجاوٹ کے بارے بتایا۔
وائس چانسلر صاحب نے بچوں کی کاوشوں کو خوب سراہا اور انہوں نےطلباء کو ایسی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی بھی تاکید کی
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پھولوں سے محبت ایک صحت مند معاشرے کی نشانی ہے اور پھولوں سے سجاوٹ جمالیاتی ذوق کو ظاہر کرتی ہے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی نشونما میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلباء و طالبات نے اتنی بہترین سجاوٹ کی ہے کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کونسا سٹال کس سے بہتر ہے۔ آخر میں انہوں نے مقابلے میں شریک طلباء و طالبات میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
طالبات میں سے اریبہ یاسمین، فائزہ بشیر، آنسہ مظہر، ماریہ مرتضی، ام حبیبہ، شہلہ کوثر، سمیعہ طارق، روبینہ ناز، رائنہ نور، فاریہ وردہ، حفضہ اقصا، اور طلباء میں سے محمد اکرم، حمزہ نذیر، محمد اسد، شفقت اللہ، محمد شاہد، محمد اصغر، محمد عدیل، محمد جاوید ، ضمیر حسین سکھانی، عمر فاروق،عون رضا،
دانش اور وسیم عباس نے سٹالوں کی سجاوٹ میں بھرپور حصہ لیا۔ صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر عبدالغفار نے مہمان خصوصی کی تشریف آوری اور بچوں کی حوصلہ افزائی پر
شکریہ ادا کیا۔ پھولوں کی یہ نمائش سارا دن جاری رہی اور یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے اس نمائش سے استفادہ کیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ