مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کےمراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مسلسل محنت کر رہی ہے۔خوشحالی کو عام کرنے جامع منصوبہ بندی کے ذریعے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پسماندہ طبقات کو ان کی دہلیز پر ثمرات پہنچانا حکومت پنجاب کا مشن ہے۔یہ باتیں انہوں نے دیہی مرکز مال کوٹ جانوں تحصیل جام پور کے دورہ کے موقع پر ریوینو افسران و عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اراضی مالکان کو فرد ملکیت اور انتقالات کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت ہونا چاہئے۔ آنے والے سائلین کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان،اسسٹنٹ کمشنر جام پور انور علی سمیت دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول طلائی والی اور اسلامیہ سٹی ہائی سکول کا دورہ کیا۔

اس موقع انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا۔انہوں نے طلبائسے نصاب کے حوالے سے سوالات کئے۔

کمشنر ڈی جی خان نے سی ای او تعلیم کو ہدایت کی کہ طلبا ء کی شخصیت اور اعتماد میں نکھار پیدا کرنے کے لئے ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ”عوامی خدمت کھلی کچہری“میں سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔

ہمارا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں انہوں نے میونسپل کمیٹی تحصیل جام پور کے ہال میں عوامی خدمت کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان،اسسٹنٹ کمشنر جام پور انور علی اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

کمشنرنے کھلی کچہری کے دوران مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے، تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔

انہوں نے ہر درخواست پر پیشرفت رپورٹ کیلئے ٹائم لائن دیں۔انہوں نے کہا کہ ہر درخواست گزار کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

اسپتالوں میں مریضوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے تمام طبی سہولیات
2
فراہم کی جائیں۔دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اپنا شعار بنا لیں۔مریضوں سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔یہ باتیں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوراٹر اسپتال جام پور اور بنیادی مرکز صحت کوٹ طاہر کے دورہ کے موقع پر

سی ای او صحت اور میڈیکل آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے وارڈ،میڈیسن اسٹوز،ایکسرے اور لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا۔وراڈ میں موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی اور دی

جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان،اسسٹنٹ کمشنر جام پور انورا علی،سی ای او صحت ڈاکٹر ملک محمد ریاض اوردیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ خطہ کے بچوں میں ذہانت کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ

انہیں صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دیئے جائیں. انہوں نے یہ بات آرمی پبلک میموریل سکول ڈیرہ غازیخان کا دورہ کے موقع پر کہی.

مشیر محمد حنیف پتافی نے شہداء میموریل پبلک سکول میں سائنس نمائش کا معائنہ کیا اور طلباء کی طرف سے تیار سائنسی ماڈل دیکھے.

انہوں نے کہاکہ نمائش کے پوزیشن ہولڈرز بچوں کو انعامات دئیے جائیں گے.

مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی نے زیر تعمیر اضافی کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا.

پرنسپل محمد اختر کھوسہ نے مشیر وزیر اعلی کو بریفنگ دی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان کے بچوں میں ذہانت کی کمی نہیں صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مواقع دینے کی ضرورت ہے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے مواقع فراہم کرتی رہے گی.

انہوں نے یہ بات قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ مردانہ ڈیرہ غازیخان میں غیر ملکی ادارہ کے زیرا ہتمام ہونے والی انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پرسی ای او تعلیم ملک مسعود ندیم، ڈی ای او ایجوکیشن مہر سراج الدین، نصراللہ سہرانی، فرزانہ یاسمین اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران موجود تھے. پرنسپل ادارہ عبدالوحید قیصرانی نے سپاسنامہ پیش کیا.

آئی ایس اے ماسٹر ٹرینر عبدالقدوس اور انجم حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے.

غیر ملکی سکولوں کی شراکت سے مختلف سرگرمیوں کے مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی ملانہ اور ملاقائد شاہ قدیم نے فل ایوارڈ اور قائد زنانہ لیب سکول نے

انٹر میڈیٹ ایوارڈ حاصل کیا. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اداروں کے سربراہان کو مبارکباد دی. ذوالفقار علی،

نیلم عروج اور عرفان ساجد نے ڈاکٹرریحانہ رحمن کی سرپرستی میں ٹریننگ کو کامیاب کرایا اور انٹر نیشنل سکول ایوارڈ حاصل کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حبیب بنک کے ریٹائرڈ منیجر صفدر عباس قریشی کے چھوٹے صاحبزادے مخدوم علی رضا قریشی نے سی ایس ایس2021کے امتحان میں پولیس سروس آف پاکستان میں چوتھا نمبر جبکہ پاکستان بھر میں میرٹ لسٹ میں 29ویں نمبرپر شاندار کامیابی حاصل کی۔

تونسہ شہر کی تاریخ میں یہ پہلے پولیس افسر سی ایس ایس کے امتحان میں پاس ہوئے ہیں مخدوم علی رضا قریشی نے ابتدائی تعلیم ہائی سکول تونسہ سے حاصل کی بعد میں سکاوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ سے میٹرک کے امتحان میں ایبٹ اباد بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی بعد میں ایف سی کالج لاہور سے ایف ایس سی میں شاندارکامیابی حاصل کی،

الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری آرمی کے ای ایم ای کالج نسٹ راولپنڈی سے اعزاز کے ساتھ حاصل کی پھر کچھ عرصہ لمزمیں کام کے بعد قطر اور سعودی عرب کے میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر کا م کیا

بعدازاں پی ایس او میں کام کے بعد پچھلے سال انٹیلی جینس بیورو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے تحریری امتحان میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی

اور ان دنوں انٹیلی جینس بیورو اسلام آباد میں ڈائریکٹریٹ جنرل ہیڈکوارٹر میں فرائض انجام دے رہے اب سی ایس ایس میں شاندار کامیابی حاصل کر کے اے ایس پی بن گئے ہیں

تونسہ کے کاروباری سیاسی سماجی شخصیات نے ان کی اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی تونسہ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے کیمپ آفس میں کاشتکاروں سے ملاقات

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کاشتکاروں کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہونگے، ثاقب علی عطیل
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں سے غربت کا خاتمہ اور کاشتکاروں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہیں۔ زراعت کی ترقی کیلئے جاری ترقیاتی سکیموں کے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

یہ سکیمیں اپنے مقررہ وقت میں ہی مکمل  کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تونسہ شریف میں قائم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیمپ آفس میں کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔کاشتکار بلا جھجھک آئیں اور درپیش مسائل سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ

کاشتکاروں کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زرعی ترقی کیلئے فنڈز کی دستیابی میں کبھی رکاوٹ  نہیں آنے دی۔

پسماندہ علاقوں میں زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی سبسڈی سکیمیں متعارف کرائی گئیں ہیں جن کے ثمرات سے کاشتکار مستفید ہورہے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کاشتکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

دریں اثنا سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تونسہ میں کاشتہ ربیع فصلات کا جائزہ لیا

اور فیلڈ فارمیشنز کو کاشتکاروں کی رہنمائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

محنتی اور ایماندار پولیس ملازمان محکمہ کا فخر ہیں دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے حیدر سکواڈ اور ڈولفن فورس کے اہلکاران کی کارکردگی کو سرہاتے ہوۓ انہیں CC-III سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان نےپولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام پولیس ملازمان اپنے اپنے فراٸض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ الرٹ رہیں

اپنے فراٸض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوۓ شہر بھر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لۓ بھر پور کردار ادا کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون۔۔

2ہزارلٹرمضرصحت دودھ اور1400ساشے ممنوعہ گٹکا تلف،واٹرفلٹریشن پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند۔۔۔

چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،برگرپوائنٹ،کلچہ ہاوس،کریانہ سٹور سمیت208فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ29ہزارروپے کے جرمانے عائد،177شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 18فروری:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے

مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں کریانہ سٹورکی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر5ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیا گیا اور 11کلو ایکسپائرڈ چائے کی پتی کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی۔

فوڈسیفٹی ٹیموں کےغازی گھاٹ،ترکی بائی پاس،ہیڈمحمدوالا پر ناکے لگاکرجدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سے 7ہزارلٹر دودھ کا معائنہ، 2ہزارلٹرملاوٹی دودھ تلف۔موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔ناقص دودھ علی پور اور گردونواح سے مظفرگڑھ سپلائی کیاجارہاتھا۔تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔عوام سے گزارش ہے کہ

دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ٹی سٹال،کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے8ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا

اور ساتھ ہی 4کلو بسکٹ بھی تلف کردیئے گئے۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے1400ساشے ممنوعہ گٹکا تلف،واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند،20ہزارروپے جرمانہ عائدکردیا۔

کارروائیاں چنی گوٹھ سٹیشن اور نور پور نورنگاکراچی روڈ بہاولپور میں کی گئی۔ٹیسٹ کے دوران پانی میں آرسینک کی مقدار زیادہ پائی گئی۔پانی میں مضر صحت اور ممنوعہ کیمیکلز کا استعمال بھی کیا گیا۔معیار بہتر بنانے تک واٹر پلانٹ کو پروڈکشن سے روک دیا گیا۔

واٹر پلانٹ کے پانی کا سیمپل فیل ہونے پر پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کیا گیا ۔14سو ساشےممنوعہ بھارتی گٹکا پائے جانے پر پان شاپس کو 20ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔غیر معیاری خوراک کی ترسیل ہرحد تک روکیں گے۔صحت مند عوام،صحت مند پنجاب کی ضمانت ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے تحفظ کےلیے دن رات کوشاں ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں کریانہ شاپ کو غیر معیاری انتظامات پر8ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا

اور 3کلو غیر معیاری اور کھلے مصالحہ جات کو تلف کردیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی چکن پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری اور ناقص انتظامات پر23ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔

عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازی خان فریحہ جعفر نے کارروائی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک پر غیر قانونی دو آئل ایجنسیاں سربمہر کرتے ہوئے بلاک کے

اور ایل کے شہریوں محمد اویس قریشی اور محمد سرفراز کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرادئے۔

ادارہ کے مراسلہ کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر نے انسٹرکٹر عمران مہدی کے ہمراہ کارروائی کی۔

فریحہ جعفر نے کہا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر نگرانی ضلع میں

غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے غازی گھاٹ فیملی ٹورراسٹ پیلس اور سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایڈپشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،

غازی گھاٹ پر فیملی ٹورراسٹ پیلس وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوام کیلئے تحفہ ہے،اس تفریحی مقام پر شہری فیلیموں کے ہمراہ انجوائے کرسکتے ہیں،

سائیٹ پر قدرتی ماحول میں خوبصورت نظاروں کو جدت کا ٹچ دیا جائے گا،ذیشان جاوید نے کہا کہ

غازی گھاٹ پر شہریوں کو تفریح کی تمام تر سہولیات فراہم کریں گے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے نئے تفریحی مقام پر سہولیات فراہمی کیلئے ہدایات بھی دیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کیا،
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی منڈی میں نصب کئے گئے الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ سے شہریوں کو سبزیوں کے ریٹس کا بروقت پتہ چلے گا،

خریداروں کو اب فرداً فرداً سبزیوں کے ریٹس معلوم نہیں کرنا پڑیں گے،ذیشان جاوید نے کہا کہ الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ سے سبزیوں،پھلوں کی

اوور چارجنگ روکنے میں مدد ملے گی،ڈیجیٹل نظام بڑا انشیٹئٹیو ہے جو سود مند ثابت ہوگاجب کہ ایگریکلچر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ بھی شہریوں کی معاونت جاری رکھے گا۔

%d bloggers like this: