ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں جمع بندیوں،گرداوری،کھیوٹ اور ریکوریوں کا عمل تیز کرنے کیلئے تحصیلداروں،ریونیو افسران،قانونگو اور پٹواریوں کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔
مقررہ مدت میں ٹارگٹ حاصل نہ کرنیوالے اہلکاروں کو معطل کردیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت اجلاس میں پلاننگ کرلی گئی ہے،ریونیو اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،احمد نوید،متعلقہ افسران،
تحصیل دار،ریونیو افسران،نائب تحصیل دار،قانونگو اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جمع بندیوں کا کام ہر صورت 28فروری تک ضرور مکمل کیاجائے،جمع بندیوں کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے،
کام مکمل نہ کرنیوالے اہلکاروں کی معطلی کیساتھ انکے خلاف مقدمات بھی درج کرائیں گے،
احمد حسن رانجھا نے کہا کہ نئے پٹواریوں سے گرداوری کا کام لیا جائے،تجربہ کار سٹاف سے جمع بندیوں کا کام لیا جائے،
فرائض کی ادائیگی کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جائے،ضلع میں قائم 146دیہی مال مراکز کی پبلسٹی کو یقینی بنایا جائے،
انہوں نے کہا کہ افسران سٹاف سے رابطوں میں رہیں اور شام کو ان سے کام کی پراگرس لی جائے،
جو ریونیو سٹاف کام نہیں کرتا اسکی رپورٹ کی جائے،ریونیو وصولی کیلئے سٹاف کو متحرک کیا جائے،نادہندگان،قبضہ مافیا کو بار بار نوٹس جاری کئے جائیں
اور ان کے خلاف کارروائیوں میں کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کو ان کی دہلیز پر بلاامتیاز سروسز فراہم کی جا رہی ہیں
اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں باقاعدگی سے لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیمپ آفس تونسہ میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ کمیپ آفس میں موصول شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اور نہ صرف لوگوں کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں بلکہ ان درخواستوں کا باقاعدہ فالواپ بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دیہی مراکز صحت پر او پی ڈی کی سیکنڈ
شفٹ کو شروع کر دیا گیا ہے جس سے 90 ہزار سے زائد آوٹ ڈور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام دیہی، گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈسپنسریز کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 976774 شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے.
ضلع لیہ نے کورونا کی ریڈ مہم کے دوران پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی. یہ بات کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی.
کمشنر نے کہاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے اہداف سو فیصد حاصل کیے جائیں.
غلط اعداد و شمار ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
اجلاس میں بتایاگیاکہ یکم فروری سے 9فروری تک چاروں اضلاع میں 1845154ریڈ ٹارگٹ کے دوران 391999شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کی پہلی
خوراک 584775شہریوں کو دوسری ڈوز دی گئی مجموعی طو رپر 52فیصد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرنے کہا ہے کہ حکومت آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لیئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔۔
انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلع ڈیرہ غازی خان میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس خطہ کے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے سرشارہیں اور ٹیلنٹ ہنٹ کی اس سرگرمی کے ذریعے انہیں اپنے تخلیقی اظہار کے بہترین مواقع دستیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ
حکومت ثقافت اور کلچر کے فروغ اور فنکاروں اور ہنر مندوں کی فلاح و بہبود کے لیئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔
ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں 16 سے 40 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان مصوری’افسانہ نگاری’ دستکاری’گائیکی’لوک رقص اور تھیٹر کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔
مصوری کے ججز نامور آرٹسٹ منور احمد’جہانگیر خان اور آرٹ کی پروفیسر شاہانہ قادر کے متفقہ فیصلے کے مطابق
حبیب الرحمان نے پہلی’کشش فاطمہ نے دوسری اور نعمان ہاشمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
افسانہ نگاری کے ججز پروفیسر بشری قریشی’
پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان میجر(ر) اعظم کمال’ اور غازی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر جمیل الرحمان کے متفقہ فیصلے کے مطابق جنید اسماعیل نے پہلی’یونس نویس نے دوسری اور عطا السلام سحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دستکاری کے ججز منصور غازی’ ٹیوٹا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطا الرحمن اور عصمہ فہیم کے متفقہ فیصلے کے مطابق
عمار یاسر نے پہلی’صلاح الدین شاہ نے دوسری اور اقرا مقدس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تھیٹر کے مقابلوں کے ججز پروفیسر ام حبیبہ ‘محمد حسین اور آفتاب ہاشمی کے متفقہ فیصلے کے مطابق ارشد بلال کے ڈرامے”دو راستے” نے پہلی’سہیل صدیقی کے ڈرامے”احساس”نے دوسری اور اکرم لاشاری کے ڈرامے”وٹہ سٹہ” نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فن گائیکی کے ججز محبوب جھنگوی’محمد رفیق اور عبدالخالق کے متفقہ فیصلے کے مطابق راحیل احمد نے پہلی’داراب علی نے دوسری اور حیدر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لوک رقص کے ججز نامور شاعر عزیز شاہد’اللہ وسایا لانگ اور انجم فرید بابر کے متفقہ نتائج کی روشنی میں اعظم کھوسہ کے گروپ نے پہلی’ غلام صدیق مستوئی کے
گروپ نے دوسری اور شملہ خان حجانی کے گروپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گائیکی’دستکاری’افسانہ نگاری اور مصوری کی کیٹیگریز میں پہلی’دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے ڈی جی خان آرٹس کونسل کی
جانب سے بالترتیب 20 ہزار روپے15 ہزار روپے اور دس ہزار روپے جبکہ لوک رقص اور تھیٹر کی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے 40 ہزار روپے’دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے 35ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے
والوں کے لیئے 30 ہزار روپے کا اعلان کیا گیا جبکہ تمام نوجوانوں کو شرکت کے سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈی جی خان سلیم قیصر نے کہا کہ
پنجاب کی ثقافت دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان اور شناخت رکھتی ہے اور اس کے خوبصورت اور دلکش رنگ دیکھنے والوں کے دل میں اتر جاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مورخہ 16 فروری کو لیہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے پروگرام منعقدہونگے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نتکانی کی جونئیر کلرک روبینہ ناز کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
سی ای او تعلیم ڈیرہ غازی خان مسعود ندیم نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سات روز کے اندر ذاتی طور پر وضاحت طلب کرلی ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیر ہ غازیخان
مشیر صحت پنجاب محمدحنیف پتافی نے ڈیرہ غازیخان کے نوجوان احمد لودھی کو ڈیرہ غازیخان سے کشمیر 800 کلو میٹر پیدل سفر کرنے اور کشمیریوں کے ساتھ منفرد اظہار یکجہتی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
انصاف سیکرٹریٹ ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ تقریب میں احمد لودھی کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
اس موقع پر مشیر صحت
محمد حنیف پتافی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازیخان کے لئے یہ ایک ریکارڈ ہے
اور اعزاز ہے کہ احمد لودھی نے یہ سفر پیدل 20 دن میں مکمل کیا۔ نوجوان نسل اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے وقت کو مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں
اور مقبوضہ جموں کشمیر کے بہن بھائیوں کی آزادی کے لئے ہر فورم تک اپنی آواز پہنچائیں۔ احمد لودھی کا پیدل سفر کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
اوروہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام بھارتی تسلط اور ظلم و بربریت سے نجات پا لیں گے۔
اس موقع پر کراس روٹ کلب کے ضلعی کوارڈینیٹر محمد عمر مجتبی لغاری، چیئرمین ڈیرہ غازیخان ہمایوں رضاء، قاضی محمد شاہد،
حافظ منیر، حبیب اللہ بلوچ، شیخ الطاف، انجینئر انور، سعد یسین، فرحان گیلانی، علی دانیال،سید طاہر وسیم و دیگر بھی موجود تھے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران خان لاشاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے تاریخی ورثہ کی حفاظت اور خوبصورتی میں اضافہ سے علاقے کی سیاحت کو مزید فروغ مل سکتا ہے انہوں نے کہاکہ
ڈیرہ غازی خان کا تاریخی ورثہ خوبصورتی کے لحاظ سے کسی اور شہر سے کم نہیں. انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان کے تین روزہ دورہ کے دوران شہر کی
تاریخی عمارات و دیگر ورثہ کا جائزہ کے دوران کہی. ڈائریکٹر کنزرویشن لاہور والڈ
سٹی اتھارٹی نجم ثاقب بھی ان کے ہمراہ تھے.
پروفیسر شعیب رضا نے انہیں تاریخی عمارات بانی شہر غازی خان میرانی اول کے مقبرہ کی سیر کروائی گئی، یہ مقبرہ ۱۴۹۱ میں تعمیر ہوا تھا۔قیام پاکستان کے بعد یہ مقبرہ محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں ہے
اور گزشتہ عشرے دوران اس کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ یہ ملاقاعد شاہ قبرستان میں واقع ہے
جہاں بہت سی تاریخی شخصیات بھی مدفون ہیں، کامران لاشاری نے اس مقبرے کی ہشت پہلو بناوٹ اور اندرونی ساخت میں دلچسپی لی۔
کامران لاشاری کوکمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت چھٹہ کے ہمراہ غازی گھاٹ کے دورہ کے دوران انگریز دور کا کم پانی والا جہاز بھی دکھایا گیا،
پروفیسر شعیب رضا نے بتایا کہ جہاز چار عشرے سے وہاں پڑا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ تباہ ہورہا ہے،
اگر اس تاریخی ورثہ کو یہاں سے کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے تو اس کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ کامران لاشاری نے تجویز دی کہ اگر
اس جہاز کو نئی پیالہ جھیل والی جگہ پر لاکر محفوظ کیا جائے تو اس جگہ کی خوبصورتی میں کافی اضافہ ہوسکتاہے،
کامران لاشاری کو شہر ڈیرہ غازی کے وسطی بلاک میں موجود انگریز دور کے تعمیر کردہ قسمانی محل کا بھی دورہ کروایا گیا، یہ چھوٹی لیکن پر کشش عمارت برمنگھم پیلس کے نقشہ سے متاثرہوکر مسلم بخش قسمانی نے تعمیر کروائی تھی،
،پروفیسر شعیب رضا نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان میں پرانے مکانات، ان کے اوپر تاریخی پلیٹیں اور مندر آج بھی اچھی حالت میں موجود ہیں،اسی طرح سو سال قبل کا تعمیر کردہ ہندو ہائی سکول اپنی اصل عمارت کے ساتھ آج بھی موجود ہے،
اس سکول میں ایک ہندو خاندان کی طرف سے عطیہ
کردہ پینے کے پانی کی ایک ٹینکی آج بھی موجود ہے جس پر ایک یادگاری پلیٹ نصب ہے جس میں اس ہندو کے خاندان کے ۱۷ افراد کے نام درج ہیں جو کوئٹہ زلزلہ کے نتیجہ میں ابدی نیند سو گئے تھے۔
اس سکول کا اس وقت کے انگریز گورنرسر مونٹگمری نے افتتاح کیا تھا۔ کامران لاشاری نے تونسہ اور فورٹ منرو کا بھی وزٹ کیا،
انہوں نے تونسہ کے بازار اور شہر کی گلیوں کو کافی منظم پایا، فورٹ منرو کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے انہوں نے
ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کو مشاورت دی. کامران لاشاری کو ڈیرہ غازی خان کے روائتی کلچر ہماچہ یعنی بڑی چارپائی سے بھی روشناس کرایا گیا
اور انہیں دنیاکی سب سے بڑی چارپائی بھی دکھائی گئی جو خیابان سرور کالونی میں موجود ہے،
اس چارپائی پر بیک وقت ساٹھ افراد بیٹھ کر چائے پی سکتے ہیں اور گپ شپ کر سکتے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ضلع ڈیرہ غازیخان
انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پاکستان کی تاریخ میں دوسری مرتبہ خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد گرلز ہائی سکول مکول کلاں میں کیا گیا۔
اے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان صاحبہ
تونسہ شریف:خواتین کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کےلئے دوسری مرتبہ صرف خواتین کے لیے گرلزہائی سکول مکول کلاں
میں کھلی کچہری برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا محترمہ راشدہ بھٹہ ممبر ضلع زکواۃ کمیٹی بھی موجود تھی یاد رہے قبل ازیں گرلز کالج تونسہ میں بھی خواتین کے لیے
کامیاب کھلی کچہری منعقد کی گئی اس سلسلہ کو اے ایس پی صاحبہ نے جاری رکھا ہوا۔
آج کی منعقدہ کھلی کچہری میں کافی تعداد میں خواتین نے شمولیت اختیار کی جنہوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا
خواتین نے اے ایس پی صاحبہ سے بلا جھجک اپنے مسائل سے آگاہ کیا اسی دوران اپنایت محسوس کی گئی ۔عورتوں کے مسائل سننے کے بعد اسی وقت متعلقہ آفیسران سے بذریعہ فون ہدایا ت جاری فرمائیں ۔
اس موقع پراے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان صاحبہ نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد
عورتوں کے مسائل وشکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کو یقینی بنانا ہے۔ جناب وزیر اعلیٰ پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن پروفیشنلزم,
میرٹ, سروس ڈیلیوری اور شہریوں کی جان, مال و عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تونسہ پولیس ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے
تمام توانائیاں صرف کررہی ہے. تونسہ پولیس نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
تونسہ شریف کے شہریوں سے گزارش ہے کہ کرپشن،رویے،اندراج مقدمات،میرٹ یا پولیس کے متعلقہ کوئی شکایت ہومیرے آفس کرانفارم کریں بروقت ایکشن لینا میری زمہ داری ہے۔اے ایس پی سرکل تونسہ
ترجمان پولیس
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون۔۔
132لٹر ملاوٹی دودھ،43لٹرایکسپائرڈآئٹم تلف۔۔۔۔
چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،برگرپوائنٹ،کلچہ ہاوس،کریانہ سٹور سمیت162فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ روپے کے جرمانے عائد،142شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 13فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور
ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں چکن ساپس کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر10ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کریانہ سٹورپرکارروائی کے دوران
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران پر غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں نے تشددکیا۔
مظفرگڑھ نواحی کے علاقہ خانپور بگاشیر میں فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھاری مقدار میں جعلی اور ایکسپائرڈچائے کی پتی برآمد کر لیاور22ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
دکاندار نے فوڈاتھارٹی اہلکاران کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملاوٹ مافیا نے دو گھنٹے تک فوڈاتھارٹی کے اہلکاران کومبینہ تشدداورزدوکوبی کیا۔
ملاوٹ مافیا جعلی اشیاء پکڑے جانے پر آپے سے باہر ہوگیا۔دکاندار نےفوڈ اتھارٹی اہلکاران کو محبوس کرکے تالے لگا دیئے۔فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران نے ملاوٹ مافیا کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے تھانہ صدر مظفرگڑھ میں ایف آئی آر درج کروادی۔
محکمانہ قانونی کارروائی کرکے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کی جائے گی۔عوام کو برینڈ کے نام پر جعلی اشیاء کی فروخت کو روکیں گے۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے9ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا ۔
اس کے ساتھ ہی لیہ میں ملک شاپ،برگرپوائنٹ پر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر7ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیا۔
اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے تحفظ کےلیے دن رات کوشاں ہے۔بیکری،نان کلچہ ہاوس پر کارروائی کرتے ہوئے30ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں کریانہ شاپ کو غیر معیاری انتظامات پر5ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی چکن پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر17ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا۔
پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ضلع ڈیرہ غازیخان
ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان غیور احمد خان کا تونسہ شریف اور تھانہ کوٹ مبارک سمیت پولیس چوکی سمینٹ فیکٹری کا وزٹ
ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان غیور احمد خان نے دفتر ASPسرکل تونسہ ،تھانہ سٹی تونسہ،کمپلینٹ سیل ،ڈرائیونگ سکول تونسہ اورتھانہ سٹی تونسہ کی نئی بلڈنگ, تھانہ کوٹ مبارک، پولیس چوکی سمینٹ فیکٹری کا وزٹ کیا
تونسہ میں تعمیراتی کام چیک کیے اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ عوام الناس کو پہلے کی نسبت اب بہترین ماحول میسر ہوگا انشا ء اللہ جلدہی تھانہ صدرتونسہ کاتعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا ۔
تھانے کے کرائم ریکارڈ کی انسپکشن کی اور کہا کہ تھانوں کو شہریوں کیلئے خوف کے بجائے تحفظ کی علامت بنانا میرا مشن ہے
پولیس فورس کی تمام کامیابی کا انحصار تھانوں پر منحصر ہے ۔ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جائے
عوامی دوست پولیس کو فروغ دیا جائےتھانوں میں عوام کو بیٹھنے اور سروسز فراہمی کے مثالی انتظامات کئے جائیں جبکہ
تھانہ کوٹ مبارک وزٹ کے دوران ایس ایچ او کو ہدایت کی عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔
پبلک ریلیشنز آفیسر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی استعداد کار میں اضافے اورفسران اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں۔
پروبیشن پیریڈ مکمل کرنے والے افسران اور ملازمین کو قانون کے تحت مستقل کرنے،واجبات کی ادائیگی اور دم توڑتی کمپنی کی بحالی کیلئے پندرہ روز کے
اندر بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اہم اسامیوں پرافسران اور سٹاف کی شفاف بھرتی کے علاوہ گاڑیوں کے ٹائرز اور مشینری کی خریداری کی تاخیر کا بھی نوٹس لے لیا.
کمشنر لیاقت علی چٹھہ ڈی جی خان سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوئے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا انہوں نے کارپوریشن کو معاہدہ کے تحت واجبات کی ادائیگی کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے ٹائر کی خریداری کے لئے ایک ہفتے کے اندر دوبارہ ٹینڈر جاری کیا جائے
تمام گاڑیوں پر ٹریکرز سسٹم نصب کرنے کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
کمپنی کے بورڈ آف گورنرز کا آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر کے ملازمین کو مستقل کرنے، واجبات کی ادائیگی اور دیگر معاملات سے متعلق مثبت فیصلے کیے جائیں کمشنر نے کہا کہ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مسائل حل اور شہر میں صفائی کے معاملات بہتر کیے جائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور دیگر افسران شریک تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ضلع ڈیرہ غازیخان
ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان غیور احمد خان عوامی خدمت میں مصروف،
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دفتر اے ایس پی تونسہ میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے،
فوری اور فری انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان غیور احمد خان عوامی خدمت میں مصروف،
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر دفتر اے ایس پی تونسہ میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے جہاں پر کافی تعداد میں عوام الناس نے کھلی کچہری میں شرکت کی اس موقع پر
اے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان صاحبہ اور سرکل تونسہ کے پولیس آفیسران بھی موجود تھے۔
فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سنے گئے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے متعلقہ SHOسرکل تونسہ کو ہدایت کی فوری طور پر میرٹ پالیسی اپناتے ہوئے
لوگوں کے مسائل حل کریں۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کھلی کچہری کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا
اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے۔ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں مزید کہا
کھلی کہچری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے
شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے ڈیرہ غازی خان شہر میں دوبارہ مویشی اور بغیر ترپال کے عمارتی مٹیریل لانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے
دفعہ 144 کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔بغیر ڈھکن کے مین ہولز اور ناقص صفائی کے علاقوں کی نشاندہی کیلئے کمیونٹی کی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے مونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنرنے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مقدمات کی ہدایت کی۔
کمشنر نے بلاک 30، 31،ایس،آر،بہاری کالونی،کنگن روڈ اور دیگر بلاکس کا پیدل تفصیلی دورہ کرتے ہوئے صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے گلی محلوں میں صفائی کے معاملات دیکھے۔انہوں نے اہل محلہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
بلاک ایس کے چوک میں شہریوں کے ساتھ ملکر پودا بھی لگایا۔
کمشنر نے ہر مین ہول پر ڈھکن لگانے کے احکامات جاری کئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ تونسہ میں ماڈل لائیو سٹاک فارم دودھ اور گوشت کی پیداوار میں انقلاب برپا کرے گا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ماڈل لائیو سٹاک فارم کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر کے ہمراہ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے ہدایات جاری کیں کہ
فارم کی تعمیر مکمل ہونے تک سائیٹ پرعارضی ویٹرنری کیمپ لگایا جائے
اور بلوچستان سے آنے اورجانے والے جانوروں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل لائیو سٹاک فارم میں مویشیوں کے اعلی نسل کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ دیگر جدید ویٹرنری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے تونسہ تحصیل کی مختلف ویٹرنری ڈسپنسریوں کا بھی اچانک معائنہ کیا۔
ہسپتالوں میں حاضری کے ساتھ دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان جمخانہ کلب کی مرکزی عمارت اور سوئمنگ پول کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔
کمشنر و صدر جمخانہ کلب لیاقت علی چٹھہ نے جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی اور دیگر اراکین کے ہمراہ منصوبوں کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان جمخانہ کلب کو عالمی معیار کا کلب بنائیں گے جہاں فیملیز کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم ہوں گی۔
کلب کی مرکزی عمارت اور سوئمنگ پول کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
ڈی جی خان جمخانہ کلب میں عالمی معیار کا سوئمنگ پول بنے گا۔کمشنر نے کہا کہ جمخانہ کلب سے نظم و ضبط اور ثقافت سمیت انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی
انہوں نے کہا کہ جمخانہ کلب میں جلد گیسٹ رومز کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس موقع پر عبید الرشید،شیخ اعجاز،طاہر جاوید انصاری،رضا ملک
محمد عدیل،شہزاد قدیر،ملک اللہ بخش سمیت کلب کے دیگر اراکین موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں پارکس،
گرین بیلٹس اور میڈینز کو مزید بہتر کیا جائیگا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کلین اینڈ گرین مہم میں تیزی لائے انہوں نے یہ ہدایات اپنے آفس میں محکمانہ بریفنگ کے موقع پر
بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے 14 اہم روڈز کی تعمیر،مرمت اور توسیعی منصوبہ کو جلد مکمل کرایا جائیگا۔
شہر میں صفائی اور میونسپل سروسز کو مزید بہتر کیا جائے۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے افسران محنت سے کام کریں۔
انہوں نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر ڈی جی پی ایچ اے و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،لوکل گورنمنٹ کے اسلم نتکانی کے علاوہ
عمر کھوسہ، حبیب مستوئی، محمد افضل جتوئی اور دیگر سے بریفنگ لی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایل پی جی ڈیلرز،
ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر کاروباری افراد کو فائر فائٹنگ اور سیفٹی رولز سے متعلق آگاہی کا سلسلہ
جاری ہے۔سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر اور انسٹرکٹر عمران مہدی نے گزشتہ روز چلتن ایل پی جی پلانٹ کے ڈسٹری بیوٹرز،ڈیلرز کو تربیت دی۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ غازی خان میں انسانوں جانوں کے تحفظ کیلئے آتشزدگی کی روک تھام،
آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کے ساتھ آلات چلانے کی تربیت ہونی چاہیے
اور آلات کی باقاعدگی سے مشق کی جانی چاہئے۔ سول ڈیفنس کے افسران نے کہا کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں
اس لئے معیاری وائرنگ کرنے کے ساتھ بلند و بالا عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات،آلارم سسٹم نصب کرنے کے ساتھ
ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور محفوظ انخلاء کیلئے بھی راستے رکھے جائیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا انہوں نے دیہی مرکز مال،تحصیل صدر ہسپتال،سہولت بازار اور شہر میں صفائی سمیت متعلقہ معاملات خود دیکھے۔
اراضی ریکارڈ سنٹر میں کھلی کچہری لگاتے ہوئے عوامی مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید اور دیگر ہمراہ تھے۔
کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی پالیسی ہے کہ
افسران دور دراز کے علاقوں میں خود جائیں اور ان کے گھروں کے نزدیک کھلی کچہری لگا کر انصاف فراہم کریں،حل طلب عوامی مسائل موقع پر حل کئے جائیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
ٹراما سنٹر کی تعمیر جلد شروع ہوگی۔کوٹ چھٹہ کیلئے نئی اے ڈی پی میں مزید ترقیاتی منصوبوں کے سفارشات بھیجیں گے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ تمام فصلوں کی ڈیجیٹل گرداوری کی گئی ہے اور اسی کی بنیاد پر آئندہ باردانہ،کھاد،فرد اور دیگر دستاویزات کا اجراء ہوگا۔
پٹوار سرکل سطح تک دیہی مرکز مال فعال کرائے جارہے ہیں جہاں فرد ملکیت،انتقالات کا اندارج،فیس کی وصولی اور ریونیو کے بنیادی مسائل موقع پر حل ہوں گے
عوام کو تحصیل اور ضلعی سطح کے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔
زمینداروں کی سہولت کیلئے موجودہ حکومت کا یہ ایک انقلابی اقدام ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
پسماندہ علاقوں کی ترقی مجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔افسران کو عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔
سرکاری فرائض کی انجام دیہی میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کرتے ہوئے
جھوک اترا میں قانونگوئی سرکل کے دیہی مرکز مال،کوٹ
چھٹہ میں سہولت بازار اور شہر کا دورہ کیا انہوں نے مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے چیک کئے۔
کمشنر نے اراضی ریکارڈ میں کھلی کچہری لگائی۔سائلین کے مسائل سنے اور درخواستوں پر خود احکامات جاری کئے۔
کمشنر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
مختلف وارڈز اور شعبوں میں طبی سہولیات چیک کرنے کے ساتھ
مریضوں کی عیادت کی انہوں نے ٹراما سنٹر کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر ڈیرہ غازی خان حافظ مغیث احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان اور تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں ڈینگی انفارمیشن ڈیسک قائم کردئیے گئے ہیں۔
حافظ مغیث احمد نے کہ ضلعی زکوٰۃ آفس میں بھی ماہانہ جامع صفائی کی گئی۔
واٹر ٹینک کی صفائی کے علاؤہ ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کیا گیا۔
ملازمین اور عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ بینرز بھی آویزاں کئے گئے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈیرہ غازی خان سیف الرحمن بلوانی نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور انہیں ریلیف دینا
ہماری ترجیح ہونی چاہئیے،پبلک سروس ڈیلیوری سے ہماری کارکردگی مشروط ہے،ہر محکمہ اپنا فوکل پرسن نامزد کرے
جو عوامی مسائل کے حل کا ڈیٹا بروقت فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پبلک ویلفیئر انشیٹیوز اور سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایس این اے زبیر انجم خان،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی،سی ای اوز ڈاکٹر عتیق الرحمن،مسعود ندیم،طاہر جاوید انصاری،
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد ظفر سمیت تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ
چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمت کا بیس لائنز ڈیٹا ایگزٹ ہونا چاہیئے،
پورٹل پر حل کی گئیں شکایات کی تصاویر لازمی شئیرکی جائیں،انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات زیادہ تر میونسپل سروسز کے متعلق ہوتی ہیں،
ہر افسر اپنے محکمہ سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرے اور اسے التواء میں نہ رکھا جائے،سٹاف کو شکایت کنندہ سے رابطے کیلئے متحرک کیا جائے،
زیر التواء شکایات سے محکمہ کا برا امیج سامنے آتا ہے،افسران سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے
کیلئے میکانزم بنائیں،سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ شکایات ازالے کیلئے مقررہ ٹائم کا ضرور خیال رکھا جائے،
فوکل پرسنز کو ایکٹیو بنایا جائے،رولز اور پالیسی کے تحت شکایات کو پرکھا جائے اور اس پر فوری ایکشن بھی آنا چاہئیے،
ہمارا مقصد ہر صورت میں عوامی مسائل کو حل کرنا اور شہریوں کو ریلیف دینا ہے
،اس حوالے سے سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. اجلاس میں عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے
مربوط اور منظم حکمت عملی بارے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی نے صدارت کی۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں
جن کا اطلاق ضلع بھر میں فوری طور پر ہوگا۔
اجلاس میں اوپن مارکیٹ آٹا تھیلا 20کلو گرام1100روپے‘آٹا تھیلہ10 کلو گرام550،چاول باسمتی کرنل کچی و پکی125،چاول اری سکس55،چاول کچی
چھوٹی75،دال چنا (موٹی148، باریک 145،دال مسور موٹی188،دال ماش دھلی چمن242، دال ماش برما225،دال مونگ دھلی140،سفید چناباریک 182، موٹا205، بیسن 148، چینی 85روپے،سوجی69روپے،میدہ69 روپے،
گھی کمپنی ریٹ،کھلا دودھ85روپے،دہی90 روپے، روٹی 100 گرام 7 روپے، سادہ نان سو گرام دس روپے،
خمیری روٹی سو گرام8روپے جبکہ گوشت برائیلر، انڈے،سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری، صارف،سول سوسائٹی کے نمائندوں کی
مشاورت اور اوپن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ
ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بناکر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ
ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں کا نفاذ اور ان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تاجر برادری اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی، تاجر و صارف رہنماء اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ