پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کریں گے
شہباز شریف بولے حکومت کو جلد از جلد گھر بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں
لاہور میں اپوزیشن کی بڑِی بیٹھک،، شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے ہنگامی
سربراہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، اکرم درانی، حمزہ شہباز شریک ہوئے،، ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف بھی اجلاس کا حصہ بنے
ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کے بعد، مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تمام جماعتوں نے حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا ہے
مولانا فضل الرحمان، سربراہ پی ڈی ایم، وفاق سے صوبوں تک تحریک اعتماد تک لائیں گے حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطے کریں گے، عدم اعتماد سے پہلے گنتی پوری کریں گے، کمیٹی تشکیل دے دی
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا تئیس مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، لانگ مارچ سے پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے
مولانا فضل الرحمان، سربراہ پی ڈی ایم، ہم سیاسی لوگ ہیں سوچ سمجھ سے چلیں گے، تئیس مارچ کا فیصلہ برقرار ہے سٹیرنگ کمیٹی تفصیلات طے کریں گی
صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا عوامی خواہشات کے مطابق حکومت کو جلد گھر بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں
شہباز شریف، صدر مسلم لیگ ن، غربت پر عوام احتجاج کررہے ہیں کون آگے بڑھے گا اور ظالم حکومت سے نجات دلائے گا
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ڈوبتی کشتی سے اتر جائیں اور عوامی بھلائی میں اپوزیشن ساتھ دیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،