ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدا ت کرائم میٹنگ کا انعقاد، ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان سمیت ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ملک شاہد، ڈی ایس پی سٹی سرکل ریحان الرسول اور ایس ایچ اوز سرکل سٹی کی شرکت، میٹنگ میں کرائم کی صورت حال اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سرکل سٹی ہذا نے شرکت کی میٹنگ میں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی طرف سے کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے دئیے گئے احکامات کی تعمیل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تھانوں کی سطح پر کرپشن کے خاتمہ اولین ترجیح ہے اور 15کی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنائیں عدالتوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر کریں، ضلع بھر میں پکٹ ہائے پر موجود اہلکاران مکمل SOPپر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بر وقت تکمیل کریں۔
جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں،ناجائز اسلحہ ، منشیات ، جوا، بلانمبری موٹر سائیکل کے خلاف ذیادہ سے ذیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔حادثات کی روک تھام کے لیے تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔تھانوں میں تشدد،نجی ٹارچرسیل یا غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہ ہے، سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگران ایس پی انوسٹی گیشن خود کریں ۔
مجرمان اشتہاری ،عدالتی مفرروان کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروئیاں عمل میں لائی جائیں ۔ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں ،شہداکی فیملز کے ساتھ رابطہ رکھیں انہیں درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں اس کے علاوہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہیں درپیش مسائل کا فوری ازالہ کریں ۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون۔۔
آرسینک کی مقدار پائے جانے پر واٹرفلٹریشن پلانٹ کی پروڈکشن بند،100لٹر ملاوٹی دودھ،60لٹرکاربونیٹڈ ڈرنک تلف۔۔۔۔
243فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ18ہزار500روپے کے جرمانے عائد،211شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 11فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں چکن اور مٹن شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر10ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کریانہ سٹورپرکارروائی کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر12ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیاگیا۔
اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ٹک شاپ اور کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے9ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا ۔
اس کے ساتھ ہی لیہ میں ہوٹلز،بیکری،کریانہ سٹورپر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر24ہزار500روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیااور20لٹرکاربونیٹڈڈرنک کو تلف کردیا گیا ہے۔
اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے تحفظ کےلیے دن رات کوشاں ہے۔بستی پیر کبیر جھنگی والا بہاولپورمیں واٹرپلانٹ پر کارروائی کرتے ہوئےواٹر فلٹریشن پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ٹیسٹ کے دوران پانی میں آرسینک کی مقدار زیادہ پائی گئی۔پانی میں مضر صحت اور ممنوعہ کیمیکلز کا استعمال بھی کیا گیا۔معیار بہتر بنانے تک واٹر پلانٹ کو پروڈکشن سے روک دیا گیا۔
معروف برینڈ کے نام پر جعلی لیبلنگ بھی کی جارہی تھی۔واٹر پلانٹ کے پانی کا سیمپل فیل ہونے پر پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کیا گیا۔غیر معیاری خوراک کی ترسیل ہرحد تک روکیں گے۔صحت مند عوام،صحت مند پنجاب کی ضمانت ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں چکن شاپ پوائنٹ کو غیر معیاری انتظامات پر10ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیااور15کلو بیمار اور لاغر مرغیاں تلف کردی۔۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی ملک شاپ،کریانہ سٹوراور ہوٹلز کی چیکنگ کرتے ہوئے
غیر معیاری اور ناقص انتظامات پر43ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیااور 8کلو غیر معیاری مصالحہ جات اور100لٹر ملاوٹی دودھ بھی موقع پر ہی تلف کردیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
گذشتہ شام وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب ڈیرہ غازی خان کی طرف سے پاکستان کی نامور شخصیت جناب کامران لاشاری صاحب کے اعزاز میں ایک شب موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔
کامران لاشاری صاحب کا نام پاکستان میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، ان کی شخصیت ایک مثالی آفیسر کے طور پر جانی جاتی ہے، سیاحت، پرانی عمارات کی بحالی، ثقافت اور ورثہ کی حفاظت میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔
ہماری خوش قسمتی کہ وہ ہماری محفل میں تشریف لائے۔ وہ فی الوقت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈی جی ہیں،پنجاب کے کافی شہروں میں بہت ساری تاریخی عمارات کی بحالی اور حفاظت کا کام ان کی زیر نگرانی ہورہا ہے۔
ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی جناب نجم ثاقب صاحب اوران کے دوست سر ہمایوں ان کے ہمراہ تھے، معزز مہمانان کا پروفیسر شعیب رضا، عمر خان لغاری، قاضی شاہد صاحب ، عمران بھٹی صاحب اور ملک شعیب و دیگراحباب نے پھولوں سے استقبال کیا گیا،
اس موقع پر حافظ منیر صاحب، شبلی خان، احمد لودھی، اور تونسہ سے سینیئر ٹورسٹ و انٹر نیشنل بائیکر ڈی ایم جمیل صاحب موجود تھے،کامران لاشاری صاحب نے ڈیرہ غازی خان کے نوجوان احمد لودھی کی حوصلہ افزائی بھی کی
جنہوں نے ڈیرہ غازی خان تا کشمیر پیدل سفر بیس دن میں مکمل کیااور یوم کشمیر کے موقع پر کشمیر پہنچ کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
شب موسیقی میں ایوارڈ یافتہ فنکار استاد فرید خان کنیرہ صاحب نے روائتی ساز الغوزہ پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا، انہوں نے علاقائی موسیقی سے سب کو محظوظ کیا
اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ، فرید کنیرا صاحب ملکی سطح پر بے شمار مواقع پر اپنے فن کا مظارہ کر چکے ہیں۔ الغوزہ یہاں کا ایک دم توڑتا ہوا روائتی ساز ہے ، بد قسمتی سے یہاں اس ساز کا کوئی وارث نہیں بن سکا۔
اس کے بعد ڈیرہ غازی خان ٹورسٹ کلب کے سینیئر ممبر قاضی شاہد صاحب کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا، اور چائے کے ساتھ مہمانان کی تواضع کی گئی،پروفیسر شعیب رضا نے علاقائی روایت کے مطابق کامران لاشاری صاحب کو بلوچی پگڑی پہنائی۔ جس کے بعد یہ رنگا رنگ محفل خوبصورت یادیں لیئے اپنے اختتام کو پہنچی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان میں مارچ کے دوران جشن بہاراں منعقد کیا جائے گاپھولوں کی نمائش کے علاوہ اہم عمارتوں، چوکوں پر چراغاں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ چوک اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے.
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈی جی پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی طاہر جاوید انصاری، ثناء محمد، شفقت محمود اوردیگر ہمراہ تھے.
کمشنر نے پل ڈاٹ چوک کی خوبصورتی کا پراجیکٹ 15روز کے اندرمکمل کرنے کیلئے حتمی تاریخ دی.
انہوں نے کہاکہ مانومنٹ کے گرد سٹیل کا جنگلہ نصب کیاجائے. خوبصورت لائٹس کے علاوہ کلین اینڈ گرین کو فوکس کیاجائے کمشنر نے کہاکہ
مانومنٹ کے اندر چاروں صوبوں کی نشاندہی کے ساتھ ایمان، اتحاد، تنظیم، یقین محکم کے الفاظ نمایاں تحریر کیے جائیں.
کمشنرنے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک پبلک پارک کا جلد تعمیراتی کام شروع کیاجائے. ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری نے بتایاکہ
پارک کیلئے تقریبا پانچ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے جس میں تمام پہلوؤں پر کام کیا جائیگا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان کے ڈرائیونگ سکول پولیس لائن میں ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی لیکچر اور واک کا اہتمام کیا گیا۔
انچارج محمد اطہر،کفیل الرحمن،غلام قادر اور عدنان علی نے لیکچرز دئیے۔مقررین نے کہاکہ ٹریفک قوانین کا احترام ہم سب پر فرض اور مہذب قوموں کا طرہ امتیاز ہے،چھوٹی سی غلطی سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے،
ٹریفک قوانین پر عمل سے مہلک حادثات سے بچا جاسکتاہے۔بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دی جائے. ضلع میں 14 فروری سے آن لائن جرمانہ ادائیگی سسٹم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ٹریفک چالان کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے
،اس آن لائن سسٹم کے آغاز سے معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔دوسری طرف ڈرائیوروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی وقت کی ضرورت ہے.اس موقع پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تونسہ کیمپ آفس میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے. گزشتہ روز سیکرٹری لائیو سٹاک، سیکرٹری فاریسٹ، وائلڈ لائف و فشریز اور یڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیونے تونسہ کیمپ آفس میں کھلی کچہریاں منعقد کیں.
سیکرٹری فاریسٹ،فشریز اینڈ وائلڈ لائف جنوبی پنجاب سرفراز مگسی نے کہا ہے کہ تونسہ شریف میں چڑیا گھر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کا جلد افتتاح کردیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی مہم کے سلسلے میں جنوبی پنجاب میں متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں
جن میں رکھ تریمن ڈیرہ غازیخان میں 140 ایکڑ پر جنگلات لگانے کا منصوبہ شامل ہے۔سرفراز مگسی نے بتایا بلین ٹری سونامی کے تحت جنوبی پنجاب میں 1 کروڑ20 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی بھرپور ترقی کے خواہاں ہیں،نئے بجٹ میں ماہی پروری کی فروغ کے لئے خصوصی پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں غیر قانونی
شکار کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ جنوبی پنجاب نے بتایا کہ مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے فری ویکسی نیشن جاری ہے۔
اس کے علاوہ لائیو سٹاک فارمرز کو بہترین معاوضہ دلانے کے لئے پلان تیار کیا جارہا ہے جس میں جنوبی پنجاب میں کمرشل سلائٹر ہاوسسز اور جانوروں کی کھالوں کے لئے جدید پراسس سنٹر تعمیر کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔
سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تونسہ شریف میں قائم کیمپ آفس میں عوام کے مسائل سنے اوردرخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا تونسہ شریف میں کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے جس سے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے دور دراز ایریا کے لوگوں کے مسائل حل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گھر کی دہلیز پر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے.
ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات جنوبی پنجاب نے کہا کہ کوہ سلیمان کے ایریا میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں سے علاقہ ترقی کرے گا اور ذرائع نقل و حمل سے خوشحالی آئے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔
کیمپ آفس میں سیکرٹریز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ شہریوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،پھولوں کے سہرا ڈیرہ غازی خان میں میلہ مویشیاں و اسپان گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی منعقد کیا جائے گا۔
میلہ مویشیاں 22فروری تا28 فروری تک منایا جائے گا۔سخی سرور روڈ پر منعقدہ میلہ مویشیاں کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،احمد نوید،سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یونس خان کھیتران نے اجلاس میں بریفنگ دی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ
میلہ مویشیاں کی افتتاحی تقریب 22فروری کو منعقد کی جائیگی۔میلہ مویشیاں میں لوک رقص،گھوڑو اونٹ ریس،سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔دیسی کشتی،جانوروں کی خوبصورتی کا مقابلہ،کبڈی، ویٹ لفٹنگ،شوٹنگ،رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوں گے۔
لکی ایرانی،نیزہ بازی،میوزیکل نائٹ، جانوروں میں دودھ بڑھانے کے مقابلے سمیت دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی جب کہ میلہ میں ارکان اسمبلی،سیاسی شخصیات،سول سوسائٹی،این جی اوز اور شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلہ مویشیاں کو کامیاب بنانے کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے،ایونٹس کو رنگارنگ بنانے کیلئے پی ٹی شو بھی منعقد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے،شہریوں کو بھرپور سکیورٹی اور تفریح فراہم کی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری کے اعزاز میں وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب ڈیرہ غازی خان کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیاگیا
جس میں محفل موسیقی اور دیگر پروگرام شامل تھے.۔ کامران لاشاری کی زیر نگرانی ادارہ پنجاب کے متعدد
شہروں میں بہت ساری تاریخی عمارات کی بحالی اور حفاظت کا کام انجام دے رہا ہے۔ ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی نجم ثاقب، ہمایوں اوردیگر کا پروفیسر شعیب رضا، عمر خان لغاری، قاضی شاہد، عمران بھٹی اور ملک شعیب و دیگرنے استقبال کیا حافظ منیر،
شبلی خان، احمد لودھی، اور تونسہ سے سینیئر ٹورسٹ و انٹر نیشنل بائیکر ڈی ایم جمیل بھی موجود تھے،کامران لاشاری نے ڈیرہ غازی خان کے نوجوان احمد لودھی کی حوصلہ افزائی بھی کی جنہوں نے ڈیرہ غازی خان تا کشمیر پیدل سفر بیس دن میں مکمل کیا
اور یوم کشمیر کے موقع پر کشمیر پہنچ کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شب موسیقی میں ایوارڈ یافتہ فنکار استاد فرید خان کنیرہ نے روایتی ساز الغوزہ پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا
اس سے قبل وہ ملکی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ بعدا زاں پروفیسر شعیب رضا نے علاقائی روایت کے مطابق کامران لاشاری کو بلوچی پگڑی بھی پہنائی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
"ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری”
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔
جہاں پر محتلف ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔
جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸیلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی
متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون