دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیرکی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے

عاصمہ جہانگیر کو دو ہزار پانچ میں نوبل امن انعام کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا

معاشرے میں خواتین کے کردار، جرات اور بہادری کا تذکرہ ہو تو پاکستان میں عاصمہ جہانگیر کا نام نمایاں مقام کا حامل ہے

معروف قانون دان اور سماجی کارکن کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے،ان کی زندگی بارے جانتے ہیں

ظلم، نا انصافی اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے صدائے حق بلند کرنے والی،، عاصمہ جہانگیر ستائیس جنوری انیس سو باون کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔

اپنے دو ٹوک موقف اور مشکل صورت حال میں آزادی رائے کی بدولت شہ سرخیوں میں آ گئیں، وکالت کا شعبہ اختیار کیا تو زندگی بھر ملزم کو حق دفاع دلانے کے مسلمہ اصول پر قائم رہیں

ممتاز قانون دان نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے کام کیا۔ انھوں نے نظام عدل میں بہتری اور ججز کی شفاف تعیناتیوں پر زور دینے کے ساتھ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی فعال کردار ادا کیا

دو ہزار اٹھارہ میں اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کی پانچ سو بااثر ترین مسلم شخصیات کی رپورٹ جاری کی، جس میں انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے پر عاصمہ جہانگیر کا نام سرفہرست تھا

عاصمہ جہانگیرکو انسانی حقوق کے دفاع کے صلے میں رامون میگ سیسے انعام اور فور فریڈم ایوارڈ سے نوازا گیا

اس کےعلاوہ ہلال امتیاز، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پرائز اورمیلنیم امن پرائز بھی ان کا اعزاز ہے۔ عاصمہ جہانگیر کو دو ہزار پانچ میں نوبل امن انعام کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا

About The Author