لاہور میں پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔
قذافی سٹیڈیم میں میچ کے باعث ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔
جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
لاہور میں ملتان سلطان اور پشاور زلمے کی ٹیمز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے باعث
لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ سڑکوں پر جگہ جگہ بیریئر اور رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔
ٹیموں کی آمدورفت کے باعث ٹریفک پولیس نے شہر کی اہم شاہراہوں مال روڈ
فیروز پور روڑ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ و دیگر راستوں کو میلوں دور سے ہی عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا۔
ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری پلان میں نو سے گیارہ منٹ ٹریفک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا
لیکن مال روڈ ،کینال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور کلمہ چوک سے
اچھرہ پل تک گھنٹوں پہلے ٹریفک بند کر دی تھی
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی